دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن خالد منظور اور دیگر افسران موجود تھے۔

اجلاس میں کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی،ٹورازم،پبلک ہیلتھ اور دیگر محکموں کے ترقیاتی منصوبوں، فورٹ منرو کی سرکاری عمارتوں کی بحالی کے اقدامات اور دیگر

امور کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر سارہ اسلم نے فورٹ منرو میں ٹف ٹائلز کی تنصیب دس روز کے اندر مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے

انہوں نے کہا کہ فورٹ منرو کے گورا قبرستان میں ٹف ٹائلز سکیم ایک ماہ کے اندر مکمل کی جائے اور فورٹ منرو میں واٹر سپلائی کا مسئلہ جلد حل کرایا جائے۔

کمشنر سارہ اسلم نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ٹائم لائن طلب کرلیں۔کمشنر سارہ اسلم نے ہدایات پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی

جو موقع پر جاکر اقدامات یقینی بنائے گی۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر فورٹ منرو کو سیاحت کا مرکز بنایا جائیگا

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کے دورہ پر دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کرایا جائے۔

اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشید،ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقبول احمد،ایس ای پبلک ہیلتھ احسان الحق،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عدیل،ڈی بی اے شہزاد قدیر،ڈی ایف او محمد اختر بھٹہ،ایگزیکٹو انجینئرز امجد خان،محمد وقاص،شاہد احمد اور دیگر شریک تھے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے گرلز گائیڈ ٹریننگ سنٹر ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔گرلز گائیڈ آرگنائزر آسیہ پروین اور دیگر نے استقبال کیا۔

کمشنر سارہ اسلم کی گرلز گائیڈ کی تقریب بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔کمشنر کو ثقافتی و روایتی چادر پہنائی گئی۔کمشنر سارہ اسلم نے

بہترین سٹوڈنٹس و گرلز گائیڈ میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں اور سنٹر کے لان میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سارہ اسلم نے گرلز گائیڈ ٹریننگ سنٹر کی عمارت بحالی اور مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات کی ہدایات جاری کیں

انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے گرلز گائیڈ ٹریننگ سنٹر کو سرسبز وشاداب بنانے کیلئے شجرکاری کریگی۔کمشنر نے کہا کہ گرلز گائیڈ منظم تنظیم ہے،بچیاں تعلیم پر فوکس کریں۔

محنت ہی کامیابی کا پائیدار زینہ ہے۔کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں۔ایک بچی کی تعلیم پورے خاندان کی تعلیم کے مترادف ہے۔

زندگی میں ڈسپلن لازمی ہے۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد میمن،سی ای او تعلیم عبدالوحید قیصرانی،ڈی ای او زنانہ،تعلیمی اداروں کی خواتین

سربراہان،سول سوسائٹی کی خواتین،ریجنل بوائز سکاؤٹس ملک عرفان اور دیگر موجود تھے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم اشیائے خوردونوش میں اعتدال لانے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کیلئے خود فیلڈ میں متحرک ہوگئیں۔

نرخنامے آویزاں نہ کرنے والے دو پھل فروش گرفتار کرا دئیے۔سبزی منڈی سرور والی کا بھی دورہ کیاک

مشنر نے پاکستان چوک پر سرکاری نرخ نامے آویزاں نہ کرنے والے دو پھل فروش گرفتار کرا دئیے۔ڈی او انڈسٹریز کی طرف سے نرخنامہ آویزاں کرانے کی کوشش پر

کمشنر سارہ اسلم نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پھل اور دیگر اشیاء دکانوں اور ریڑھیوں پر رکھنے سے قبل سرکاری نرخنامہ نمایاں جگہوں پر آویزاں ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ

گرانفرشی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔کمشنر سارہ اسلم سبزی منڈی سرور والی میں بھی پہنچ گئیں۔

انہوں نے سبزی منڈی میں عوامی شکایات سیل کا بھی معائنہ کیا شکایت رجسٹر کی بھی پڑتال کی۔

کمشنر سارہ اسلم نے سبزی منڈی میں نیلامی اور دیگر مراحل کا بھی جائزہ، پھل اور سبزیوں کا معیار چیک کیا۔

کمشنر سارہ اسلم کے سبزی منڈی میں صفائی اور مناسب چھڑکاؤ کے احکامات جاری کئے کمشنر سارہ اسلم نے مزدوروں، زمینداروں اورآڑھتیوں سے بھی ملاقاتیں کیں

اور سبزی منڈی کے کاروبار سے منسلک افراد کے مسائل بھی سنے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد میمن،ای اے ڈی اے اطہر جلیل،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ اور دیگر موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے پل ڈاٹ چوک کا اچانک دورہ کیا اور چوک پر مانومنٹ کی تعمیر کا جائزہ لیا۔

کمشنر نے کام میں مصروف افرادی قوت چیک کرتے ہوئے کہا کہ مانومنٹ کا تعمیراتی کام جلد مکمل کیا جائے۔

کمشنر سارہ اسلم نے مانومنٹ کی تعمیر کیلئے ٹائم لائن طلب کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ چوک پر تعمیراتی کام کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے۔

کمشنر سارہ اسلم کو مانومنٹ اور چوک کی خوبصورتی سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ

پل ڈاٹ چوک پر 49 فٹ اونچا جاذب نظر مانومنٹ کی تعمیر جاری ہے

مانومنٹ کی تین چھتیں تعمیر ہوں گی اور منصوبہ کی تکمیل پر ایک کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سپیشل ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان ریحانہ عنبرین نے کہا ہے کہ ضلع کے سرکاری سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں نئے داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے

اس حوالے سے جاری سروے میں ہر ادارے کے ہیڈز اور ٹیچنگ سٹاف اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ

سپیشل بچوں کی ہیرنگ اسسمنٹ کرائی جارہی ہے،محکمہ سوشل ویلفیئر کے تعاون سے ان بچوں کے معذوری سرٹیفکیٹ بنانے کا عمل بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپیشل بچوں کے نادرا کی طرف سے سمارٹ کارڈز کے حصول کے لیے ہر ادارہ اپنا پراسس مکمل کرے گا،

دوسری طرف سپیشل بچوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کے لیے اداروں کو ٹاسک دیا گیا ہے،ساتھ ہی سکول کی انتظامیہ کو بچوں کو ڈینگی و کورونا سے بچانے کے لئے

احتیاطی تدابیر اختیار کرنے بارے بھی ترغیب دی جارہی ہے۔میڈیا کوآرڈینیٹرڈی ای او آفس خصوصی تعلیم شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ

والدین اپنے سپیشل بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کے لئے ادارہ سے رابطہ کر سکتے ہیں

جہاں ٹیچنگ سٹاف ان کی بھرپور معاونت کے لئے موجود ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے آر ایچ سی سرور والی کا اچانک دورہ کیا۔عوامی شکایات اور ہسپتال کے معاملات میں بد نظمی پر ڈاکٹر،لیڈی ڈاکٹر اور عملہ سے

برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پرچی دینے والے کو موقع سے گرفتار کراکر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کرنے کے احکامات جاری کئے.

انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری چیک کی۔

مریضوں اور لواحقین سے معلومات بھی حاصل کیں۔عوامی شکایات اور ہسپتال کے معاملات بہتر نہ ہونے پر دو ڈاکٹرز اور عملہ سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے

وضاحت طلب کرلی۔ڈپٹی کمشنر نے پرچی کا عمل سست رکھنے پر متعلقہ اہلکار کو موقع پر گرفتار کرادیا

اور اس کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں پرچی سسٹم،علاج معالجہ،صفائی اور متعلقہ معاملات بہتر کرنے کی وارننگ دے دی۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے ادویات کی کولڈ چین،

کورونا ویکسی نیشن کاؤنٹر کا بھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہسپتال میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ہسپتال کے ضروری آلات اور مشینری فنکشنل رکھی جائے۔ہسپتالوں کے اچانک معائنہ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے سبزی منڈی سروالی میں پبلک ایڈریس سسٹم نصب کرادیا۔

نیلامی اور مقررہ نرخ کی عوامی تشہیر شروع کردی گئی ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی کا دورہ کیا

اور اپنی نگرانی میں سبزیوں کے نرخ کی لاؤڈ سپیکر کے ذریعے تشہیر کرائی۔

انہوں نے کہا کہ پھل اور سبزیوں کے نرخ کی سبزی منڈی میں باقاعدگی سے تشہیر کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاویدمنڈی میں ہر پھڑیے کے پاس گئے

اور پھل اور سبزیوں کے نرخ بھی معلوم کئے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے موضع گدائی شرقی میں ڈیجیٹل گردآوری کے عمل کا جائزہ لیا.

ڈپٹی کمشنر ڈیجیٹل گردآوری چیک کرنے کیلئے فیلڈ میں پہنچ گئے۔

انہوں نے گدائی شرقی میں ڈیجیٹل گردآوری کے معاملات دیکھے۔

انہوں نے گردآوری کا عمل ڈیڑھ ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ ریونیو عملہ فیلڈ میں زیادہ وقت گزارے۔

عوامی مسائل کے حل اور ریونیو کے دیگر معاملات ساتھ جاری رہنے چاہئیں

سرکاری واجبات کی وصولی کا عمل بھی تیز کیا جائے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن سارہ اسلم کی زیر صدارت احساس کفالت پروگرام کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا

جس میں ریجنل ڈائریکٹر نے احساس کفالت اور کیش پروگرام سے متعلق بریفنگ دی. اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،

سی ای او تعلیم عبدالوحید قیصرانی اور دیگر افسران شریک تھے راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے

اجلاس میں شرکت کی. کمشنر سارہ اسلم نے کہاکہ غریب خاندانوں کے کفالت پروگرام میں متعلقہ اداروں کی ہرممکن معاونت کی جائے گی،

انہوں نے کہاکہ عوامی رش کم کرنے کیلئے کیمپ، سنٹرز اور افرادی قوت بڑھائی جائے،

کورونا ایس او پیز،سکیورٹی اور دیگر معاملات بہتر کئے جائیں،کیش پروگرام میں کٹوتی کرنے والوں کو ہرگز نہیں چھوڑا جائیگا،

کیمپ میں سکریننگ اور کورونا ویکسی نیشن کاؤنٹر بھی قائم کئے جاسکتے ہیں،خواتین اور عوام کی سہولت کیلئے کیمپ میں پنکھے، پانی،

سایہ اور دیگر سہولیات یقینی بنائی جائیں،اس موقع پر کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ احساس کفالت کے مختلف پروگرام کے تحت ڈویژن میں 21 ارب روپے کی

مالی امداد تقسیم ہوگی،اجلاس میں حبیب بنک کے نمائندے اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کی ڈی جی خان آمد،پولیس دربار سے خطاب،شہداء کی فیملیز سے ملاقاتیں،

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی گزشتہ روزڈیرہ غازی خان کے دورہ پر آئے،

آر پی او فیصل رانا،ڈی پی او ڈی جی خان عمر سعید ملک،ڈی پی او مظفر گڑھ حسن اقبال،ڈی پی او لیہ علی رضا اور ڈی پی ا وراجن پور محمد افضل نے ان کا استقبال کیا،

پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی،آئی جی پنجاب نے یادگار شہداء پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،

پولیس لائنز میں منعقد ہونے والے پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے اپنے خطاب میں آئی جی پنجاب کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ

راؤ سردار علی جیسے پروفیشنل پولیس آفیسر کی کمانڈ پنجاب پولیس کے لئے ایک اعزاز ہے،آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے پولیس کارکردگی کو بہتر سے

