دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے،

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے تحصیل آفس میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا نے تحصیل آفس منعقدہ کھلی کچہری میں شرکت کی اور سائلین کے مسائل سنے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈیرہ غازی خان نبیل احمد میمن،ریونیو افسران،سب رجسٹرارز،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ،تحصیل داراور ریونیو عملہ بھی موجود تھا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا نے ریونیو افسران کو عوامی مسائل کے حل کے لئے ہدایات دیں اور سائلین سے گفتگو بھی کی

،
احمد حسن رانجھا نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کو موقع پر ریلیف فراہم کرنا ہے،

عوامی خدمت کھلی کچہری اب ہر ماہ کے پہلے دو ورکنگ دنوں میں لگے گی،کھلی کچہری میں پہلے دن کا فیڈ بیک کے ساتھ

نئی درخواستیں بھی وصول کی جائیں گی،ہر درخواست پر عمل درآمد کرکے سائلین کو اس کا باقاعدہ فیڈ بیک دیا جاتا ہے،

انہوں نے کہا کہ سائلین کھلی کچہری کے علاوہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت ان کے دفاتر آکر اپنے مسائل بتا سکتے ہیں،ہر سرکاری دفتر کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں

احمد حسن رانجھا نے مزید کہا کہ سائلین کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں،ان کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے

ہماری کوشش ہے کہ عوام کو ایک چھت تلے ریلیف ملے اور انہیں دفاتر کے چکر نہ لگانا

پڑیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے سائلین سے درخواستیں وصول کیں اور موقع

پر احکامات بھی جاری کئے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے تحصیل آفس میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا نے سائلین کے تحریری وزبانی مسائل سنے۔کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد میمن،

ریونیو افسران،سب رجسٹرار،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ،تحصیلدار اور ریونیو عملہ بھی موجود تھا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا نے ریونیو افسران کو عوامی مسائل کے حل کے لئے ہدایات دیں

اور سائلین سے گفتگو بھی کی،احمد حسن رانجھا نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کو موقع پر ریلیف فراہم کرنا ہے،عوامی خدمت کھلی کچہری اب ہر ماہ کے پہلے دو و رکنگ دنوں میں لگے گی،کھلی کچہری میں پہلے

دن کا فیڈ بیک کے ساتھ نئی درخواستیں بھی وصول کی جائیں گی،ہر درخواست پر عمل درآمد کرکے سائلین کو اس کا باقاعدہ فیڈ بیک دیا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ سائلین کھلی کچہری کے علاوہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت ان کے دفاتر آکر اپنے مسائل بتا سکتے ہیں،

ہر سرکاری دفتر کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں، احمد حسن رانجھا نے مزید کہا کہ سائلین کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں،ان کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے،ہماری کوشش ہے کہ

عوام کو ایک چھت تلے ریلیف ملے اور انہیں دفاتر کے چکر نہ لگانا پڑیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے سائلین سے درخواستیں وصول کیں اور موقع پر احکامات بھی جاری کئے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کی ھدایت پر پنجاب بھر کی أرٹس کونسلوں کی طرح ڈی جی خان أرٹس کونسل کے زیر اہتمام ربیع الاول کے مقدس مہینے

میں ”ہفتہ شان رحمت اللعالمین” کے سلسلے میں تقریبات کا شیڈول ترتیب دے دیا گیا ہے جسکے مطابق 8 اکتوبر کو وہوا میں قوالی کی محفل منعقد ہو گی

جبکہ اسی روز ڈی جی خان أرٹس کونسل میں کیلی گرافی کا مقابلہ منعقد ہوگا جس میں 16 سے 40 برس تک کی عمر کے خطاط حصہ لے سکیں گے۔

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے خطاط کو 25 ہزار روپے،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے خطاط کو 20 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 15 ہزار روپے کے چیک دیئے جائیں گے

جبکہ شرکت کرنے والے تمام نوجوانوں کو سرٹیفکیٹس بھی دیئے جائیں گے۔ 9 اکتوبر کو تونسہ اور 10 اکتوبر کو بارتھی میں سماع کی محافل منعقدہونگی۔

جبکہ 10 اکتوبر کو بزم حسان کے اشتراک سے ڈی جی۔خان أرٹس کونسل میں محفل حمد و نعت منعقد ہوگی۔12 اکتوبر کو ڈی جی خان أرٹس کونسل میں کل جنوبی پنجاب

نعتیہ محفل مشاعرہ اور 14 ربیع الاول کو محفل سماع منعقدہوگی۔15 اکتوبر کو مبارکی میں قوالی کی محفل منعقد ہوگی۔18 اکتوبر کو ڈی جی خان أرٹس کونسل میں

سیرت النبی کے موضوع پر لیکچر ہوگا۔جبکہ 11 اور 12 ربیع الاول کی شام أرٹس کونسل کی عمارت کو برقی قمقموں سے روشن کیا جائے گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے گزشتہ ماہ 314 مقدمات درج کر کے 315ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا اور 75 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرکے

متعلقہ پولیس کے حوالے کیا ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈیرہ غازی خان ڈویژن ہما نصیب نے کہا ہے کہ

پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے ماہ ستمبر2021ء کے دوران منشیات کے چار، ڈکیتی کا ایک،گاڑی چھیننے کا ایک، تیز رفتاری کے137 اوور لوڈنگ و غیر قانونی

گیس سلنڈر کے172 مقدمات مختلف تھانوں میں درج کرکے ملزمان کو گرفتارکر کے حوالات میں بند کرایا. منشیات اور جرائم کے خلاف ایکشن کے

دوران ملزمان کے قبضے سے 36910 گرام چرس اور 700 لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا۔ اسی طرح پیٹرولنگ پولیس نے بغیر نمبر پلیٹ بغیر کاغذات 116موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں میں بند کرائیں

اور گاڑیوں میں فنی خرابی کی صورت میں 3747 پریشان حال لوگوں کو مدد فراہم کی ایس پی پٹرولنگ پولیس نے مزید کہا کہ پیٹرولنگ پولیس نے دوران ڈیوٹی 35 گمشدہ بچوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کیا

اور 415 ناجائز تجاوزات کا خاتمہ بھی کیا ایس پی پٹرولنگ نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس کے ریجنل موبائل ایجوکیشن یونٹ نے

ریجن کے180 مختلف مقامات پر ڈاکٹروں، شہریوں، تاجروں و دکانداروں اور ڈرائیوروں کو کورونا وائرس ایس او پیز، سیکورٹی اور ٹریفک قوانین کے حوالے سے مفید لیکچرز دیے اور معلوماتی مواد بھی تقسیم کیا

اسی طرح موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ہائی ویز پر سست رفتار گاڑیوں کو ریفلیکٹرزبھی لگائے تا کہ لوگوں کی زندگیوں کو حادثات سے بچایا جا سکے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازی خان میں خسرہ سے بچاؤ کی بارہ روزہ مہم15 نومبر سے شروع ہوگی،27 نومبر تک جاری رہنے والی اس مہم میں 9ماہ سے لے کر15سال تک کے بچے

اور بچیوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔خسرہ کے سلسلہ میں اہم اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے

کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اطہر سکھانی،متعلقہ محکموں کے افسران سمیت ڈبلیو ایچ او،یونیسیف کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند نے کہا کہ ہم نے ہر صورت اپنی نسل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے،

خسرہ سے بچاؤ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے،انہوں نے کہا کہ خسرہ مہم کے سلسلہ میں مائیکرو پلان پر عمل کیا جائے،تمام الائیڈ محکموں اور سٹیک ہولڈرز سے روابط کو

فروغ دیا جائے اور مہم کے دوران پیش آنے والی خامیوں کو دور کیا جائے۔عملہ کی تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے،ٹریننگ کے بعد بھی سٹاف سے

فیڈ بیک ضرور لیا جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قیصر عباس رند نے کہا کہ نجی کلینکس پر بھی خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین لگانے والی ٹیمیں تعینات کی جائیں،مہم میں شہریوں کے ساتھ این جی اوز کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اطہر سکھانی نے خسرہ مہم بارے بریفننگ دی جب کہ اس حوالے سے بنائی گئی حکمتِ عملی پر غور بھی کیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے.

انتخابات کے دوران کیے گئے وعدوں کی تکمیل اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں

آنے والا دور بھی پاکستان تحریک انصاف کا ہو گا. انہوں نے یہ بات بستی جلو والی میں بستی ہلیل گجر والا روڈ کی تعمیر ومرمت کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہی.

1.25کلو میٹر روڈ پر 32لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ ہو گی جسے ایک سال کے اندر مکمل کی جائے گا.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیر اعلی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نعروں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے

اور کارکردگی کی بنیاد پر 2023کے انتخابات میں بھی بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کرے گی.

