وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سنگین جرائم کی شرح میں خطرناک اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار روز کے دوران شہر کے مختلف
علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق 24 ستمبر کو 9th
ایونیو پر مسلح افراد کی فائرنگ سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا مالک جاں بحق ہوگیا
جبکہ اس کے چار ساتھی زخمی ہوئے جو اس وقت پمز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اسی روز تھانہ کھنہ کی حدود میں اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر شوہر نے بیوی کو فائرنگ
کر کے قتل کردیا۔
25 ستمبر کو تھانہ بنی گالہ کی حدود میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب مسلح ملزمان افراد نے پراپرٹی ڈیلر کو گن مین
سمیت فائرنگ کرکے گولیوں سے بھون ڈالا۔
جب کہ آج تھانہ رمنا کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے گلی سے
گزرتے دو افراد کو قتل کردیا۔
اے وی پڑھو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟
سرائیکی قوم کا مقدمہ۔۔۔||عامر حسینی
اسلم رسول پوری ۔۔ سرائیکی علم وادب دا معتبر حوالہ||عاشق خان بزدار