دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاول پور کی خبریں

بہاولپور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

 بہاول پور

(راشد ہاشمی)

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اوربہاول پور یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام بہاول پور پریس کلب میں ورکرزکنوینشن کا انعقاد شرکاء نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ

یہ میڈیا کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے جس کو کسی طور پر قبول نہیں کیا جائے گا،سیاسی جماعتوں،سول سوسائٹی ودیگر تنظیموں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے

لانگ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم آزادی صحافت کے لیے پی ایف یو جے کے ساتھ ہیں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار نے کہا کہ

ملک کی کسی سیاسی پارٹی نے موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں کیا پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی صرف صحافیوں کا مسلہ نہیں ہے اگر یہ پی ایم ڈی اے آ گیا تو ہر بندہ متاثر ہو گا اب میڈیا کی آزادی نہیں ہے

ملک میں میڈیا مارشل لاء لگانے کی کوشش کی جارہی ہے عمران خان کہتے تھے کہ ہماری حکومت میڈیا کی وجہ سے اقتدار میں آئی ہے انہوں نے کہا کہ

میڈیا کی آزادی کے لیے ہم نے قربانیاں دی ہیں ملک میں مہنگائی،بیروزگاری ہے جس کے خلاف سیاسی جماعتوں جد و جہد کر رہی ہیں

حکومت سعودیہ،چائنہ جیسی صحافت چاہتی ہے یہ ہمیں کسی صورت قبول نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہزاروں میڈیا ورکرز بے روزگار ہوئے ہیں

اور حکومت مالکان کو کروڑوں کے اشتہارات دے رہی ہے ہم چاہتے ہیں کہ حکومت مالکان اور پی ایف یو جے کو ساتھ بیٹھائے اور مسائل حل کروائے،

گزشتہ ایک سال سے آئی ٹی این ای کا چیئرمین نہیں لگایا گیا،الیکٹرونک میڈیا کے حوالے سے بھی قانون سازی ہونی چاہیے ویج بورڈ ایوارڈ پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے

میڈیا کی آواز دبانے کے لیے ایف آئی اے،پولیس اور دیگر اداروں کو استعمال کیا جا رہا ہے ہماری تحریک تاریخ رقم کرے گی

پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے کہا کہ پاکستان کا میڈیا اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے

اور اس وجہ سے ورکرز کو تنخواہیں ادا نہیں ہو رہیں اور میڈیا کے قوانین پر عمل نہیں ہو رہا،ویج بورڈ کا نافذ ہوا تو اس پر عمل نہیں کیا جا رہا اور جن اداروں نے نافذ کیا

تو اس لحاظ سے کیا کہ تنخواہیں بڑھنے کی بجائے کم ہوئی ہیں پاکستان کے میڈیا کارکنان کے مسائل بڑھ رہے ہیں

اب وقت آ گیا ہے کہ کارکنان کے بقاء کی جنگ لڑی جائے موجودہ دور میں میڈیا کرائسز کا شکار ہے اور اس کرائسز کو پیدا کیا گیا ہے آئین میں میڈیا کو دی گئی

آزادی چھننے کی کوششیں کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ 10 ہزار سے زائد میڈیا ورکرز بے روز گار ہوئے ہیں ہم نے

اسلام آباد میں میڈیا آزادی کے لیے دھرنا دیا اور سب دوستوں کے تعاون سے کامیاب ہوا ہے ہم نے بار بار کہا ہے کہ میڈیا کی آزادی کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے صحافیوں کے قدموں میں زنجیریں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم کبھی آزادی صحافت پر

سمجھوتا نہیں کریں گے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو کسی طور پر قبول نہیں کریں گے ہم نے جد و جہد کا راستہ اختیار کیا

اور اب ہم نے زنجیریں توڑنی ہیں ہم نے کارکنوں کے معاشی قتل کے خلاف نکلے ہیں اور لانگ مارچ کریں گے

جو10 یا 12 نومبر کو کوئٹہ سے شروع ہو گا ملک میں پارلیمان کی بالادستی نہیں،میڈیا کی آزادی نہیں،جمہوریت نہیں ہے اب تمام تنظیموں نے مل کر اس ملک کو بچانا ہے

ملک اس وقت خطرے میں ہے ملک میں آئین کی بالادستی نہیں ہو گی تو دنیا میں امیج خراب ہو گا پاکستان کو بچانے کی تحریک کو ملکر بچانا ہے اور خیبرپختونخوا کے سیاسی وسماجی شخصیات سے درخواست کرتے ہیں کہ

میڈیا کی آزادی کی جنگ میں ہمارا ساتھ دیں آزادی صحافت کے لیے جتنی بھی قربانیاں دینا پڑی ہم دیں گی

سابق صدر بی ایچ یو جے اے مجید گل نے کہا کہ میڈیا پر پابندیاں لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کو ہم بالکل برداشت نہیں کرینگے۔پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر شاہ رخ ملک نے کہا ہے کہ

پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے جس نے میڈیا کی آزادی کیلئے ہمیشہ ساتھ دیا ہے۔میڈیا کی آواز کا ساتھ دینا ہماری ذمہ داری ہے جس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اخترنے کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا پی ایم ڈی اے کے حوالے سے چارٹر آف ڈیمانڈ درست ہے

