ڈیرہ غازیخان
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاہے کہ دنیا او ر آخرت کی کامیابی اسوہ حسنہ ﷺ پر عمل کرنے میں ہے حضور اکرم ﷺ نہ صرف امت اسلامیہ بلکہ تمام عالم کیلئے رحمت بن کر آئے.
بابرکت محافل سے قلبی سکون ملتا ہے. انہوں نے ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز ڈی جی خان آرٹس کونسل میں بزم حسان اور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام
محفل حمد و نعت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی. محفل میں قاری مطیع اللہ سعیدی، انوارالحسن شاہ بخاری، ابوبکر مدنی، شاہد عمران عارفی،
سید عزیز الرحمن شاہ، مطیع الرحمن، قاری آصف رشیدی، محمد حذیفہ قاسمی سمیت ملک کے معروف ثناخوانوں نے شرکت کی.
ضلعی چیئرمین انسانی حقوق محمد حذیفہ قاسمی نے کہاکہ محفل میں ملک بھر سے جید علمائے کرام،
مشائخ عظام، نامور خطباء، مقررین، قراء کرام اور عالمی شہرت یافتہ شاعر و نعت خوانوں نے شرکت کی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو حضور اکرم ﷺ کی سیرت بتانے کی ضرورت ہے۔
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع میں شان رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات 12 ربیع الاول تک جاری رہیں گی۔
انہوں نے یہ بات ڈویژنل پبلک سکول و کالج میں شان رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات کے تحت حسن قرآت و نعت کے مقابلوں کی تقریب کے دوران کہی۔
پرنسپل ادارہ،ججز،اساتذہ اور طلباء بابرکت محفل میں شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پ
ضلع ڈیرہ غازی میں عشرہ رحمت اللعالمین کی تقریبات جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے ڈویژنل پبلک سکول و کالج میں حسن قرآت و نعت کے مقابلے دیکھے
اور طلباء کی صلاحتیوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نصاب کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں ضروری ہیں
۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ حسن قرآت و نعت کی محفل میں شرکت باعث برکت ہے۔حضور اکرم ﷺ رحمت العالمین بن کر آئے آپ ﷺ کی آمد سے
ظلم اور جہالت کے بادل چھٹ گئے۔اسوہ حسنہ ﷺ پر عمل کرکے دین اور دنیا میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے سرور والی سبزی منڈی کا دورہ کیا.انہوں نے نیلامی،نرخ اور دیگر متعلقہ معاملات دیکھے۔
انہوں نے پھل سبزیوں کے نرخ سے متعلق آگاہی کیلئے پبلک ایڈریس سسٹم کا بھی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لاؤڈ سپیکر پر روزانہ کے نرخ سے متعلق اعلانات کرائے جائیں۔
کسی کو سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول نہیں کرنی دے جائے گی۔
سبزی منڈی میں اوزان بھی چیک کئے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے خریداری کرنے والوں سے نرخ معلوم کئے خریدے گئے
پھل اور سبزیوں کا وزن چیک کرایا۔ انہوں نے سبزی منڈی میں سرکاری نرخ نامے بھی چیک کیے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر محکمہ بہبود آبادی نے شان رحمت اللعالمین ﷺ تقریبات کا شیڈول جاری کر دیا ہے.
ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ڈیر ہ غازیخان ہما مہدی لغاری کے مطابق 12، اکتوبر کو فیملی ویلفیئر سنٹر کوٹ قیصرانی تحصیل تونسہ میں محفل قرات، نعت و
میلاد شریف منعقد ہو گی. 13اکتوبر کو صدیق آباد میں، 14اکتوبر کو کوٹ چھٹہ، 15اکتوبر کو گدائی، 16اکتوبر کو غوث آباد، 18اکتوبر کو جھوک اترا میں
محفل قرات، نعت و میلاد شریف کی تقریبات ہو ں گی.
دریں اثنا محکمہ بہبود ا ٓبادی کے زیر اہتمام تحصیل کمپلیکس تونسہ اور
ضلعی دفتر سے سرکٹ ہاوس ڈیرہ غازیخان تک سیرت النبی ﷺ واک کا انعقاد کیاگیا. ڈیرہ غ ازیخان میں وا ک کی قیادت ضلعی آفیسر ہمامہدی لغاری نے کی.
