ڈیرہ غازیخان
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں اراکین اسمبلی کی ضلعی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا
جس میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید، ضیاء اللہ خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران موجود تھے۔
اس موقع پر امن و امان،ترقیاتی منصوبوں،کورونا ایس اوپیز، ڈینگی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ شہر خاموشاں پراجیکٹ دسمبر تک مکمل کیا جائے۔
نواحی آبادیوں میں سوئی گیس کی فراہمی دسمبر تک یقینی بنائی جائے۔
محکمہ تعلیم بوائز سنٹرآف ایکسی لینس اور بوائز ہائی سکول نمبر1 کی حدبراری اور متعلقہ مسائل حل کرائے۔
قبائلی علاقہ میں امن و امان کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں۔کورونا ویکسی نیشن کی شرح بہتر کی جائے۔
پسماندہ اور دوردراز علاقوں میں موبائل ویکسی نیشن وین بھجوائی جائے۔
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ یکم سے بارہ ربیع الاول شان رحمت العالمین ﷺ کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں جلوس،تقاریب اور دیگر مذہبی
اجتماعات کیلئے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کئے جائیں۔فریدی بازار سے مانکا کینال تک نئی سیوریج لائن کیلئے کام کیا جائے۔کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ سے منسلک متعلق
مسائل حل کرائے جائیں۔ٹریفک حادثات سے بچاؤ کیلئے تعلیمی بورڈ چوک کی ری ڈیزائننگ کرائی جائے۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ ایگزیکٹو انجینئرز فنڈز کی فراہمی،اجراء کیلئے براہ راست ذمہ دار ہیں۔
ترقیاتی منصوبوں کا تصویری ریکارڈ مرتب کرایا جائیگا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم جتوئی نے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ
ضلع میں 57 ارب روپے لاگت کے 1867 سکیموں پر کام کیا جارہا ہے
جن میں سے 687 منصوبوں کو مکمل کرلیا گیا ہے۔منصوبوں پر 15 ارب روپے خرچ کرلیے گئے ہیں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان۔
سوشل میڈیا پر خواتین سے زیادتی کی ویڈیوز وائرل ہونے والے معاملے کا ڈی پی او عمر سعید ملک نے نوٹس لے لیا۔
ڈی ایس پی سٹی کی نگرانی میں ٹیم تمام تر معاملات کو چیک کرئے گی کہ زیادتی کی ویڈیو والا معاملہ کس علاقے کا ہے اور کتنا پرانا ہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے لیکن اس وقوعہ کے متعلق پولیس کو اب تک کسی مدعی نے رپورٹ نہ کی تھی۔
ڈی ایس پی سٹی ریحان الرسول نے کہا کہ ویڈیو وائرل ہونے والے معاملہ کو ہر پہلو سے چیک کیا جائے گا
اور یہ وقوعہ کس اکیڈمی کا ہے اور ان میں کون کون ملوث ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں اراکین اسمبلی کی ضلعی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا
جس میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید، ضیاء اللہ خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران موجود تھے۔
اس موقع پر امن و امان،ترقیاتی منصوبوں،کورونا ایس اوپیز، ڈینگی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ شہر خاموشاں پراجیکٹ دسمبر تک مکمل کیا جائے۔
نواحی آبادیوں میں سوئی گیس کی فراہمی دسمبر تک یقینی بنائی جائے۔
محکمہ تعلیم بوائز سنٹرآف ایکسی لینس اور بوائز ہائی سکول نمبر1 کی حدبراری اور متعلقہ مسائل حل کرائے۔ قبائلی علاقہ میں امن و امان کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
کورونا ویکسی نیشن کی شرح بہتر کی جائے۔پسماندہ اور دوردراز علاقوں میں موبائل ویکسی نیشن وین بھجوائی جائے۔
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ یکم سے بارہ ربیع الاول شان رحمت العالمین ﷺ کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں
جلوس،تقاریب اور دیگر مذہبی اجتماعات کیلئے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کئے جائیں۔فریدی بازار سے مانکا کینال تک نئی سیوریج لائن کیلئے کام کیا جائے۔
کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ سے منسلک متعلقہ مسائل حل کرائے جائیں۔ٹریفک حادثات سے بچاؤ کیلئے تعلیمی بورڈ چوک کی ری ڈیزائننگ کرائی جائے۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ ایگزیکٹو انجینئرز فنڈز کی فراہمی،اجراء کیلئے براہ راست ذمہ دار ہیں۔
ترقیاتی منصوبوں کا تصویری ریکارڈ مرتب کرایا جائیگا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم جتوئی نے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ
ضلع میں 57 ارب روپے لاگت کے 1867 سکیموں پر کام کیا جارہا ہے
جن میں سے 687 منصوبوں کو مکمل کرلیا گیا ہے۔
منصوبوں پر 15 ارب روپے خرچ کرلیے گئے ہیں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ضلع ڈیرہ غازی خان کی قبائلی فورس میں بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا۔کمشنر سارہ اسلم نے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کے ہمراہ بلوچ لیوی لائن کا دورہ کیا
اور امیدواروں کے جسمانی ٹیسٹ کے عمل کا جائزہ لیا۔ پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک موجود تھے.
