ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویزن سارہ اسلم نے مارکیٹ اور سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا۔
نرخنامہ آویزاں نہ ہونے اور سوجی کے ناقص معیار پر جرمانے کے احکامات جاری کئے۔
انہوں نے بلاک سات کی مارکیٹوں کا اچانک دورہ کیا۔ نرخنامہ کا پینافلیکس آویزاں نہ
کرنے اور سوجی کے تھیلے میں کیڑے نظر آنے پر کریانہ فروشوں کو جرمانہ کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے سبزی،
پولٹری اور کریانہ کی دکانوں کے معائنے کے دوران نرخنامہ چیک کرنے کے ساتھ پھل اور سبزیوں کے نرخ بھی معلوم کئے۔
انہوں نے خریداری میں مصروف خواتین سے بھی معلومات حاصل کیں۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ
دکاندار نرخنامہ کے بڑے پینافلیکس آویزاں کریں۔پھل، سبزیوں،دال سمیت اشیاء خوردونوش کا معیار برقرار رکھا جائے۔
سرکاری نرخ پر آٹا،چینی،دال اور دیگر اشیاء خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے دفاتر میں کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے ملازمین کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
کمشنر سارہ اسلم نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں کمشنر کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا
جس میں ڈینگی،کورونا،پرائس کنٹرول،گداگری کے خلاف آپریشن اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا
کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے ملازمین کا سرکاری دفاتر میں داخلہ بند کردیا جائیگا۔
سکولوں میں والدین کی رضامندی سے 12 سال سے زائد کے بچوں کو ویکسی نیشن کرائی جائے۔
کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ خلاف ورزی پر دکانیں اور دیگر کاروباری مراکز سربمہر کئے جائیں۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ
کورونا ویکسی نیشن کی فیک انٹری پر کارروائی ہوگی۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ ڈینگی کی بڑھتی شرح کودیکھتے ہوئے ڈویژن میں انسداد ڈینگی مہم بھرپور طریقے سے
چلائی جائے۔پرائیویٹ لیب اور ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کا ریکارڈ مرتب کیا جائے۔ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈ اور بیڈ مخصوص کئے جائیں۔
ہاٹ سپاٹ روزانہ کی بنیاد پر چیک کرنے کے ساتھ ان ڈور،آوٹ ڈور سرویلنس یقینی بنائی جائے۔
ڈینگی سے متعلق آگاہی پمفلٹس تیار کرکے تقسیم کئے جائیں۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ چاروں اضلاع میں گداگروں کے خلاف موثر آپریشن کیا جائے۔
روزانہ کی بنیاد پر آپریشن اور گرفتار بھکاریوں کا ریکارڈ مرتب کیا جائے۔پولیس چائلڈ پروٹیکشن،سوشل ویلفیئر اور دیگر محکموں کو ساتھ لیکر آپریشن کیا جائے۔
روازنہ کے کیسز کی باقاعدہ رجسٹریشن کی جائے۔ڈویژن میں پرائس کنٹرول کو خصوصی طور پر فوکس کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنرز منڈیوں میں پھل اور سبزیوں کی نیلامی کی مانیٹرنگ کریں کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو بھی جانچا جائے گا۔
سرکاری نرخ پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں ہونے چائیے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان سارہ اسلم نے دوسرے روز بھی شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ صفائی،تجاوزات اور دیگر معاملات دیکھے۔
انہوں نے بلاک جی اور دیگر علاقوں میں ہفتہ صفائی کے معاملات کا جائزہ لیا۔کمشنر نے ابلتے نالوں اور گلیوں میں عمارتی مٹیریل کی موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا
ذمہ داریاں ایک دوسرے پر عائد کرنے پر کمشنر نے کارپوریشن اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے افسران کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے۔
کمشنر نے کہا کہ گلیوں میں موجود عمارتی مٹیریل فوری اٹھایاجائے گلیوں اور نالوں کی باقاعدگی سے صفائی کی جائے۔
محکمے ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کرنے کی روش ترک کرتے ہوئے ملکر کام کریں۔میونسپل سروسز کی بہتری ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
صبح سویرے شہر میں صفائی کا عمل شروع کیا جائے۔صفائی عملہ یونیفارم میں ملبوس رہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے بوائز سٹی سکول نمبر تین ڈیرہ غازی خان کا اچانک دورہ کیا
اور سکول میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہیڈ ٹیچر کو فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
انہوں نے سکول کی ناگفتہ بہ صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے اور صحن میں بچوں کو خستہ فرنیچر پر بٹھانے
پر سی ای او تعلیم کو کارروائی کی بھی ہدایات جاری کیں۔کمشنر نے کہا کہ سکول میں ماسک اور سماجی فاصلے یقینی نہیں بنائے گئے۔
تعلیمی اداروں میں کورونا کے پھیلنے کی شرح کو سامنے رکھتے ہوئے بچوں اور اپنی صحت کا خیال رکھا جائے۔
کمشنر نے کہا کہ بچوں کی صحت کا خیال رکھنا سربراہ ادارہ کی ذمہ داری ہے کمشنر نے بچوں سے بھی معلومات حاصل کیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم کی ہدایت پر تونسہ میں ہفتہ صفائی اور تجاوزات کے خلاف مہم جاری،اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے
عملہ کو رکشے اور یونیفارم حوالے کیں،اگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا. اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے مہم کی نگرانی کی۔
میونسپل کمیٹی کے عملہ کو رکشے اور یونیفارم دئیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ ایم سی اور تحصیل کونسل کا 170 کے قریب عملہ مہم میں حصہ لے رہا ہے
اور روزانہ دو سو سے زائد سرگرمیاں ریکارڈ کرائی جارہی ہیں۔خصوصی مہم نو اکتوبر تک جاری رہے گی۔
یونین کونسل سطح تک جامع صفائی کی جائے گی۔
انہوں نے تونسہ کی عوام سے اپیل کی وہ انتظامیہ کی اس مہم کو کامیاب کرنے کیلئے حصہ ڈالیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے تونسہ اور کوہ سلیمان تحصیلوں کا دورہ کیا۔
ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے ساتھ عوام سے ملاقاتیں کیں۔ڈپٹی کمشنرنے دورہ کے دروان ڈھابے میں لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر گپ شپ کی مقامی افراد کے ساتھ چائے
سے لطف اندوز ہوئے،قبائلی بچے کے ساتھ گرم جوشی سے مصافحہ کیا اور بات چیت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے دونوں تحصیلوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا
اور ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ لی.
ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر چوکی والا تا اٹامک انرجی روڈ کا معائنہ کرتے ہوئے کام کی
رفتار اور مٹیریل کے معیار کا جائزہ لیا۔انہوں نے منصوبہ کی جلد تکمیل کیلئے ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنر نے بارتھی اور دیگر قبائلی علاقوں میں جاکر ترقیاتی منصوبے دیکھے۔
انہوں نے لنگر خانہ بارتھی کا بھی دورہ کیا اور لنگر خانہ کیلئے تیار کھانا خود کھاکر معیار چیک کیا
اور قبائلیوں سے بھی کھانا کے معیار بارے استفسار کیاڈپٹی کمشنر نے بارتھی ہسپتال کی اپ گریڈیشن،رود کوہی سنگھڑ کے پل، ریسکیو سنٹر،بی ایم پی تھانہ،ٹورسٹ پوائنٹس
اور دیگر منصوبوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اور دیگر افسران ہمراہ تھے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی خواتین عہدیداروں نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔
ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں انڈسٹریز کے فروغ اور خواتین کیلئے کاروبار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے بات چیت کی گئی۔
ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،اسسٹنٹ کمشنر جنرل حیات اختر،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر موجود تھے۔
کمشنر نے کہا کہ چیمبر آف کامرس میں خواتین کی نمائندگی خوش آئند ہے۔
خواتین کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے اور کاروبار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔
اس موقع پر کمشنر نے خواتین کے مسائل بھی سنے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام نئے بھرتی ہونے والے امام و خطیبوں کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