بہترین بنانے کے لئے جو روڈ میپ دیا ہے اس پر من عن اور گراس روٹ لیول تک عمل درآمد کیا جا رہا ہے،

تھانوں میں بیٹ سسٹم کی فعالیت پولیس کی نچلی سطح پر مثبت کارکردگی میں شاندار اضافہ ہو گی،

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب کی ہدایات کے عین مطابق ڈی جی خان ریجن کے چاروں اضلاع میں پولیس کلچر

میں نظر آنے والی مثبت تبدیلی کے تحت پولیسنگ جاری ہے،ماضی قریب میں ڈی جی خان ریجن کی پولیس کو قانون شکن گینگسٹرز کے خلاف جو کامیابیاں ملی ہیں

اس کا عوامی سطح پر اعتراف پولیس کے لئے ایک سرٹیفکیٹ ہے،قانون شکنوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کا یہ سلسلہ

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کی پروفیشنل کمانڈ میں جاری رہے گا،پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے کہا کہ پنجاب پولیس کی کارکردگی میں اضافے کے لئے جو روڈ میپ دیا گیا ہے آر پی اوز،ڈی پی اوز،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی ذمہ داری ہے کہ اس پر مکمل عمل کیا جائے،دیانتداری کے ساتھ

اپنے فرائض سرانجام دینے والے افسران اور اہلکار وں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا جبکہ کام چور

،بددیانت اور کرپٹ عناصر کے خلاف سخت محکمانہ کارروائیاں کی جائیں گی،کرپٹ،کام چور،قانون شکنوں کے ساتھ بالواسطہ یا بلاواسطہ روابط رکھنے والے پولیس والوں کو محکمہ سے نکال باہر کیا جائے گا،

آئی جی پنجاب نے کہا کہ قانون نے پولیس کو اختیارات جبکہ ریاست اور حکومت نے وسائل دئیے ہیں،قانون کے مطابق اختیارات اور وسائل کے استعمال سے صوبہ کو پرامن ترین اور کرائم سے پاک بنایا جائے گا

آئی جی پنجاب راؤسردار علی نے پولیس افسران کے اجلاس میں لادی گینگ سمیت دیگر قانون شکنوں کے خلاف نظر آنے والی کارروائی پرآر پی او فیصل رانا اور ڈی پی او

عمر سعید ملک کو شابا ش دی،آئی جی نے پولیس افسران پر زور دیا کہ بچوں کو ہر قسم کے تشدد سے بچانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں انہیں

”گڈ ٹچ“ اور بیڈ ٹچ“ کے حوالے سے مکمل آ گاہی دی جائے،اسی طرح خواتین کو بھی ہر قسم کے تشدد سے محفوظ بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں،آئی جی پنجاب نے ریجن کے چاروں اضلاع میں ہر قسم کے کرائم کی روک تھام کے لئے پیش بندی

اقدمات اٹھانے کی ہدایات بھی جاری کیں،شہدائے پولیس کی فیملیز سے خطاب کے دوران آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے کہا کہ

ہمارے لئے شہداء کے خاندان سے سے زیادہ وی وی آئی پیز ہیں،ان کے مسائل ہر سطح پر ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،

جن شہداء نے اپنا آج قربان کر کے ہمارے کل کو محفوظ بنایا ہے ان کے خاندانوں کے حقوق کا تحفظ بھی ہماری ذمہ داری ہے

شہداء کی فیملیز کے لئے خصوصی کاؤنٹر بنائے گئے ہیں جہاں پورے پروٹوکول کے ساتھ شہداء کے خاندانوں کے مسائل حل ہوں گے،

آئی پنجاب راؤ سردار علی نے مختلف عنوانات کے تحت پولیس افسران کو پروفیشنل ہدایات بھی دیں،پولیس لائنز میں بڑے کھانے کابھی اہتمام کیا گیا.

About The Author