مختلف آسامیوں کیلئے بھرتی دو روز تک جاری رہے گی۔اتوار کو بھی جسمانی ٹیسٹ لیا جائیگا۔
بلوچ لیوی لائن میں جسمانی پیمائش کیلئے 9بوتھ قائم کئے گئے۔
کمشنر سارہ اسلم نے قبائلی فورس کی میرٹ پر بھرتی کی
2
ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھرتی کے عمل میں کوشش کی جائے کہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔امیدواروں کے قد،چھاتی اور دیگر جسمانی پیمائش کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا
جائے۔کمشنر سارہ اسلم نے امیدواروں سے ملاقات کرتے ہوئے معلومات حاصل کیں۔ بلوچ لیوی لائن میں امیدواروں کی پیمائش کا باقاعدہ ویڈیو ریکارڈ مرتب کیا جانے لگا۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے خود سٹیڈ پر کھڑے ہوگر قد کی پیمائش کی اور اوزان کا معیار چیک کیا۔
امیدواروں کیلئے سایہ اور دیگر ممکنہ بہتر سہولیات فراہم کی گئیں۔سینئر کمانڈنٹ و ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے نے بھرتی کے عمل کی خود نگرانی کی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ
بورڈ کے زیراہتمام انٹر میڈیٹ و میٹرک سالانہ امتحانات 2021 ء کے نتائج کا اعلان حکومتی احکامات/ہدایات کی روشنی میں عمل درآمد کرتے ہوئے
پنجاب کابینہ کی ”پروموشن پالیسی کوورڈ 19 ” کی حتمی منظوری کے بعد مرحلہ وار جلد از جلد کر دیا جائے گا۔
اُمیدواران کسی بھی قسم کی افواہوں اور غیر تصدیق شدہ باتوں پر کان نہ دھریں اور صرف بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.bisedgkhan.edu.pkپر وزٹ کریں۔
رزلٹ کے معاملات یا بورڈ سے متعلقہ دوسرے امور میں رہنمائی کیلئے
ای میل cebisedgkhan@gmail.com اور amjadhussain8606@gmail.com
یا فون نمبر 0321-6787019پر رابطہ کیا جاسکتا ہے.شیخ امجد حسین نے مزید بتایا کہ بورڈ
کی انکوائری برانچ سمیت متعلقہ تمام برانچیں دفتری اوقات کار کے دوران ہمہ وقت خدمات
دینے میں مصروف عمل ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021 ء
کا اعلان 30 ستمبر کو ہونا تھا جبکہ میٹرک سالانہ امتحان 2021 ء کا اعلان 16 اکتوبر کو
ہوناتھا۔ تاہم اب پنجاب کابینہ کی حتمی منظوری کے بعد انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2021 ء کا
اعلان فوری طور پر کر دیا جائے گا جبکہ میٹرک سالانہ امتحان 2021 ء رزلٹ ڈیکلریشن کی
حتمی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے تحصیل آفس ڈیرہ غازی خان میں کھلی کچہری لگاتے ہوئے سائل کا تین سالہ پرانا وراثتی جائیداد کی
تقسیم کا مسئلہ موقع پر حل کرادیا۔ریونیو عملہ کو جائیداد کی تقسیم،حد براری،
قبضہ اور دیگر متعلقہ مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور دیگر افسران موجود تھے۔سائل
نے داد رسی پر وزیر اعلی،کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔کمشنر سارہ اسلم نے کھلی کچہری میں دیگر سائلین کے بھی مسائل سنے۔
جائیداد پر قبضے،انتقالات اور دیگر معاملات پر دادرسی کیلئے تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔
کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ درخواست گزاروں کو پیشرفت سے آگاہ کیا جائے۔کھلی کچہریوں میں سائلین کو عزت و تکریم دی جائے۔
سائلین کے بیٹھنے اور سہولیات کا مناسب انتظام کیا جائے۔کمشنر سارہ اسلم نے کھلی کچہری کے دوسرے روز پہلے دن کی درخواستوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے ہر درخواست پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔
ایڈیشنل کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک،
اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد میمن،پٹواریوں سمیت دیگر ریونیو افسران کھلی کچہری میں بستے اور ریکارڈ کے ساتھ موجود تھے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
:محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ربیع الاول کے مقدس مہینے میں بسلسلہ ”ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ”ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اضلاع ڈیرہ غازی خان،لیہ،مظفر گڑھ اور راجن پور
کے 16 سے 40 سال تک کی عمر کے نوجوان خطاطوں کے درمیان خطاطی کا مقابلہ مورخہ 8 اکتوبر بروز جمعتہ المبارک صبح 9 بجے ڈی جی خان آرٹس کونسل میں
منعقد ہووگاجس میں تعلیمی اداروں کے علاوہ جنرل پبلک سے تعلق رکھنے والے نوجوان بھی شرکت کرسکیں گے-
وما ارسلناک الا رحمت للعالمین کے موضوع پرکینوس کا سائز 18×30 جبکہ میڈیم آئل ہے۔م
قابلے کا دورانیہ 2 گھنٹے ہوگا۔ڈائریکٹر ڈی جی خان آرٹس کونسل سلیم قیصرکے مطابق مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے
خطاط کو 25 ہزار روپے،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے خطاط کو 20 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے خطاط کو 15 ہزار روپے کے چیک دیئے جائیں گے
جبکہ مقابلے کے تمام شرکا کو ڈی جی خان آرٹس کونسل کی جانب سے سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے
۔ججز کا فیصلہ حتمی ہوگا۔شرکت کے خواہشمند خطاط اپنے نام مورخہ 6، اکتوبر تک
ڈی جی خان آرٹس کونسل یا فون نمبر 03067369339 پر رجسٹر کراسکتے ہیں.
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون