ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،ڈی او انڈسٹریز محمد اصغر صدیقی،
تاجروں،صارفین کے نمائندوں اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا ازسر نو جائزہ لیا گیا اور نئی قیمتوں کا تعین بھی کیا گیا۔
نئی قیمتوں کے مطابق ضلع بھر میں دال چنا سپریم
140روپے،دال چنا موٹی 128روپے،دال چنا باریک 120 روپے،
دال مسور باریک غیر
ملکی182روپے،دال مسورموٹی غیرملکی 162روپے،
دال ماش
دھلی ہوئی چمن220روپے،دال ماش دھلی ہوئی برما 200
روپے،
دال مونگ دھلی ہوئی
122روپے،چنا سفید موٹا170 روپے،چنا سفید باریک 130
روپے،
بیسن128روپے،چاول
سپر کرنل کچی و پکی110
روپے،
چاول کرنل چھوٹی
75روپے،چاول اری سکس
50روپے،سوجی68روپے،میدہ
68روپے،
دودھ فی لیٹر
85روپے،دہی90روپے،چھوٹا گوشت750روپے،بڑا گوشت
450 روپے فی کلو،تندوری روٹی سوگرام7روپے،خمیری روٹی8 روپے،
سادہ نان سو گرام10روپے،چینی سفید غیر ملکی امپورٹڈ90روپے فی کلو میں دستیاب ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ ضلع بھر کے لئے نئی قیمتوں کا تعین کردیا گیا ہے،اب تمام دکان داروں کو نئے ریٹس کے مطابق اشیائے خوردونوش فروخت کرنا ہوں گی،
کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس چھوٹے دکانداروں کے ساتھ بڑے سپر سٹورزکو بھی چیک کریں
اور زائدقیمت وصول کرنے والوں کو بھاری جرمانے کریں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ہفتہ صفائی کا آغاز کردیا گیاہے،کمشنر ساہ اسلم نے شہر کے مختلف مقامات اور سرکاری دفاتر کا اچانک معائنہ کیا۔
صفائی چیک کی اور غیر حاضری پر چھ ملازمین سے وضاحت بھی طلب کرلی. ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملک محمد رمضان،
سی او کارپوریشن ساجد ریاض اور دیگر ہمراہ تھے۔کمشنر سارہ اسلم نے لوکل گورنمنٹ کمپلیکس کے معائنہ کے دوران رجسٹر کے مطابق
سٹاف کی حاضری چیک کی۔انجینئرنگ ونگ کے چھ ملازمین منظور حسین،ثاقب جہانگیر،ماجد نواز،فرخ شہزاد،قیصر ریاض،خالد دلشاد اور دیگر کی رجسٹر پر
غیر حاضری کا اندارج کرتے ہوئے تین روز کے اندر وضاحت طلب کرلی۔کمشنر سارہ اسلم نے دفتر میں موجود سائلین کے مسائل بھی سنے اور تحریری درخواستوں
پر داد رسی کے احکامات جاری کئے۔کمشنر سارہ اسلم نے ہفتہ صفائی مہم کے تحت بلاک پانچ،پاسپورٹ آفس چوک اور دیگر مقامات پر معاملات چیک کئے
اندرون محلہ میں نالیوں کا ثومہ اور کوڑا کرکٹ نہ اٹھانے پر برہمی کا اظہار کیا۔کمشنر نے کہا کہ شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر کی جائے۔
عملہ صفائی کی فیلڈ میں کام کرتے حاضری چیک کی جائے۔9،اکتوبر تک ہفتہ صفائی کو بھرپور طریقے سے منایا جائے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،ڈی او انڈسٹریز محمد اصغر صدیقی،تاجروں، صارفین کے نمائندوں
اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا ازسر نو جائزہ لیا گیا اور نئی قیمتوں کا تعین بھی کیا گیا۔
نئی قیمتوں کے مطابق ضلع بھر میں آٹا بیس کلوکاتھیلہ 1100روپے،دال چنا سپریم140روپے،دال چنا موٹی 128روپے،دال چنا باریک 120 روپے، دال مسور باریک غیرملکی182روپے،دال مسورموٹی غیرملکی 162روپے،
دال ماش دھلی ہوئی چمن 220روپے دال ماش دھلی ہوئی برما 200 روپے،دال مونگ دھلی ہوئی122روپے،چنا سفید موٹا170 روپے،چنا سفید باریک 130 روپے،
بیسن128روپے،چاول سپرکرنل کچی و پکی110روپے،چاول کرنل چھوٹی75روپے،چاول اری سکس50روپے، سوجی68روپے، میدہ68روپے،دودھ فی لیٹر85روپے، دہی90روپے،چھوٹا گوشت750روپے،بڑا گوشت450 روپے فی کلو،
تندوری روٹی سوگرام7روپے،خمیری روٹی8 روپے،سادہ نان سو گرام10روپے،چینی سفید غیر ملکی امپورٹڈ90روپے فی کلو میں دستیاب ہوگی۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ ضلع بھر کے لئے نئی قیمتوں کا تعین کردیا گیا ہے،
اب تمام دکان داروں کو نئے ریٹس کے مطابق اشیائے خوردونوش فروخت کرنا ہوں گی،کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی،
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس چھوٹے دکانداروں کے ساتھ بڑے سپر سٹورزکو بھی چیک کریں اور زائدقیمت وصول کرنے والوں کو بھاری جرمانے کریں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پہلی مرتبہ بارہ روزہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریبات منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
کمشنر سارہ اسلم نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران کو ذمہ داریاں سونپ دیں کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ
یکم سے بارہ ربیع الاول تک سرکاری اور نجی سطح پر مذہبی تقریبات ہوں گی۔سرکاری اور نجی عمارتوں پر چراغاں ہوگا۔
اہم مقامات پر پینافلیکس اور بینرز آویزاں ہوں گے سیرت کانفرنس،واک،محافل میلاد،مشاعرہ،قوالیاں،قرآت،نعت کے مقابلے ہوں گے۔
کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ تقریبات میں پارلیمنٹیرینز،سول سوسائٹی،این جی اوز،تاجران،بار ایسوسیشن،ٹرانسپورٹ یونین، سپورٹس آرگنائزیشن سمیت زندگی کے ہر شعبہ کو شامل کیا جائیگا۔
ہر محکمہ کے گوکل پرسنز مقرر کردئیے گئے ہیں۔تقریبات کا آڈیو،ویڈیو ریکارڈ مرتب کیاجائیگا
حکومت نے انتظامات کی نگرانی کیلئے وزیر،مشیر کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں۔سکیورٹی،ٹریفک کی روانی اور دیگر متبادل انتظامات کئے جائیں گے
بارہ ربیع الاول کو مرکزی تقریبات ہوں گی۔
کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ بہتر انتظامات پر تعریفی اسناد تقسیم ہوں گی۔تقاریب اور اجتماعات میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان کی ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کیا ہے،
خود ساختہ مہنگائی کرنے والے تاجروں سے اب کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،مہنگائی کی شکایات پر گرفتار ملزمان کو جیل بھیج کر انکے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائیگی۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام کیلئے کمیشن مافیا کو قانون کے
شکنجے میں لائیں گے،یہ مافیا کسی رعایت کا حقدار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گراں فروشی روکنے کیلئے مکمل اختیارات دئیے گئے ہیں تاکہ
سرکاری نرخوں پر عمل درآمد کرایا جاسکے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تاجر اشیائے خوردونوش کے نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں،
مارکیٹوں میں صفائی کا ازخود خیال رکھیں کوڑا کرکٹ کنٹینرز میں ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ چینی بھی کنٹرول ریٹ پر فروخت کریں گے،اب کسی کو بھی من مانیاں نہیں کرنے دیں گے۔
رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی زائد منافع کمانے والے تاجروں کی پیدا کردہ ہے،
حکومت کی توانائیاں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں اعتدال میں لانے پر فوکس ہیں،ہم نے تاجروں کو بہت فری ہینڈ دیا ہے،
منافع خور تاجروں کی مرضی نہیں چلے گی،اب انہیں جیل ضرور جانا پڑے گا،خود ساختہ مہنگائی کے خاتمے کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ ہمیں پلاسٹک بیگز اور شاپروں کے استعمال کی روایت کو بدلنا ہوگا،
شاپروں پر پابندی کے بعد اب اس کے متبادل طریقوں کو ہمیں اپنانا ہوگا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،
ڈی او انڈسٹریز محمد اصغر صدیقی،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس،محکموں کے افسران،صافین اور تاجروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈیرہ غازی خان ڈویژن ہما نصیب کی خصوصی ہدایت پرپٹرولنگ پولیس کے ریجنل انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ اے ایس آئی محمودالحسن
گجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فاضل پور ضلع راجن پور کے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ بوائز کالج میں سٹوڈنٹس کو روڈسیفٹی،ٹریفک قوانین، ہیلمٹ کی افادیت،
کورونا ایس او پیز، ڈینگی وائرس اور پی ایچ پی ہیلپ لائن نمبر 1124 کے حوالے سے تفصیلی لیکچردیتے ہوئے کہا کہ
کم عمر بچوں کا گاڑی چلانا قانونا جرم ہے، قانون کی پاسداری کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ ون ویلنگ مقابلہ بازی باعث ہلاکت ہے اس سے مکمل اجتناب کیا جائے
لائسنس یافتہ افراد موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کیا جائے
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات کے مطابق کوروناایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے ماسک استعمال کریں ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کیا جائے.
موبائل ایجوکیشن یونٹ نے طلباء میں روڈ سیفٹی بارے معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے اس دوران پرنسپل کالج پروفیسر اعجاز حسین کورائی،
پروفیسرز اور دیگر سٹاف موجود تھا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.
ڈیرہ غازیخان
محکمہ تعلیم ضلع ڈیرہ غازیخان کے تحت ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ سکول سطح پر مکمل مذہبی جوش و خروش سے منایا جائے گا.
فوکل پرسن گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول عبدالعزیز نے بتایا کہ ادارہ میں حسن قرات، نعت خوانی اور تقریری مقابلہ جات ہوں گے
جس کیلئے طلباؤ طالبات کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہے
اور رجسٹریشن فارم اور شیڈول سکولوں کے سربراہان کو ای میل کر دیاگیاہے
جو جمعرات سات اکتوبر تک واپس ارسال کر دیاجائے. مزید معلوما ت کیلئے 03006780385,03336472965پر رابطہ کیا جاسکتا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمدخان بزدار کی ہدایت پر لوکل گورنمنٹ کے ٹھیکوں کی شفافیت کیلئے ای ٹینڈرنگ کا نظام متعارف کرا دیاگیاہے.
ڈیرہ غازیخان میں لوکل گورنمنٹ کے افسران،تعمیراتی کمپنیوں کے نمائندوں کی ایک روزہ ورکشاپ کاانعقاد کیاگیا
جس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاویدنے شرکت کی. اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ ای ٹینڈرنگ کے نظام سے شفافیت قائم ہو گی
اور ہر تعمیراتی کمپنی کو ٹینڈر میں حصہ لینے کے یکساں مواقع میسر آئیں گے. پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ماہرین نے شرکاء کو ای ٹینڈرنگ کے
طریقہ کار سے متعلق تربیت دی. اس موقع پر رائے یاسر نواز، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان، ایکسیئن خرم خان اوردیگر شریک تھے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کےلیے کارروائیاں جاری۔۔
خفیہ اطلاع پر ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ،1 ہزار 20 لٹر ملاوٹ زدہ دودھ تلف،
خالص خوراک کی عدم فراہمی پر 96 ہزار روپے کے جرمانے عائد۔۔۔
ڈی جی خان 5 اکتوبر:
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر آپریشنز ٹیموں کی ڈی جی خان اور بہاولپور کے مختلف اضلاع میں مضر صحت خوراک بیچنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈیری سیفٹی ٹیم نے مظفرگڑھ کے علاقے کوٹ ادو میں کارروائی کرتے ہوئے ملک کولیکشن سنٹر کی چیکنگ کی۔
لیکٹوسکین مشین کے ذریعے دودھ کے معیار کو چیک کیا گیا۔ دودھ میں پانی اور ڈیٹرجنٹس کی ملاوٹ جبکہ قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔
ملاوٹ ثابت ہونے پر 1,020 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔ ڈیری یونٹ مالکان کو دودھ کا معیار بہتر کرنے کےلیے وارننگ نوٹس جاری کیا گیا۔
او سی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر لوکل گورنمنٹ میں ای ٹینڈرنگ کا نظام متعارف کرادیا ہے۔
پانچ کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے ای ٹینڈرنگ کی جائے گی۔اس حوالے سے تربتی ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا گیا
جس میں لوکل گورنمنٹ کے افسران نے لیکچرز دئیے۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے بھی شرکت کی
لوکل گورنمنٹ اور جرمن حکومت کی این جی او کے اشتراک سے مقامی ہوٹل میں ای ٹینڈرنگ سے متعلق تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
جس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے رائے یاسر فرہاد،پی آئی ٹی بی کی مریم زیب اور دیگر ماہرین نے لیکچرز دئیے۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ای ٹینڈرنگ سے ٹھیکوں میں شفافیت کے ساتھ تعمیراتی کمپنیوں کو گھر بیٹھے ٹینڈر میں شرکت کرنے کے
مواقع میسر آئیں گے ورکشاپ میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،ایکسئین خرم عباس،خلیل احمد اور دیگر موجود تھے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان۔
ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک کی ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصراللہ رانجھا
سمیت دفتری سٹاف سے میٹنگ کا انعقاد گیا۔
ڈی پی او عمر سعید ملک نے ایس پی ذوہیب نصر اللہ رانجھا کو بطور
ایس پی انوسٹی گیشن ڈیرہ غازیخان چارج سنبھالنے پر خوش آمدید کہا۔
ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصر اللہ نے پولیس آفس کی تمام برانچز کے
ہیڈ انچار ج کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی۔
دوران میٹنگ ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ اپنے فرائض منصبی نہایت ایمانداری سے
سرانجام دیں جبکہ سستی اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں ہو گی۔
انصاف کی فراہمی مظلوم کی دادرسی اورعزت ونفس کا خاص خیال رکھیں اور ہر جوان اپنے
اپنے فراٸض جانفشانی سے ادا کرۓ۔
دفتر میں آنے والے سائلین کی دادرسی کے لیے ہر ممکن کوشش بروئے کار لائیں۔
جبکہ زیر التواء معاملات کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کریں۔
انہوں نے کہا کہ میں تمام ایس ایچ اوز اور تفتیشی آفیسران سے بھی میٹنگ کروں گا۔
ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصراللہ رانجھا نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان کی عوام کی
دادرسی کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا میرا ویژن ہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