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے ڈیرہ غازیخان بالخصوص ان کے حلقہ پی پی 289کیلئے ریکارڈ بجٹ دیا ہے

جلد ہی ماڈل ٹاون، خیابان سرور اوردیگر کالونیوں کی تمام سڑکیں اور گلیاں پختہ ہو ں گی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

ڈیرہ غازیخان

ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی کی عوامی فلاحی اور رفاہی خدمات سے مقامی آبادی کے علاوہ ٹرائبل ایریا کے لوگ بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں

اور کمپنی کی طرف سے عوامی فلاح اور بہبودکی خدمات کو پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور عوام. کمپنی کے ترجمان الطاف شہزاد نے کہا ہے کہ ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی ڈیرہ غازی خان میں ایک اور سیمنٹ پلانٹ لگانے جا رہی ہے

جس پر کام شروع ہو چکا ہے اس پلانٹ کے لگنے سے ہزاروں مقامی افراد کو روزگار ملے گا۔الطاف شہزادنے کہا کہ

ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں مصروف عمل ہے اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے ہزاروں لوگوں کو روزگار مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ

عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں بھی پیش پیش ہے۔ کمپنی نے اپنی کارپوریٹ سوشل ذمہ داری کے تحت متعدد فلاحی کام شروع کر رکھے ہیں

جس سے ہزاروں مقامی لوگ مستفید ہو رہے ہیں کمپنی کے میڈیکل سینٹر اور کوائری ایریا میں ڈسپنسری پر مقامی لوگوں کو فری طبعی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں

اس سہولت سے ہر ماہ سینکڑوں لوگ مستفید ہو تے ہیں۔ ایمر جنسی کی صورت میں مقامی

مریضوں کو ٹیچنگ ہسپتال پہنچانے

کیلئے کمپنی کی طرف سے فری ایمبولینس مہیا کی جاتی ہے۔قرب وجوار کی مقامی آبادیوں

میں حادثاتی آتشزدگی کی صورت میں کمپنی کی آگ

بجھانے والی گاڑیاں مہیا کی جاتی ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایاکہ کمپنی کے اندر دو ہائی سکول

اور ٹرائبل ایریا میں ایک پرائمری سکول کمپنی ملازمین اور مقامی لوگوں کے بچوں کو تعلیم

کے زیور سے آراستہ کرنے میں مشغول ہیں جس سے سینکڑوں بچے مستفیدہورہے ہیں۔ان

سکولوں سے فارغ التحصیل ہوکر کچھ بچے کمپنی میں بطور انجینئرز فرائض سر انجام دے

رہے ہیں۔علاوہ ازیں کمپنی کے قرب و جوار کے کچھ سکولوں میں اساتذہ کی کمی کے پیشِ

نظرڈی جی خان سیمنٹ کمپنی کی طرف سے اساتذہ فراہم کئے گئے ہیں۔مقامی آبادی کو پینے

کا صاف پانی مہیا کرنے کیلئے کمپنی کی طرف سے دو واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے گئے

ہیں۔اسکے علاوہ کمپنی کی پائپ لائن سے اور واٹر ٹینکرزسے روزانہ
4
ہزاروں لوگوں کو پانی فراہم کیا جا تاہے۔قرب و جوار کے رہائشی افرادکو کمپنی کی گاڑیوں

میں سفری سہولت بھی مہیا کی جاتی ہے۔کمپنی کی طرف سے غریب و نادارافراد کو کھانا مہیا

کرنے کیلئے ضلع ڈیرہ غازی خان میں تین مقامات پر لنگر خانے چلائے جارہے ہیں جہاں پر

سینکڑوں لوگ روزانہ اس سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔الطاف شہزاد نے بتایا کہ ڈی جی

خان سیمنٹ کمپنی ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اور ڈی جی خان شہر کی صفائی اور

خوبصورتی کو بہتر بنانے کیلئے بھی کوشاں ہے۔اس سلسلے میں ہر سال ہزاروں پودے لگائے

جاتے ہیں اس ضمن میں مانکا کینال کی صفائی کیلئے مشینری فراہم کی گئی اور شہر کی

صفائی کے نظام میں بہتر ی لانے کیلئے انتظامیہ کو لوڈرز اور لوڈر رکشے فراہم کئے گئے

ہیں۔انڈس ہائی سے فیکٹری تک 25کلومیٹرروڈ کی مرمت کمپنی کرواتی ہے جس سے ہزاروں

مقامی لوگ مستفید ہو تے ہیں علاوہ ازیں ٹرائبل ایریا میں ٹریکس کی مرمت کا کام بھی حسبِ

ضرورت کمپنی کرواتی رہتی ہے۔علاقے میں امن عامہ کے حالات میں بہتری لانے کیلئے حال

ہی میں فیکٹری روڈ پر دو پولیس چوکیاں ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری کی طرف سے تعمیرکرکے دی گئی ہیں.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویثرن سارہ اسلم نے راجن پور میں مصروف ترین دن گزارا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں کھلی کچہری لگائی،

محکموں کے افسران کے اجلاس کی صدارت اور پارلیمنٹیرینز کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں۔

کمشنر نے ضلعی صدر ہسپتال،ڈی پی ایس،پناہ گاہ،اراضی ریکارڈ سنٹر اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویثرن سارہ اسلم نے راجنپور میں کھلی کچہری لگائی، ریونیو عوامی

