نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر زرعی شعبہ کی بہتری اور پیداوار میں اضافہ کےلئےنمائشی پلاٹس لگائے جائیں گے جس کےلئے خواہشمند زمینداروں سے30 اکتوبر تک

درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازی خان ملک محمد کلیم کوریج نے کوٹ چھٹہ کے علاقے

چاہ ملتانی والا میں آئی پی ایم کے نمائشی پلاٹ کے معائنہ پر کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

کپاس ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کی ھدایت پر نمائشی پلاٹ کی تعداد بڑھائی جائے گی۔

محکمہ زراعت کی آلات اور دیگر اشیاء پر سبسڈی کرنے کےلئے کسان کارڈ کی رجسٹریشن لازمی ہے۔

اس موقع پر زراعت آفیسر رانا محمد سہیل نے کپاس کے کاشتکاروں کو کپاس کے حوالے سے بتایا کہ

اس سال کپاس کی فصل پر نباتاتی سپرے کے بہتر نتائج موصول ہوئے ہیں اور کیمیائی زہروں کے استعمال کو کم سےکم کیا جائے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے پیشگی اجازت کے بغیر افسران کے سٹیشن ہیڈ کوارٹر چھوڑنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

دفاتر میں افسران کی موجودگی چیک کرنے کیلئے اچانک معائنے کئے جائیں گے۔کمشنر سارہ اسلم نے اجلاس میں افسران کو الرٹ کردیا۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا

جس میں موجودہ سال کے صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے منظور اور تجویز کردہ سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن خالد منظور،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،

ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل کے علاوہ سلیم اللہ قیصرانی،عطاء الرحمن، ڈاکٹر توصیف طاہر اور دیگر افسران موجود تھے۔

کمشنر سارہ اسلم نے اجلاس میں عدم شرکت اور محکموں کی ناقص کارکردگی پر متعدد افسران سے وضاحت بھی طلب کرلی

انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری اور پیشرفت کیلئے افسران کو کل لاہور بھیجنے کے احکامات بھی جاری کرتے ہوئے کہا کہ

افسران ایک روز میں مثبت کارکردگی لیکر لاہور سے تعیناتی کی جگہوں پر موجود ہوں،کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ

سرکاری دفاتر کے اچانک معائنہ کا سلسلہ شروع کردیا جائیگا۔افسران دفاتر میں سرکاری اوقات کے دوران موجودگی یقینی بنائیں۔افسران تنخواہ لیتے ہیں،

سرکاری فرائض کی انجام دہی کسی پر احسان نہیں۔کمشنر سارہ اسلم نے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت اور تکمیل کیلئے باقاعدہ ٹائم لائن دے دی

جس پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ مالی بدعنوانی اور تاخیر پر انٹی کرپشن کی کارروائی کی جائے گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے کہا کہ ضلع میں موجود ہر ٹرگٹ بچہ کو حفاظتی ویکسین پلانے تک قومی پولیو مہم جاری رکھی جائے۔

گھروں میں دستیاب نہ ہونے والے بچوں کے گھروں میں دوبارہ جاکر کیچ اپ ڈیز میں پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔

انہوں نے یہ بات اپنے میں گزشتہ شب جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ

تین روز کے دوران 597758 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے جن میں 6289 خانہ بدوش اور 34270 این اے شامل ہیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،اسسٹنٹ کمشنرز مہدی ملوف،اسد علی بدھ،یونیسیف کے کلیم اللہ طاہر اور دیگر موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید کی ہدایت پر تونسہ میں کورونا ایس او پیز،پرائس کنٹرول ایکٹ پر عملدرآمد اور میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے

کارروائیاں جاری ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے کورونا ایس او پیز اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے اور مقدمات کا سلسلہ شروع کردیا۔

منڈی میں پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔شاہراہوں پر موجود عمارتی ملبہ اور گندگی کے ڈھیر صاف کرنے کی مہم بھی شروع کردی گئی۔

ویگن اور بس ٹرمینل پر بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ڈیجیٹل گردآوری 15 نومبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔گردآوری کی ڈیجیٹلائزیشن کا روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت رپورٹ دینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

یہ احکامات کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے اراضی، مالکان اور ڈیجیٹل گردآوری کے آن لائن ریکارڈ کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔

انہوں نے کہا کہ جمع بندی میں اراضی کے مالکان کے شناختی کارڈ آن لائن ریکارڈ کا حصہ بنائے۔

آن لائن ریکارڈ کا قلیل ٹارگٹ دیا گیا تاہم ریونیو سٹاف نے بہتر کارکردگی نہیں دکھائی۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ

ڈپٹی کمشنرز ریونیو معاملات کی خود نگرانی کریں۔ ریونیو سٹاف کو متحرک کرکے ٹائم لائن دی جائیں۔

کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ سزا اور جزا کے ذریعے آن لائن ریکارڈ کی شرح بہتر کی جاسکتی ہے۔

کمشنر سارہ اسلم نے پولیو،کورونا اور پناہ گاہ کے معاملات کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پٹواریوں کی بھرتی پر بھی مفصل رپورٹ دی جائے۔

مہم میں مسڈ بچوں کو تلاش کرکے پولیو کی حفاظتی ویکسین پلائی جائے پناہ گاہ میں خدمت خلق جاری رہنا چاہیئے۔

کمشنر سارہ اسلم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 839798 مالکان کے شناختی کارڈ کا اندراج کرکے آن لائن کردیا گیا۔

چاروں اضلاع میں 3543064 مواضعات کا ریکارڈ آن لائن کیا جاچکا ہے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن خالدمنظور،

اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر موجود تھے۔

راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ کے ڈپٹی کمشنرز اور ریونیو افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل صدر ہسپتال تونسہ میں ڈے کئیر سنٹر فنکشنل کردیا گیا

صوبائی وزیر ترقی نسواں پنجاب آشفہ ریاض فتیانہ نے باقاعدہ افتتاح کیاسیکریٹری ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب عنبرین رضا اور دیگر ہمراہ تھے

صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ نے ڈے کئیر سنٹر میں فراہم سہولیات کا جائزہ لیااسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ اور ایم ایس ڈاکٹر طاہر حسین نے بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ نے ڈے کئیر سنٹر کے نگران عملہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔

صوبائی وزیر ترقی نسواں پنجاب آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا کہ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ میں 221 ڈے کئیر سنٹر فنکشنل کردئیے گئے۔

ڈے کئیر سنٹر میں ضرورت کے مطابق توسیع کی جائے گی۔ملازمت پیشہ خواتین کے بچوں کیلئے ڈے کئیر میں گھر جیسی سہولیات کا خیال رکھا جاتا ہے۔

خواتین کی سرکاری فرائض کی انجام دہی کے اوقات میں ان کے بچوں کی ڈے کئیر سنٹر میں جمع کیا جاتا ہے۔

ڈے کئیر سنٹر میں تعلیم اور تربیت پر بھی فوکس کیا جاتا ہے۔ڈے کئیر سنٹر میں بچوں کی تفریح کیلئے جھولے،

کھلونے اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔حقوق نسواں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب عنبرین رضا نے کہا کہ سرکاری ملازمت کے لئے الگ کوٹہ مقرر کردیا گیا۔

ڈے کیئر سینٹرز کے قیام سے خواتین کو فرائض منصبی انجام دینے میں آسانی ہوگی۔

ڈے کیئر سینٹرز میں بچوں کی دیکھ بھال کے لئے آیا کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے گائنی وارڈ میں دو کمرے سے کئیر سنٹر کیلئے مخصوص کردئیے گئے۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال کی نئی عمارت مکمل ہونے پر ڈے کئیر سنٹر وہاں منتقل کیا جائیگا۔

صوبائی وزیر نے بہترین انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر اسد چانڈیہ اور ایم ایس ڈاکٹر طاہر حسین کو یادگاری شیلڈز بھی دی۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔۔۔

ڈیرہ غازیخان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ سیکنڈ سالانہ امتحان کے نتائج 30ستمبر اور دہم سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 16اکتوبر کو دس بجے دن کیا جائے گا.

کنٹرولر امتحانات کے مراسلہ کے مطابق امیدوار بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pk، 800295پر رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں.

ادارہ جات اپنے امیدواروں کارزلٹ یوزر نیم اور پاس ورڈ کے ذریعے جبکہ پرائیویٹ امیدوار بورڈ کی ویب سائیٹ کے ایگزامینیشن اینڈ رزلٹ سیکشن میں فیڈ کر کے

حاصل کر سکتے ہیں مزید معلومات کیلئے ادارہ سے رجوع کیاجاسکتا ہے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر زرعی شعبہ کی بہتری اور پیداوار میں اضافہ کیلئے نمائشی پلاٹس لگائے جائیں گے

جس کیلئے خواہشمند زمینداروں سے30 اکتوبر تک درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازی خان ملک محمد کلیم کوریہ نے کوٹ چھٹہ کے

علاقے چاہ ملتانی والا میں آئی پی ایم کے نمائشی پلاٹ کے معائنہ پر کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپاس ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کی ہدایت پر نمائشی پلاٹ کی تعداد بڑھائی جائے گی۔

محکمہ زراعت کی آلات اور دیگر اشیاء پر سبسڈی حاصل کرنے کیلئے کسان کارڈ کی رجسٹریشن لازمی ہے۔

اس موقع پر زراعت آفیسر رانا محمد سہیل نے کپاس کے کاشتکاروں کو کپاس کے حوالے سے بتایا کہ

اس سال کپاس کی فصل پر نباتاتی سپرے کے بہتر نتائج موصول ہوئے ہیں اور کیمیائی زہروں کے استعمال کو کم سے کم کیا جائے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں مزید 59 نئے تدریسی شعبوں کی منظوری دے دی گئی ہے

زیر تعمیر تدریسی بلاکس کی تعمیر کے ساتھ ہی کلاسز شروع کردی جائیں گی۔ یونیورسٹی میں پچاس کے قریب ڈگری پروگرامز کا اجراء کردیا گیا۔

نوزائیدہ ادارہ میں طلباء و طالبات کی تعداد دس ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔یہ بات وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے یونیورسٹی کے زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ

غازی یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی کلاسز کا آغاز کیا جاچکا ہے۔

یونیورسٹی میں حاضری کو یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک پر عملدرآمد، ورلڈ کلاس ویب سائیٹ کا قیام

اور اساتذہ اور طلباء و طالبات کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ غازی یونیورسٹی کے بین الاقوامی و قومی اداروں کے ساتھ پنجاب کی دیگر

یونیورسٹیز کے ساتھ باہمی تعاون کے موضوع پر معاہدے ہوچکے ہیں۔ نیو کیمپس پر ماڈل ایگریکلچر فارم اور بائیو ڈائیورسٹی پارک تیارکیا جارہا ہے۔

جس کی ترقی پر مزید توجہ دی جارہی ہے۔ پاکستان کا پہلا کرونا مرکز بھی غازی یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں بنایا گیا تھا

جس پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیاگیا۔ یونیورسٹی کے تمام سٹوڈنٹس کی آن لائن رجسٹریشن مکمل کرکے باقاعدہ آن لائن کلاسز کا آغاز کردیا گیا۔

طلباء و طالبات کی تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔

نظامت امور طلباء کے زیر انتظام مختلف کلبز تشکیل دئیے گئے۔ غازی یونیورسٹی میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بہترین اساتذہ کی بھرتی کی گئی۔

یونیورسٹی کے سٹی اور نیو کیمپس ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور کچھ پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں۔

ان ترقیاتی منصوبہ جات میں سٹی کیمپس میں سڑکوں کی تعمیر، سٹوڈنٹس سروس سنٹر کا قیام، جدید پارکنگ کا نظام،پینے کے صاف پانی کے لیے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب، پرانے بلاکس و مرکزی ہال کی مرمت و تزئین، کیمپس میں سبزہ و خوبصورتی کے لی

ے بہترین ماڈرن لینڈ سکیپ،وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے گرین اینڈ کلین ویژن کے مطابق شجرکاری پر توجہ دی جارہی ہے

یونیورسٹی کے نیو کیمپس کے ترقیاتی کاموں میں مین گیٹ و سیکنڈری گیٹ کی تعمیر اختتامی مراحل میں ہے، 900 ایکڑ کی باونڈری وال کی تعمیر بھی کافی حد تک مکمل ہو چکی ہے

اس کے علاوہ تدریسی و انتظامی بلاکس کی توسیع اور سٹوڈنٹس و فیکلٹی ہاسٹلز کی تعمیر بھی زوروں پر ہے۔ ان تمام ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل کے بعد

غازی یونیورسٹی کا شمار پاکستان کی ترقی یافتہ یونیورسٹیز میں ہوگا۔ترجمان یونیورسٹی پروفیسر شعیب رضا نے بتایا کہ

وائس چانسلر غازی یونیورسٹی، ڈیرہ غازی خان پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی محنت خطہ میں علم کی پیاس بجھانے کے ساتھ کارکردگی دیگر اداروں میں دکھائی دی جانے لگی

ہے۔نوزائیدہ غازی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو گولڈ میڈل ملنا بہت بڑا اعزاز ہے۔پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی (تمغہ امتیاز) ستمبر 2018ء میں غازی یونیورسٹی یونیورسٹی کے پہلے مستقل وائس چانسلر کے منصب پر فائز ہوئے

اس وقت یونیورسٹی کو بنے ہوئے چار سال کا عرصہ گزرا تھا لیکن اس کے انتظامی اور تدریسی ڈھانچے انتہائی نامکمل تھے

یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کی صرف ایک میٹنگ ہوئی تھی جس کے فیصلوں پر عملدرآمدبھی نہیں ہوسکا تھا۔ یونیورسٹی کی عمارات کسی کھنڈر کا سماں پیش کر رہی تھیں، باقاعدہ چاردیواری کا وجود نہیں تھا

طلباء و طالبات کے لیے محفوظ ماحول نہیں تھا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہیں ہنگامی بنیادوں پر جامعہ کے انتظامی و تدریسی ڈھانچوں کے قیام کے لیے دن رات ایک کردیئے۔

چار سال بعد سنڈیکیٹ کا دوسرا اجلاس منعقد کروایا اور بہت سارے ایسے انتظامی و تدریسی معاملات کو سلجھایا جو عرصہ دراز سے نامکمل تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے گذشتہ تین سال کے دوران سنڈیکیٹ کی سات، فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی چھ، اکیڈمک کونسل کی چار اور سلیکشن بورڈ کی تین میٹنگز کرا چکے ہیں

اس دوران یونیورسٹی کے چار تحقیقاتی جریدوں کی اشاعت بھی ہو چکی ہے،یونیورسٹی کا ویژن 2030ء اور سالانہ رپورٹ بھی شائع ہورہی ہیں۔

غازی یونیورسٹی میں انتہائی کم وقت میں ہونے والی ترقی کا تمام تر سہرا اس کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کو جاتا ہے

جن کی سربراہی میں ان کی ٹیم شب و روز یونیورسٹی کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

پراونشل ڈرگ مانیٹرنگ ٹیم کا اجلاس چیئرپرسن پی ڈی ایم ٹی و مشیر صحت محمد حنیف پتافی کی زیر صدارت منعقد ہوا

کمشنر سارہ اسلم نے ویڈیو لنک کے ذریعے صوبائی سطح کے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد
5
منظور،ایس پی آر آئی بی اور دیگر موجود تھے.اجلاس میں انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی تیاری،ترسیل،تقسیم،فراہمی

اور دیگر مراحل کا جائزہ
لیا گیا. کمشنر سارہ اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں جعلی انسانی ادویات کی موجودگی پر ڈرگ ایکٹ کے تحت بلاامتیاز کارروائی ہوگی

اورزائد المیعاد،ممنوعہ،سمگلڈ ادویات پر متعلقہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائیگا،انہوں نے کہاکہ کسی کو انسانی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،

بغیر لائسنس ہسپتال،کلینک اور میڈیکل سٹور بھی سربمہر ہوں گے جس کیلئے ڈرگ انسپکٹرز اور عملہ کو متحرک کیا جائیگا.

کمشنر نے کہاکہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد ہوں گے

اورکیسز کی سماعت کے بعد ملزموں کو سزا دلانے کا عمل شروع کیا جائیگا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان) ):

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند کی زیر صدارت کورونا کی صورتحال اور ویکسی نیشن معاملات بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں میڈیکل سپرنٹڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نجیب الرحمن،فوکل پرسن ڈاکٹر کامران بھٹہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کے لئے شہریوں کو متحرک کیا جائے، اس وباء نے پوری دنیا کی طرح ہمارے ملک کے ہر شعبہ کو متاثر کیا ہے،

اس سے بچاؤ کا واحد حل احتیاطی تدابیر ہیں،شہری احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ ویکسین ضرور لگوائیں کیونکہ ویکسین لگوانے والے شہریوں میں اس وباء سے بچنے

کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں،ہر شہری ماسک پہنے،ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ رکھیں،صفائی کا خاص خیال رکھیں،انہوں نے کہا کہ

ڈیرہ شہر میں ویکسی نیشن سنٹر زکی تعداد بڑھانے بارے بھی غور کیا جارہا ہے۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ

ضلع ڈیرہ غازی خان میں کورونا کے 39 مریض ہیں جن میں 16پازیٹیو،5 نگیٹیو،18مشتبہ مریض شامل ہیں،آئی سی یو میں 11اور10وینٹی لیٹرز پر ہیں جب کہ

کورونا مثبت کیسز کی شرح4اعشاریہ48 فیصد ہے۔ڈاکٹر کامران بھٹہ نے مزید بتایا کہ ضلع میں اب تک2لاکھ65ہزار995 افراد کورونا کی پہلی

اور1لاکھ35ہزار374 افراد کو دوسری ڈوز لگائی جا چکی ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ

بورڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس سال 2021 میں یکے بعد دیگرے مسلسل نہم، دہم، گیارہویں اور بارہویں کے سالانہ امتحانات کا انعقاد ہوا

جو کہ دس جولائی سے آٹھ ستمبر تک جاری رہے۔

مذکورہ امتحانات میں تقریباً تین لاکھ دس ہزار اہل ریگولر و پرائیویٹ اُمیدواران نے شرکت کی اور مذکورہ تمام امتحانات کیلئے ڈیرہ غازیخان ڈویثرن کی حدود میں

کُل نو سو گیارہ سنٹرز بنائے گئے۔

اِن امتحانات کے انعقاد کی سخت ترین مانیٹرنگ و چیکنگ کی گئی۔

چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز سے امتحانات کی نگرانی و سیکورٹی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ و امن و عامہ کیلئے خصوصی طور پر استدعاکی گئی

اوران کے بھر پور تعاون اور اقدامات سے بورڈ کی طرف سے مذکورہ امتحانات کی شفافیت کے ساتھ موثر ترین

نگرانی ممکن بنائی گئی۔ سربراہ ادارہ جات، ریزیڈنٹ انسپیکٹرز، محکمہ تعلیم کے ضلعی حکام و عملہ، اساتذہ کرام و والدین کا پھرپور تعاون حاصل رہا۔ تمام سنٹرز پر مناسب سہولیات میسر تھیں۔

کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیاگیا۔ صرف کرونا ویکسینیٹڈ سٹاف کی بطور سپروائزری سٹاف نامزدگیاں کی گئیں۔ سنٹروں میں موقع پر نگران امتحانی عملہ / سُپروائزری سٹا ف کے تقرر نامے

سروس کارڈز کی بھی چیکنگ کی گئی۔ شیخ امجد حسین نے کہا کہ مذکورہ تمام امتحانات میں شامل ہونے والے اُمیدواران کو پابند کیاگیا تھا کہ

وہ اپنے پاس سربراہ ادارہ جات سے باضابطہ تصدیق شدہ فوٹو گراف ساتھ رکھیں اور امتحانی مراکز میں اُمیدواران کے ڈیٹا و دستاویزات و تصاویر کے ساتھ باضابطہ طور پر چیکنگ کو یقینی بنایا گیا۔

بوٹی مافیا کا قلع کرنے میں کسی بھی قسم کی کوئی کسر نہ چھوڑی گئی اور بے ضابطگیوں پر پکڑ دھکڑ کی گئی

اور بروقت ”پاکستان پینل کوڈ 1860 ء” اور ”پنجاب یونیورسٹیز و بورڈز آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میل پریکٹس ایکٹ 1950 ء” کے تحت ایف آئی آر

رجسٹرڈ کروائی گئیں۔

اوریو ایم سی بنائے گئے جن پر باضابطہ کاروائیاں جاری ہیں۔

بورڈ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں

علاوہ ازیں بورڈ آف گورنرزکے اراکین

سپیشل انسپکٹرز، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے امتحانی سنٹرز کی ہمہ وقت سخت ترین نگرانی کی گئی۔

بورڈ کے اندر شکایات کے سدباب کیلئے ایک مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا۔ جہاں بروقت شکایات کا ازالہ کیاگیا۔

بینکوں میں سُپروائزری سٹاف کو سر بمہر سوالیہ پرچہ جات کی بروقت حوالگی و حل شدہ جوابی کاپیوں کے بنڈلز کی بروقت وصولی/ترسیل کے معاملات پر بھی کڑی نظرکھی گئی.۔

امتحان کے انعقاد کے اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر میپکوکو استدعا کی گئی۔

شیخ امجد حُسین نے میپکو اور بالخصوص پنجاب پولیس کی کاوشوں اور بروقت اقدامات و تعاون کو سراہا.

ڈپٹی کنٹرولرامتحانات شیخ امجد حسین نے مزید کہاکہ

حکومتی احکامات و پالیسی اور پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیرمین کی ہدایات کی روشنی میں تمام نتیجہ جات کا اعلان بروقت کیا جائیگا جو غلطیوں سے مبرا ہو گا

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

مورخہ 17.09.2021 کو تھانہ صدر تونسہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا

جس میں ثناء اللہ نامی شخص دوران موٹر سائیکل ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے اپنی جان گنوا بیٹھا۔

جس پر تھانہ صدر تونسہ میں مقدمہ نمبر 243/21 مورخہ 17.09.2021 بجرم 302/34 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج رجسٹر کیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے وقوعہ کا نوٹس لیا

اور سنئیر آفیسران کو ڈکیتی اور مزاحمت پر ثناء اللہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد ٹریس کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت کے پیش نظر ثناء اللہ مقتول کے لواحقین سے ملے

اور انہیں اس بات کا یقین دلایا کہ ملزمان جلد از جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

وقوعہ کے متعلق ڈی پی او عمر سعید ملک نے فورا ڈسٹرکٹ کے

قابل ترین آفیسران پر مشتمل ایک جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیتے ہوئے انہیں خصوصی ٹاسک دیا۔

جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے جائے واردات کا وزٹ کر کے تمام تر معاملات کو مختلف طریقے سے چیک کیا۔

ملزمان کی گرفتاری کے لئے آئی ٹی ٹیم کی مہارت، موقع کی جیو فینسگ کرائی گئی ، ملزمان کا سابقہ کا ریکارڈ کو چیک کیا گیا اور سیکیورٹی آفیسران اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی مدد لی گئی۔

انتہائی قلیل وقت میں ڈیرہ غازیخان پولیس کے ماہر اور قابل جوانوں کی بدولت ثناء اللہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔

ٹریس ہونے والے ملزمان1 اسماعیل عرف سمیع اللہ ولد یوسف قوم ڈکھنہ سکنہ مکول کلاں 2 عبدالغفار ولد غلام حاجی قوم عیسانی کھوسہ سکنہ مکلول کلاں3 شبیر احمد عرف ببلو ولد بشیر احمد سکنہ مکول کلاں

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کو جو ذمہ داری سونپی تھی وہ ڈی پی او عمر سعید ملک کی سپرویژن میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی پیشہ وارانہ مہارت سے جدید سائنسی خطوط اور دن رات کی محنت کر کے اپنی تمام تر کاوشوں اور سورس کو بروئے کار لاتے ہوئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے ثناء اللہ کے اندھے قتل کا سراغ انتہائی قلیل وقت میں لگایا اور ملزمان کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لے آئے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

پنجاب حکومت ترقی و خوشحالی کیلئے ہر سطح پر اقدامات اٹھا رہی ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں بے پناہ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں

پاکستان کو خوشحال ملک بنائیں گے ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ویمن ونگ ڈیرہ غازی خان و کنوینئر پرنٹ اینڈ سوشل میڈیا ساؤتھ پنجاب

محترمہ رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر انہوں نے کہا

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت نے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ملک سے غربت بے روزگاری کا خاتمہ کر کے رہیں گے

ملکی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے گا پنجاب حکومت صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کام زور و شور سے جاری رکھے ہوئے ہے

ڈیرہ غازی خان میں کئی میگا پروجیکٹس پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ

احساس پروگرام کے تحت بے روزگار افراد کو قرضہ حسنہ دیا جا رہا ہے

جبکہ نوجوانوں کو کاروبار کے حصول کیلئے قرضہ حسنہ کی سکیم کامیابی کے ساتھ ہمکنار ہو رہی ہے

لاکھوں افراد اپنے روزگار پر کھڑے ہو گئے ہیں

تحریک انصاف اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی

ا ن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے ترجمان اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان  کی طرف سے جو ذمہ داری مجھے سونپی گئی ہے

وہ احسن طریقے سے ادا کرونگی اور اپنی قیادت کی تمام تر توقعات پر پورا اتروں گی

رقیہ رمضان نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی توقعا ت پر پورا اتر رہی ہے

حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بلند ہوا ہے

آئندہ حکومت بھی پی ٹی آئی کی ہو گی۔

About The Author