نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم نے پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کردیا

پنڈورا پیپرز میں پاکستان سےشوکت ترین کانام سامنے آگیا پنڈورا پیپرز میں وفاقی وزیر مونس الہیٰ کا نام بھی سامنے آگیا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس  میں پنڈورا لیکس کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم نے انسپکشن کمیشن کے تحت اعلیٰ سطح کا سیل قائم کر دیا۔

وزیر اطلاعات  فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطح کا سیل پنڈورا لیکس میں شامل تمام افراد سے جواب طلبی کرے گا، پنڈورا لیکس کے متعلق حقائق قوم کے سامنے رکھیں جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنڈورا پیپرز کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا، وفاقی وزراء اور اٹارنی جنرل پر مشتمل کمیٹی نے وزیراعظم کو ابتدائی رپورٹ پیش کردی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانی افراد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانی شہریوں کے خلاف تحقیقات کے متعلق تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

پنڈورا پیپرز: لندن میں جائیدادیں خریدنے والوں میں پاکستانیوں کا پانچواں نمبر

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پینڈورا پیپرز کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنڈورا پیپرز میں ملوث تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کرے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اشرافیہ کی غیر قانونی دولت منظرعام پرلانےکوسراہتے ہیں، جو بھی قصوروار ہوااس کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ حکومت پنڈورا پیپرزمیں ملوث تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کرے گی جبکہ منی لانڈرنگ،ٹیکس چوری کیلئے آف شور کمپنیاں جنت ہیں۔ میں نے 2 دہائیاں اسی بنیاد اور یقین پرجدوجہد کی ، ممالک غریب نہیں ہیں لیکن کرپشن غربت کاسبب بنتی ہے، کرپشن کے وجہ سےغریب ممالک کی کرنسی بے قدر ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہندوستان کی دولت لوٹی، اسی طرح ترقی پذیردنیا کےحکمران اوراشرافیہ بھی یہی کررہے ہیں۔

About The Author