دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

جس میں چیئرمین نیب کی تقرری کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم، شہزاد اکبر اور دیگر اھم شخصیات شرکت کریں گی۔

وزیر قانون چیئرمین کی تقرری سے متعلق قانونی امور پر بریفنگ دیں گے

امکان ہے کہ وزیر قانون قانونی مسودہ وزیراعظم کو پیش کریں گے۔

حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

عیدمیلادالنبی پر قیدیوں کی سزا میں کمی کی منظوری بھی متوقع ہے۔

وزارت داخلہ نے چھوٹے جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزا میں 90 روز کمی تجویز کی ہے۔

سزا میں کمی کا اطلاق کرپشن، قتل اور ریپ کے ملزمان پر نہیں ہو گا۔

اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پنڈورہ پیپرز میں شامل پاکستانی شخصیات اور کمپنیوں کا معاملہ

بھی زیر بحث آے گا ۔

کابینہ پیپرز میں شامل افراد کے خلاف ممکنہ کارروائی پر بھی تبادلہ

خیال ہوگا۔

کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

کمیٹی

برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

ادویات کے ٹی وی، ریڈیو اور اخبارات میں اشتہارات دینے کی منظوری بھی ایجنڈے میں

شامل ہے۔

ڈرگز ریسرچ کے لیے کمیٹی کی نامزدگی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

About The Author