ملتان
سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں صحت کی معیاری اور بروقت سہولیات کی ان کی دہلیز پر
فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان آئندہ مالی سال کے دوران فنکشنل کر دیا جائے گا
جو ڈیرہ غازیخان سمیت پورے ٹرائی بارڈر ایریا کے لوگوں کے امراضِ قلب کی ایک بہترین علاج گاہ ہوگا۔
یہ باتیں انہوں نے ڈیرہ غازیخان کے دورہ کے دوران سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان کے تعمیراتی کام اور ٹیچنگ اسپتال ڈیرہ غازیخان میں
طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیتے ہوئے کیں۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جنوبی پنجاب ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی،
پرنسپل غازی میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد عمران اوران کی ٹیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 136 بیڈ کے حامل سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو اپریل 2022 تک مکمل کرلیا جائیگا۔منصوبہ پر چار ارب 28 کروڑ روپے
خرچ ہوں گے۔ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی مشینری اور سامان کی خریداری بھی شروع کردی گئی۔
سپشلسٹ ڈاکٹرز اور دیگر آسامیوں کیلئے ایس این ای منظوری کیلئے متعلقہ اتھارٹی کو بھجوادی گئی ہے
جبکہ کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کا نوے فیصد انفراسٹرکچر مکمل ہو چکا ہے۔ دونوں سیکر سیکرٹریز نے تعمیراتی کام پر پیشرفت مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں
ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے آئی ڈیپ کے افسران کو مدر اینڈ چائلڈبلاک کے منصوبہ بارے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ
ٹیچنگ ہسپتال کے نئے گائنی اور او پی ڈی بلاک کے تعمیراتی کام کیلئے آئی ڈیپ رہنمائی کرے۔
بعدازاں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور سیکریٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے ٹیچنگ ہسپتال
ڈیرہ غازیخان کا بھی دورہ کیا۔ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور محمد اجمل بھٹی نے ٹیچنگ ہسپتال کے مختف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے طبی سہولیات کی موجودگی،
صفائی، کورونا ویکسینیشن مرکز، ڈینگی وارڈ اور دیگر معاملات چیک کئے۔انہوں نے زچہ بچہ اسپتال کے تعمیراتی کام،گائنی اور او پی ڈی بلاک کی مجوزہ جگہوں کا بھی معائنہ کیا
اس موقع پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ
اسپتالوں اور دیگر مقامات پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔کورونا ویکسی نیشن کاؤنٹرز پر متعلقہ سہولیات یقینی بنائی جائیں
اورانسداد ڈینگی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے۔ سیکریٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے اس موقع پر کہا کہ
لوگوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی غفلت نہ برتی جائے اور کورونا ویکسینینشن کے عمل کو مزید تیز کرکے اہداف حاصل کیے جائیں تاکہ
پھر سے معمول کی زندگی کی طرف لوٹا جاسکے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان کو آئندہ مالی سال فنکشنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
جس کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی
نے سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جنوبی پنجاب ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی اور دیگر ہمراہ تھے۔
ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور محمد اجمل بھٹی نے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کا تفصیلی معائنہ کیاانفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد عمران اور دیگر نے
بریفنگ دی۔پرنسپل غازی میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف اور دیگر موجود تھے اس موقع پر بتایا گیا کہ 136 بیڈ کے حامل دل ہسپتال اپریل 2022 تک مکمل کرلیا جائیگا۔
منصوبہ پر چار ارب 28 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی مشینری اور سامان کی خریداری بھی شروع کردی گئی۔
سپشلسٹ ڈاکٹرز اور دیگر آسامیوں کیلئے ایس این ای منظوری کیلئے متعلقہ اتھارٹی کو بھجوادی گئی۔
کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کا نوے فیصد انفراسٹرکچر مکمل کرکے عمارت کی فنشنگ شروع کردی گئی ہے
سیکرٹریز نے تعمیراتی کام پر پیشرفت مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی آئی ڈیپ کے افسران کو مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے منصوبہ کو بھی دیکھنے ک
ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال کے نئے گائنی اور او پی ڈی بلاک کے تعمیراتی کام کیلئے آئی ڈیپ رہنمائی کرے۔
سیکرٹریز نے ٹیچنگ ہسپتال کا بھی دورہ کیاایم ایس ڈاکٹر نجیب اور دیگر نے بریفنگ دی۔ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور محمد اجمل بھٹی نے ٹیچنگ ہسپتال کے
مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے طبی سہولیات کی موجودگی،صفائی اور دیگر معاملات چیک کئے۔
انہوں نے زچہ بچہ ہسپتال کے تعمیراتی کام،گائنی اور او پی ڈی بلاک کی مجوزہ جگہوں کا بھی معائنہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال اور دیگر مقامات پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔
کورونا ویکسی نیشن کاؤنٹرز پر متعلقہ سہولیات یقینی بنائی جائیں۔انسداد ڈینگی سرگرمیوں کوبھی تیز کیا جائے۔
دریں اثنا ء ٹیچنگ ہسپتال میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹریز ہیلتھ کے علاوہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید اور متعلقہ افسران موجود تھے.