اگر صحافت پر قدغن لگے گی تو ہم اس کی بھرپور مخالفت کریں گیمرکزی چیئر مین کسان بورڈ پاکستان جام حضور بخش لاڑ پاکستان میں میڈیا ورکرز شدید استحصال کا شکار ہورہے ہیں

انھوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی قیادت کو یقین دلایا جب بھی اپنے حقوق کیلئے آپ نکلیں گے توکسان بورڈ آپ کے ساتھ ہوگا۔ملٹی سٹیک ہولڈرز میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء ہمارے قائد عمران خان کی 22سالہ سیاسی جدوجہد

کو میڈیا نے سپورٹ کیا جس کے باعث آج ہم اس مقام پر ہیں۔ہم نے اقتدار میں آنے کے بعد میڈیا ہاؤسسز کے سالہا سال سے رکے ہوئے واجبات کو کلیئر کیا ہے کیونکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ

میڈیا نے عوام کو شعور دیاہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میڈیا سے کوئی دشمنی نہیں رکھتی لیکن ہم سب کو ملکر اس شخص کو بھی موقعہ دینا چاہیے کہ

جس کے خلاف خبر لگتی ہے تو اسے بھی اپنی وضاحت کا موقع ملنا چاہیے۔معروف پارلیمنٹرین سید تابش الوری اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ڈاکٹر رانا طارق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

سامراجی حکومیتں ہردور میں قلم اور آزادی اظہار کو دبانے کی کوشش میں رہیں ہیں اور ان کے حامیوں نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا ہے مگر ن لیگ اس مشکل حالات میں اپنے

صحافی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ بار اختر عباسی نے کہا کہ

وکلا ء کے پاس قانون اور صحافی کے پاس قلم کی طاقت ہے ہمارے ملک میں اس وقت سوکالڈ جمہوریت کا دورہ دورہ ہے

جس کے خاتمہ کیلئے ہمیں شانہ بشانہ قانونی اور قلم کی جنگ لڑنا ہوگی۔میڈیا کنونشن سے پریس کلب کے جنرل سیکرٹری چوہدری سلیم،بہاول پور صوبہ اتحاد کی رہنماء آسیہ

کامل،جے یو آئی کے قاری یاسین صدیقی،تحریک استقلال کے اکرم انصاری،اے این پی کی رہنماء میڈم عابدہ خان،ب ایچ یو جے کے

جنرل سیکرٹری راشد ہاشمی، ممبران ایف ای سی محمد امین عباسی،محمد اکرم ناصر،پریس کلب کے سابق صدر نصیر احمد ناصر،اکمل چوہان،پریس کلب کے نائب صدر عمران بھنڈر نے بھی خطاب کیا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ بہاول پور

(راشد ہاشمی )

سابق وفاقی سیکرٹری حافظ حسین احمد مدنی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکر لی۔پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر پیپلز پارٹی کے رہنماء ملک امتیاز چنڑ نے

اپنی رہائشگاہ پر ان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں ضلعی صدر و سابق ایم پی اے شاہ رخ ملک،سٹی صدر سید تظہیر الحسن (پپو) اقلیتی ونگ پنجاب کے

نائب صدر پیٹر جان منٹو،خواتین ونگ جنوبی پنجاب کی نائب صدر کنول ملک،ڈویژنل صدر صاحبزادی سائرہ عباسی،ضلعی جنرل سیکرٹری ارشاد احمد سرویا و دیگر نے

خطاب کیا اور پیپلز پارٹی جوائن کرنے پر حسین احمد مدنی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

حسیہن احمد مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی وہ واحد جماعت ہے جس نے غریب،مظلوم کو زبان دی اپنے حقوق مانگنے کی جرات دی۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار پر نالائیقوں و نااہلوں کا ٹولہ ہے اور انکے ناعاقبت اندیش فیصلوں کی بدولت ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان امڈ آیا ہے

اس نیازی کی ذہنی کیفیت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نااہل وزیراعظم غریب عوام کے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ

پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر صرف عوام کی خیرحواہ جماعت پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھرپور سراپا احتجاج ہے

پی ٹی آئی کی حکومت نے تین سالوں میں ٹیکسوں کی بھرمار کرکے ماضی کے ریکارڈ توڑ دیے اور سلیکٹڈ وزیراعظم وطن عزیز پاکستان کو خود انحصاری کی راہ پر ڈالنے کی بجائے کشکول کے سہارے چلا کر قومی وقار کا جنازہ نکال چکے ہے۔

ضلعی صدر شاہ رخ ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حسین احمد مدنی جیسی بڑی شخصیت کا پیپلز پارٹی میں شامل ہونا یہ ثابت کر رہا ہلے کہ

ہواؤں کا رخ بدل چکا ہے نیازی جانے کی تیاری کرئے کیونکہ آنے وال۔ا وقت پیپلز پارٹیکا ہے۔

ملک امتیاز چنڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا تین سالہ دور غریب عوام پر عذاب بن کر گزرا ہے اور بدترین مہنگائی و بے روزگاری نے ملک بھر کے عوام کی نیندیں حرام کر دی ہیں

اوپر سے تواتر کے ساتھ بجلی پیٹرولیم مصنوعات،گیس سمیت روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ نے نہ صرف غریب عوام بلکہ متوسط طبقہ کی بھی چیخیں نکلوا دیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب کی عوام نے بھی گو عمران گو کاکا نعرہ بلند کر دیا ہے اب پی ٹی آئی حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے

About The Author