مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد میں سنگین جرائم کی شرح میں خطرناک اضافہ

گزشتہ چار روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سنگین جرائم کی شرح میں خطرناک اضافہ ہوا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار روز کے دوران شہر کے مختلف

علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق 24 ستمبر کو 9th

ایونیو پر مسلح افراد کی فائرنگ سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا مالک جاں بحق ہوگیا

جبکہ اس کے چار ساتھی زخمی ہوئے جو اس وقت پمز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اسی روز تھانہ کھنہ کی حدود میں اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر شوہر نے بیوی کو فائرنگ

کر کے قتل کردیا۔

25 ستمبر کو تھانہ بنی گالہ کی حدود میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب مسلح ملزمان افراد نے پراپرٹی ڈیلر کو گن مین

سمیت فائرنگ کرکے گولیوں سے بھون ڈالا۔

جب کہ آج تھانہ رمنا کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے گلی سے

گزرتے دو افراد کو قتل کردیا۔

%d bloggers like this: