نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شرم کوئی کتا ہے جو پیچھے آئے گا || نذیر ڈھوکی

غور طلب پہلو یہ ہے ہمارے پیارے ملک کے لاڈلے وزیراعظم دنیا کو منت سماجت کر رہے ہیں کہ افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرو مگر طالبان کمانڈر ہمارے ملک کے وزیراعظم سے کو تنبیہہ کرتا کہ تم ہو کیا ؟

نذیر ڈھوکی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بہت پرانی بات ہے ہمارے ایک رشتہ دار جو فرنیچر بنانے کا کام کرتے تھے سے ایک ساتھی نے کہا اللہ دتہ میرے پاس ایسا تعویز ہے جو بھی اپنے بازو پر باندھے گا کسیافغان طالبان جو افغانستان میں اقتدر سنبھال چکے ہیں کے کمانڈر مبین نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو تنبیہہ کی ہے کہ وہ کٹھپتلی ہیں اس لیئے ہمارے معملات میں مداخلت نہ کرے ، فارسی زبان کا معاورہ ہے ،، شرم چہ سگ است کہ پیش ما باآید ،، یعنی شرم کوئی کتا تو نہیں جو میرے پیچھے آئے گا ۔ بات یہاں ختم نہیں ہوئی افغان کرکٹ کے چیئرمین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنے
کے بعد فیصلہ کریں گے کہ اپنی ٹیم پاکستان بھیجیں یا نہ ۔ لطف کی بات یہ ہے کہ عمران خان کرکٹ کے جن کھلاڑیوں کو فٹیچر اور ریلو کٹا کہتے تھے ان کے پیر پکڑے جا رہے ہیں کہ مہربانی کرو پاکستان آو۔
غور طلب پہلو یہ ہے ہمارے پیارے ملک کے لاڈلے وزیراعظم دنیا کو منت سماجت کر رہے ہیں کہ افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرو مگر طالبان کمانڈر ہمارے ملک کے وزیراعظم سے کو تنبیہہ کرتا کہ تم ہو کیا ؟ تم ایک کٹھپتلی ہو ہمارے معملات میں مداخلت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ ویسے آپس کی بات ہے افغانستان طالبان کمانڈر مبین نے ہمارے وزیراعظم کو ان کی اوقات یاد کرائی ہے کوئی شک نہیں ہے کہ طالبان کمانڈر نے دانستہ طور پر ہمارے ملک کی بھی توہین کی ہے کل تک ہمارے وزیراعظم، وزیر خارجہ، وزیر اطلاعات، اور داخلہ بڑے فخر سے کہتے تھے دشمن بھارت کی سبکی ہوئی ہے مگر افغان طالبان کمانڈر نے
سرعام ہمارے کپڑے اتار دیئے ہیں۔
ہمارے پرعزم وزیراعظم عمران خان ہمیں سبق سکھانے ہیں کہ کبھی بھی شکست تسلیم نہ کرو وہ امریکہ کی عدالت میں سیتا وائیٹ مقدمے سے بچنے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے نہیں جاتے ، کیونکہ وہاں کی عدالت میں
اپنی صفائی نہ دینے کی صورت میں
شکست کا سامنا ہوگا ۔یہ بھی پڑھیں:

لیڈر جنم لیتے ہیں ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

شاعر اور انقلابی کا جنم۔۔۔ نذیر ڈھوکی

نیب یا اغوا برائے تاوان کا گینگ ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

ڈر گئے، ہل گئے، رُل گئے، جعلی کپتان ۔۔۔نذیر ڈھوکی

نذیر ڈھوکی کے مزید کالم پڑھیے

About The Author