اجلاس میں بتایاگیاکہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے لوگوں کو صحت کی بہترین اور بروقت سہولیات فراہم کی جائیں گی.
ٹیچنگ ہسپتال میں صحت کے معاملات بہتر کیے جائیں. لوگوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی غفلت کوتاہی نہ برتی جائے.
معمول کی زندگی کی طرف لوٹنے کیلئے کورونا ویکسی نیشن کے عمل کو مکمل کیاجائے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔۔ــ
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان سارہ اسلم کی زیر صدارت خدمت مہم کے سلسلے میں ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں چار اکتوبر سے چاروں اضلاع میں ہفتہ صفائی کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا.
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،اے سی جی حیات اختر،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر موجود تھے۔
راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی. اجلاس میں خدمت مہم معاملات کا جائزہ لیا گیا
کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ میونسپل سروسز کی بہتری اور
عوام کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے محنت کی جائے۔مصدقہ سرگرمیاں کی تعداد بڑھائی جائے۔
غلط اور فرضی اعداد و شمار پیش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔چاروں اضلاع میں چار اکتوبر سے ہفتہ صفائی کی تیاریاں شروع کی جائیں۔
کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ نو اکتوبر تک شہر اور قصبات میں بھرپور صفائی مہم چلائی جائے گی۔
ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی صوبہ میں درجہ بندی بہتر کرنے کی سب کو محنت کرنا ہوگی۔
اجلاس میں چاروں اضلاع میں سرگرمیوں کا موازنہ کیا گیا.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ڈرگ ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں کمشنر ڈیرہ غازی خان سارہ اسلم کی زیر صدارت ڈرگ ایکٹ کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا
جس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران کی شرکت کی۔کمشنر سارہ اسلم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
چاروں اضلاع میں طب کے نام پر موت کے کاروبار سربمہر کردئیے جائیں گے۔ڈرگ انسپکٹرز فیلڈ میں نکلیں اور بلا امتیاز کارروائی کریں۔
بغیر لائسنس ہسپتال،کلینک اور میڈیکل سٹور سیل کردئیے جائیں۔زائد المیعاد،ممنوعہ اور سمگلڈ انسانی ادویات برآمد ہونے بھی مراکز سیل ہوں گے۔
غیر قانونی،غیر معیاری انسانی ادویات کی تیاری،ترسیل،خرید و فروخت بھی کارروائی ہوگی۔
ڈویژن میں ڈرگ انسپکٹرز کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ
ڈپٹی کمشنرز کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس باقاعدگی سے کریں۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے کیسز ڈرگ کورٹ کو بھجوائے جائیں۔
اجلاس میں دیگر متعلقہ امور کا بھی جائزہ لیا گیا.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کو گرفتار کرکے کاروباری مراکز سربمہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بھاری جرمانے بھی کئے جائیں گے۔کمشنر سارہ اسلم نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور، اے سی جی حیات اختر،ڈی بی اے شہزاد قدیر،مارکیٹ کمیٹی کے افسران اور پرائس کنٹرول
مجسٹریٹس موجود تھے راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں پرائس چیکنگ اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ چاروں اضلاع میں ناجائز منافع خوری،ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ برداشت نہیں ہوگی۔ بڑے گرانفروش گرفتار،کاروباری مراکز سربمہر کئے جائیں
سرکاری نرخ پر آٹا،چینی،آلو،ٹماٹر اور دیگر اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔مارکیٹ کمیٹی کے افسران سبزی منڈیوں میں نیلامی پر نظر رکھیں۔
منڈیوں میں بغیر نیلامی کے پھل سبزیاں فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔
سرکاری نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں ہونے چاہیئے۔پرائس ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے بھاری جرمانے بھی کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنرز پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاسوں میں
پولیس نمائندے ضرور بلائیں۔مقدمات اور گرفتاریوں کیلئے مقامی پولیس کا تعاون حاصل کیا جائے۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ ناقص کارکردگی پر افسران
سے مجسٹریٹ کے اختیارات واپس لئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے اجلاس میں بتایا کہ
گزشتہ روز معائنہ کے دوران انہوں نے سبزی منڈی سرور والی میں بغیر نیلامی کے پھل سبزیوں کی فروخت اور آلو کی زائد قیمت وصول کرنے والوں کو موقع پر گرفتار کرادیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان عبدالرحیم نے پانچ قیدیوں کو سماعت کے بعد ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے.
انہوں نے سنٹرل جیل کے معائنہ کے دوران شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا. سپرنٹنڈنٹ جیل کے مراسلہ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرحیم نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا
اور جیل میں سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا. اس موقع پر مجسٹریٹ دفعہ 30چوہدری عابد حسین میو،سپرنٹنڈنٹ جیل مشتاق حسین ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس یاسر اعجاز،
محمد علی اورمیڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد ایوب موجود ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن،ہسپتال،خواتین وارڈ، نوعمر وارڈ، بارکس،
پی سی او اور سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا معائنہ کیا. انہوں نے اسیران کیلئے تیار کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.
ڈیرہ غازیخان
ثانوی واعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے انٹر میڈیٹ، میٹرک امتحانات کے نتائج کے اعلان کا شیڈول ملتوی کر دیا ہے.
پروموشن اور کورونا پالیسی کی کابینہ سے منظوری کے بعد نئی تاریخ کااعلان کیا جائے گا.
یہ بات کنٹرولر امتحانات کے مراسلہ میں کہی گئی ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.
ڈیرہ غازیخان
سیکرٹری فاریسٹ، جنگلی حیات و ماہی پروری جنوبی پنجاب سرفراز خان مگسی نے ناظم اعلی جنگلات جنوبی زون اطہر شاہ کھگہ کے ہمراہ
ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا. انہوں نے محکمہ جنگلات کی زیر نگرانی جاری سالانہ ترقیاتی منصوبوں بالخصوص وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پروگرام ٹین بلین سونامی کے
تحت شجرکاری اوردیگر معاملات کا جائزہ لیا. انہوں نے رینج منیجمنٹ میں ڈرائی فاریسٹیشن، فینسنگ ایریا، رکھ چوٹی دلانہ میں کی گئی شجرکاری کا بھی معائنہ کیا.
اس موقع پر مہتمم جنگلات رینج منیجمنٹ ڈیرہ غازیخان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سال 2021-22میں 1000ایکڑ پر شجرکاری کا ہدف دیاگیا ہے.
دریں اثنا سیکرٹری جنگلات نے رینج منیجمنٹ کیمپنگ سائیٹ کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ شجرکاری کیلئے موزوں علاقائی پودوں کو ترجیح دی جائے تاکہ ماحول اور جنگلی حیات پر مثبت
اثرات کے ساتھ اہداف کاسو فیصد حصول ممکن ہو.
انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے دیئے گئے اہداف کو بروقت مکمل کیاجائے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
محکمہ زراعت آن فارم واٹر مینجمنٹ آفس ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام کوہ سلیمان کے کاشتکاروں میں حکومت پنجاب کی جانب سے مربوط منصوبہ برائے زرعی ترقی کے تحت سولر پاور لفٹ اریگیشن سکیم و منی ڈیم / بارشی تالاب کی قرعہ اندازی کی
تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر زراعت ڈیرہ غازیخان انوارالحق شہزاد،آن فارم واٹر مینجمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملک خادم حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام مصطفی،
ڈ بلیو ایم ایس محمد فہیم،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، پولیٹیکل اسسٹنٹ کے نمائندگان کے علاوہ کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر زراعت انوارالحق نے کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے.
پکے کھال بنانے کے ساتھ زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے رقبہ کی لیولنگ اور ڈرپ سسٹم کے ذریعے پانی کی سپلائی بارے اقدامات کو یقینی بنایاگیا ہے.
ڈپٹی ڈائریکٹر ملک خادم حسین نے کہا کہ کوہ سلیمان کے کاشتکاروں میں دو تالاب اور آٹھ اریگیشن سکیموں کی قرعہ اندازی شفاف انداز میں کی جا رہی ہے جن کا مقصد براہ راست کاشتکاروں کوحکومتی مراعات سے مستفید کرنا ہے.
سولر پاور لفٹ اریگیشن سکیم و منی ڈیم / بارشی تالاب کی تعمیر کیلئے حکومت پنجاب کو ہ سلیمان کے کاشتکاروں کو 90 فیصد سبسڈی فراہم کرے گی.
سولر پاور لفٹ اریگیشن سکیم و منی ڈیم / بارشی تالاب کی تعمیر کیلئے شفاف قرعہ اندازی میں دو تالاب کیلئے محمد شریف، بختاور بی بی جبکہ آٹھ اریگیشن سکیم کیلئے
لعل خان، شیر محمد، شائق منیر، جمال دین، داودا خان، کمال خان، عبدالرشید اور محمد یوسف کے نام نکلے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.
ڈیرہ غازی خان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے سول آفیسر کلب کا دورہ کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ سیف الرحمن،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اور دیگر ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کلب کے معاملات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کلب میں سپورٹس اور دیگر
تفریحی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی،ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے ہزاروں لوگوں کو روزگار مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ
مقامی لوگوں کیلئے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں بھی پیش پیش ہے۔
کمپنی نے اپنی کارپوریٹ سوشل ذمہ داری کے تحت مندرجہ ذیل فلاحی کام شروع
کر رکھے ہیں جس سے ہزاروں مقامی لوگ مستفید ہو رہے ہیں.1 کمپنی کے میڈیکل سینٹر اور کوائری ایریا میں ڈسپنسری پر مقامی لوگوں کو فری طبعی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں
اس سہولت سے ہر ماہ سینکڑوں لوگ مستفید ہو تے ہیں۔ ایمر جنسی کی صورت میں مقامی مریضوں کو DHQہسپتال پہنچانے کیلئے کمپنی کی طرف سے فری ایمبولینس مہیا ؎
کی جاتی ہے۔
.2 قرب وجوار کی مقامی آبادیوں میں حادثاتی آتشزدگی کی صورت میں کمپنی کی آگ بجھانے والی گاڑیاں مہیا کی جاتی ہیں۔
.3
کمپنی کے اندر دو ہائی سکول اور ٹرائبل ایریا میں ایک پرائمری سکول کمپنی ملازمین اور مقامی لوگوں کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں مشغول ہیں
جس سے سینکڑوں بچے مستفیدہورہے ہیں۔ان سکولوں سے فارغ التحصیل ہوکر کچھ بچے کمپنی میں بطور انجینئرز فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
علاوہ ازیں کمپنی کے قرب و جوار کے کچھ اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کے پیشِ نظرڈی جی خان سیمنٹ کمپنی کی طرف سے اساتذہ مہیا کئے گئے ہیں۔
.4 مقامی آبادی کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کیلئے کمپنی کی طرف سے دو واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے گئے ہیں۔
اسکے علاوہ کمپنی کی پائپ لائن سے اور واٹر ٹینکرزسے روزانہ ہزاروں لوگوں کو پانی فراہم کیا جا تاہے۔
.5 کوائری ایریا کے نزدیک رہائش پذیرمقامی افرادکو کمپنی کی گاڑیوں میں سفری سہولت
مہیا کی جاتی ہے۔
.6
کمپنی کی طرف سے غریب و نادارافراد کو کھانا مہیا کرنے کیلئے ضلع ڈیرہ غازی خان میں
تین مقامات پر لنگر خانے چلائے جارہے ہیں جہاں پر سینکڑوں لوگ روزانہ اس سہولت سے
مستفید ہو رہے ہیں۔
.7 ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اور ڈی جی خان شہر کی صفائی
اور خوبصورتی کو بہتر بنانے کیلئے بھی کوشاں ہے۔اس سلسلے میں ہر سال ہزاروں پودے
لگائے جاتے ہیں مانکا کینال کی صفائی کیلئے مشینری فراہم کی گئی اور شہر کی صفائی کے
نظام میں بہتر ی لانے کیلئے انتظامیہ کو لوڈرز اور لوڈر رکشے فراہم کئے گئے ہیں۔
8. انڈس ہائی سے فیکٹری تک 25کلومیٹرروڈ کیRepair/Maintenance
کمپنی کرواتی ہے جس سے ہزاروں مقامی لوگ بھی مستفید ہو تے ہیں علاوہ ازیں ٹرائبل ایریا
میں ٹریکس کی مرمت کا کام بھی حسبِ ضرورت کمپنی کرواتی رہتی ہے۔
9.
علاقے میں امن عامہ کے حالات میں بہتری لانے کیلئے حال ہی میں فیکٹری روڈ پر دو پولیس
چوکیاں فیکٹری کی طرف سے تعمیرکرکے دی گئی ہیں جس سے علاقے میں جرائم پیشہ افراد
کی سرگرمیوں کمی آئی ہے۔
عوامی فلاحی اور رفاعی خدمات سے مقامی آبادی کے علاوہ ٹرائبل ایریا کے لوگ بھی فائدہ
اٹھا رہے ہیں ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی کی عوامی فلاح اور بہبودکی خدمات کو پذیرائی
حاصل ہو رہی ہے اور عوام ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی
ڈیرہ غازی خان میں ایک اور سیمنٹ پلانٹ لگانے جا رہی ہے جس پر کام شروع ہو چکا ہے
اس پلانٹ کے لگنے سے ہزاروں مقامی افراد کو روزگار ملے گا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