خدمت کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنے۔ڈپٹی کمشنر احمر نائیک،اسسٹنٹ کمشنر ریو نیو ڈیرہ غازی خان ڈویثرن محمد صفات اللہ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس عبید الرشید ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیت ریونیو سٹاف ریکارڈ سمیت موجود تھے ۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان سارہ اسلم نے راجنپور میں کھلی کچہری کے دوران مرد اور خواتین سائلین کے مسائل سنے، تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے گئے۔

انہوں نے ہر درخواست پر پیشرفت رپورٹ کےلئے ٹائم لائن دیں۔کمشنر نے کہا کہ ہر درخواست گزار کو پیشرفت سے آگاہ کیا جائے۔

انہوں نے رقبہ کی واگزاری،وراثتی جائیداد کے تحفظ اور دیگر احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ

وزیر اعلی کی ہدایت پر ہر ماہ کے پہلے ورکنگ ڈے میں کھلی کچہری کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

عوام کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کی بجائے ان کے گھروں کے نزدیک کھلی کچہری لگائی جاتی ہے۔

ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری میں مزید ایک دن کی توسیع کردی گئی۔اب ایک دن کے بجائے دو دن کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل حل کئے جائیں گے۔

کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی پر بھی عملدرآمد کرایا جائے گا

۔سائلین کو عزت و تکریم دے کر ان کے جائز مسائل فوری حل کئے جائیں۔عوام کے مسائل کے حل میں عدم دلچسپی اور تاخیر برداشت نہیں ہوگی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویثرن سارہ اسلم نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کےلئے سکوپ آف ورک کے تحت کام کیا جائے۔

ترقیاتی منصوبوں میں میڑیل کے معیار اور مدت تکمیل پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔یہ باتیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس راجن پور میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے مکمل بریفنگ دی۔کمشنر سارہ اسلم نے ریونیو معاملات ، پرائس کنٹرول ،ڈینگی ،خدمت اپ کی دہلیز پر، کورونا ایس او پیز،ویکسی نیشن اور متعلقہ معاملات پر بریفنگ لی۔

اس موقع پر کمشنر سارہ اسلم کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح پرائس چیکنگ ہے۔

سرکاری نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں ہونے چاہیے۔ناجائز منافع خوری پر گرفتاریاں اور کاروباری مراکز سربمہر کئے جائیں۔

ذخیرہ اندوزی،ملاوٹ مافیا کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائے۔سبزی منڈیوں میں نیلامیوں کی نگرانی کی جائے۔

خدمت مہم کے تحت میونسپل سروسز کی بہتری کےلئے کام کیا جائے۔بعد ازاں کمشنر سارہ اسلم نے پارلیمنٹیرینز کے ساتھ میٹنگ کی۔

ایم این اے سردار نصراللہ خان دریشک ،ڈپٹی کمشنر احمر نائیک اور دیگر موجود تھے۔کمشنر سارہ اسلم نے پارلیمنٹیرینز کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں اور دیگر

امور پر گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ ضلع راجنپور کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کےلئے پارلیمنٹیرینز کے ساتھ مل کر کام کیا جائے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویثرن سارہ اسلم نے ڈسٹرکٹ پبلک اسکول راجن پور کا دورہ کیا۔جہاں پر انہوں نے 12 کمروں پر مشتمل دومنزلہ اکیڈمک بلاک کا افتتاح کیا۔

ڈپٹی کمشنر احمر نائیک اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔انہوںنے ڈی پی ایس کے لان میں "مارننگ گلوری” کا پودا لگایا۔

بعد ازاں انہوں نے ضلعی صدر ہسپتال راجنپور کا بھی دورہ کیا۔کمشنر نے ہسپتال میں کورونا ویکسینیشن،ای پی آئی اور دیگر کاو¿نٹرز کا معائنہ کیا۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی،کورونا ایس او پیز،علاج معالجہ اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔

بعد ازاں انہوں نے پناہ گاہ اور لنگر خانہ کا بھی دورہ کیا۔پناہ گاہ میں لوگوں سے بھی ملاقات کی۔پناہ گاہ میں فراہم سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

کمشنر سارہ اسلم اراضی ریکارڈ سنٹر بھی گئیں۔جہاں انہوں نے راضی ریکارڈ سنٹر کے مختلف کاو¿نٹر دیکھے۔

کمشنر سارہ اسلم نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے لان میں "مینگو” کا بھی پودا لگایا۔انہوں نے موضع کوٹلہ احمد میں ڈیجیٹل گردآوری کے معاملات بھی دیکھے

کمشنر سارہ اسلم نے اپنی نگرانی میں ڈیجٹل گردآوری کرائی۔

اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور راجنپور کےافسران ہمراہ تھے۔

About The Author