دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

ڈی پی او راجن پور کاپولیس گردی کا فوری ایکشن

ڈی پی او راجن پور محمد افضل کا سوشل میڈیا پر پولیس گردی کے حوالے سے وائرل ویڈیو

کا فوری نوٹس۔

واقعہ تھانہ جام پور کی حدود نواحی علاقہ کوٹلہ مغلاں میں پیش آیا جہاں پولیس کی جانب سے

افسرن بالا کی اجازت کے بغیر گھر پر ریڈ کیا گیا تھا۔

ڈی پی او راجن پور محمد افضل نے فوری ایکشن لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث 10 پولیس

ملازمین کو فوری طور پر معطل کر دیا

معطل ہونے والے پولیس ملازمین میں 1 سب انسپکٹر، 2 اے ایس آئی، 1 ہیڈ کانسٹیبل اور 6

کانسٹیبل شامل ہیں۔

محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی

جائے گی۔

ترجمان پولیس راجن پور کیمطابق محمد افضل ڈی پی او راجن پور کا کہنا ہے کہ

ایسے پولیس ملازمین جن کی وجہ سے محکمہ کی ساکھ کو نقصان پہنچے کسی رعایت کے مستحق نہیں.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

حکومت پنجاب کا تعلیمی اداروں میں ہفتہ شان رحمت اللعا لمین ﷺ منانے کا فیصلہ ۔

پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع راجن پور میں ہفتہ شان رحمت اللعا لمین ﷺ کے پروگرامز کو مانیٹر کرنے کے لئے

صوبائی وزیر آب پاشی پنجاب سردار محسن خان لغاری کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے ۔

ہفتہ شان رحمت اللعا لمین ﷺ کے پروگرام سکولوں سے لے کر

صوبائی سطح تک ہوں گے۔

ان پروگراموں میں نعت ،قرآت اور محفل میلاد کے پروگرام منعقد کرائے جائیں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

حکومت پنجاب کی ہدایت پر”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے تحت تیسرے فیز پر کام

تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

تفصیل کے مطابق ضلع بھر میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے تحت اب تک تحصیل

راجن پور میں 16855،تحصیل جام پور میں 30310تحصیل روجھان

میں 14218جبکہ ٹرائبل ایریا میں 66سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

ضلع راجن پور میں اب تک خدمت ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کا 99فیصد ازالہ کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے پروگرام ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ کام

تیزی کے ساتھ جاری ہے

اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔خدمت ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کا 24گھنٹے

کے اندر اندر ازالہ کیا جا رہا ہے۔

About The Author