واک میں سول سوسائٹی، محکمہ کے افسران وملازمین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر شان رحمت العالمین ﷺ تقریبات کے تحت ڈیرہ غازی خان شہر کے اہم چوکوں،
شاہراہوں اور عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجانے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ
بہترین سجاوٹ پر اسناد اور انعامات دئیے جائیں گے۔سرکاری دفاتر،رہائش گاہوں اور چوکوں پر بہترین چراغاں کیا جائے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر اقدامات کا فیصلہ،مشتبہ جگہوں کی سرویلینس بہتر کرنے،لاروا پازیٹیو سائٹس کو ہاٹ سپاٹ میں شامل کرنے،
لاروا ملنے پر کمرشل اداروں کے خلاف مقدمات درج کرانے،اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں تعینات ڈینگی ٹیموں کو چیک کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
یہ احکامات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اینڈ رسپانس کمیٹی کے اجلاس میں جاری کئے گئے جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کی۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزاحمد حسن رانجھا،قیصر عباس رند،اسسٹنٹ کمشنرز نبیل احمد میمن،اسد علی بدھ،ڈاکٹر نجیب الرحمن،داکٹر اطہر سکھانی اور تمام محکموں کے
افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ڈینگی مچھر شدت کے ساتھ حملہ آور ہے جس کے خاتمے کے لیے ہمیں سنجیدہ کاوشیں کرنا ہوں گی،
ضلع ڈیرہ غازی خان سے11ڈینگی کیسز اور17 پازیٹیوسائٹس سامنے آنے پر ہمیں ڈینگی لاروا کی سرویلنس کو مزید موثر بنانا ہوگا،متاثرہ علاقوں میں اضافی ٹیمیں بھیجی جائیں،
تمام محکمے اپنی سرگرمیوں کے فیڈ بیک کو شئیر کریں،آپس میں کوآرڈی نیشن بہتر کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ انڈور اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں کی بدولت پرفارمینس بہتر کی جائے،لاروا والی جگہوں کی جیو ٹیگنگ کی جائے،
قبرستانوں اور چڑیا گھر کی خصوصی سرویلینس کی جائے،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ لاروا کی انسپکشن کرنے والی ڈینگی ٹیموں کو
فیلڈ میں ضرور چیک کریں جس سے انکی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔اجلاس میں تمام محکموں کی انسداد ڈینگی بارے سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں رحمت اللعالمین تقریبات کے تحت تونسہ میں شان مصطفی ﷺ ریلی کا انعقاد کیاگیا جس کی
قیادت اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے کی. ریلی میں سرکاری ملازمین،
سول سوسائٹی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی.
دریں اثنا محکمہ بہبودآبادی کے زیراہتمام محفل نعت کا بھی انعقاد کیاگیا
جس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر
تحصیل میں شان رحمت اللعالمین ﷺ تقریبات مذہبی جوش و عقیدت سے منائی جا رہی ہیں.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین ماڈل ٹاؤن ڈیرہ غازی خان کا تعزیتی اجلاس
پرنسپل مسز بشریٰ بی بی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں اساتذہ اور سٹاف نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل مسز بشریٰ بی بی نے کہا کہ
ڈاکٹر عبد القدیر خان نے وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا کر اسے اٹیمی
طاقت بنایا،قوم ان کی وفات سے ایک عظیم مایہ ناز سائنس دان سے محروم ہو گئی ہے،
وہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے گوہر نایاب تھے۔تعزیتی اجلاس میں ڈاکٹر عبد القدیر خان کے بلند درجات کے لئے دعا بھی کی گئی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں ہفتہ تقریبات شان رحمت اللعالمین کے تناظر میں ڈاٸریکٹوریٹ أف سٹوڈینٹس کی زیر سرپرستی ڈیبیٹ کلب نے ایک تقریری مقابلے
کا انعقاد کیا جس میں مختلف شعبہ جات سے اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ اس تقریری مقابلہ میں شعبہ تاریخ کے عبدالسلام نے پہلی،
شعبہ اسلامیات کی فخر زہرا نے دوسری اور بتول اختر نے تیسری پوزیشن لی۔ انچارج ڈیبیٹ کلب ڈاکٹر سہیل اختر سکھانی،
ڈاٸریکٹر سٹوڈینٹس افیٸرز ڈاکٹر محمد ابراہیم اور مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا نے
شان رحمت اللعالمین کے موضوع پر روشنی ڈالی اور حضور پرنور صلی اللہ علیہ وألہ وسلم کی ذات اقدس کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