تربیتی ورکشاپ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سیف الرحمن بلوانی،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ہما مہدی لغاری،ڈاکٹر صائمہ آفاق،ڈاکٹر عنبر شہزادی،
منیب بہار،قاری جمال ناصر اور امام و خطیب حضرات نے شرکت کی۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیف الرحمن بلوانی نے کہا کہ
نئے بھرتی والے امام و خطیب حضرات محکمہ بہبود آبادی کا ماں کے دودھ کی
افادیت اور بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفے بارے پیغام کو عوام تک پہچائیں،انہوں نے کہا
کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ہمارے لئے بے شمار مسائل کا باعث بن رہی ہے،
ہمارے وسائل تیزی سے ختم ہو رہے ہیں،اسی رفتار سے عالمی آبادی بڑھتی رہی ہو تو دنیا میں افراتفری اور تناؤ پیدا ہوگا
جس کا نتیجہ بھوک و افلاس کی صورت میں ہمیں بھگتنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ ہمارے امام و خطیب حضرات لوگوں میں اس حوالے سے شعور اجاگر کریں،ہم سب کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ
ہم اپنے وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا چھوٹا کنبہ تشکیل دیں۔ہما مہدی لغاری نے کہا کہ آبادی پر کنٹرول کے لئے محکمہ بہبود آبادی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے
انجام دے رہا ہے،تمام مکتبہ فکر کے لوگ اس بارے میں ہم سے تعاون بھی کررہے ہیں،چھوٹا کنبہ،خوش حال گھرانہ ہمارا نصب العین ہے۔
ورکشاپ سے ڈاکٹر صائمہ آفاق،ڈاکٹر عنبر شہزادی،قاری جمال ناصر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر امام و خطیب حضرات کو ان کی ذمہ داریوں بارے بھی بریف کیا گیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن سارہ اسلم نے کہا ہے باعزت ریٹائرمنٹ ہر سرکاری افسر و ملازم کا خواب ہوتا ہے او ریہ کسی اعزاز سے کم نہیں.
انہوں نے ان خیالات کا اظہار کمشنر آفس میں ایڈیشنل کمشنر ریونیو چوہدری محمد رفیق کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
ا س موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ،اسسٹنٹ کمشنر جنرل حیات اختر،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل،کمشنر کمپلیکس کے افسران اور ملازمین نے الوداعی تقریب میں شرکت کی.
اس موقع پر ریٹائر ہونے والے ایڈیشنل کمشنر ریونیو چوہدری محمد رفیق کو یاددگاری شیلڈ،تحائف اور گلدستے پیش کئے گئے.
کمشنر سارہ اسلم نے نیک تمناؤں کے ساتھ چوہدری محمد رفیق کو الوداع کیا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان کی بستی جیون جندانی میں 5 بچوں کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا
انہوں نے لواحقین سے دلی ہمدردی او ر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کر لی.
وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب سہیل اختر سکھیرا کی طرف سے اینٹی سموگ مہم کیلئے ہنگامی طور پر صوبہ بھر کے
تمام ٹریفک افسران کو احکامات جاری کیے گئےہیں کہ وہ اس حوالے سے حکومت پنجاب کی دی گئیں ہدایات پر عمل درآمد کروائیں تاکہ
اس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کی جا سکیں،احکامات میں کہا گیا ہے کہ سموگ کا باعث بننے اور دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلا ف کارروائیوں کو
مزید سخت کیا جائے اور عوامی آگاہی مہم بھی شروع کی جائے،ان اقدامات سےعوام کو بہترین سفری سہولیات کے ساتھ صاف ستھری آب وہوا میسر ہوگی۔
اس سلسلہ میں ٹریفک پولیس ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام سموگ آگاہی مہم بمقام نیو آزاد گڈذ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نزد لاری اڈہ پر منعقد کی گئی،
جس میں سید آصف شاہ انسپکٹر ہیڈ کوارٹرز سٹی ٹریفک پولیس،فرحت عباس شاہ انچارج ایجوکیشن یونٹ،محمد عمران ٹی اے، ٹریفک سٹاف کے علاوہ
محمد شعیب مالک نیو آزاد گڈذ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اورڈرائیوروں و منیجرز حضرات نےشرکت کی۔
سید آصف شاہ نے شرکاء کو سموگ سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بارے بتایا
اور اس پر عمل کرنے پر بھی زور دیا۔آخر میں شرکاء میں آگاہی معلوماتی پمفلٹ بھی تقیسم کئے گئے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون