دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عمران خان سرٹیفائیڈ چور ہیں، مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ جوحکومت ہرمعاملے میں ناکام ہوجائے وہ ای وی ایم پر انحصار نہیں کرے گی توکیا کرے گی؟ ای سی پی پرحملے کرنے والے ن لیگ کواداروں کے احترام کادرس دیتے تھے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس ملک کے سرٹیفائیڈ چور ہیں۔ عمران خان نےکہا تھا پٹرول، آٹا، بجلی مہنگی ہو تو وزیراعظم چور ہوتا ہے۔  لوگوں کوچورکہتےکہتےآپ اپنی چوری نہیں چھپاسکتے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم خوداحتسابی کی باتیں کرتے تھے ،اب فرار اختیار کررہے ہیں۔ عمران خان کوجواب دینا پڑے گا یہ آپ کا ذاتی مال نہیں ہے۔

عمران خان احتسا ب صرف نوازشریف کے لیے ہے۔ جب اپنی چوری کی بات آئی تو آرام سےکہہ دیا کہ میں حساب نہیں دوں گا۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان جب اپوزیشن میں تھے توالزامات حکومت پر لگاتے تھے ،آج وہ ان کی جانب آرہے ہیں۔

نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ حکومت کی مجوزہ انتخابی اصلاحات غیر موثر ہیں۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی کرنے کا نیا طریقہ ہے۔ جس حکومت کی بنیاد ہی دھاندلی پر ہو، اس کافری اینڈ فیئر الیکشن سے کیا تعلق ہے۔

ناکامی اور نااہلی کی نشاندہی کرنے والے پر الزمات لگانا اس حکومت کا وطیرہ رہا ہے۔

آج الیکشن کمیشن نے ان کی نااہلی سامنے لائے تو الیکشن کمیشن پر الزمات کی بوچھاڑ کر دی گئی۔  خود احتسابی کی باتیں کرکے کان پکانے والے وزیراعظم کے خود کے احتساب کی بات ائی تو کہتے ہیں جواب نہیں دوں گا۔

مریم نواز نے کہا عمران خان نے اپوزیشن میں ہوتے ہم پر جو الزمات لگائے اج ان کی طرف وہ الزمات لوٹ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جوحکومت ہرمعاملے میں ناکام ہوجائے وہ ای وی ایم پر انحصار نہیں کرے گی توکیا کرے گی؟ ای سی پی پرحملے کرنے والے ن لیگ کواداروں کے احترام کادرس دیتے تھے۔

ن لیگی رہنما نے کہا الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں کرم ایجنسی میں پی ٹی ائی ایم این اے کی دھاندلی ثابت ہوئی۔الیکشن کمیشن ڈسکہ میں عملے کے غائب ہونے کے حقائق بھی سامنے لانے والا ہے۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچیں

ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پرسماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی، جسٹس عامر فاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نے کیس کی  سماعت کی۔عدالت نے مریم نواز کو نیا وکیل کرنے کے لیے آج تک کی مہلت دی تھی۔

مریم نواز نےعدالت کو بتایا کہ انہوں نے سابق اٹارنی جنرل پاکستان عرفان قادر کو اپنا وکیل مقرر کیاہے۔ مریم نواز کی استدعا پرکیس کی سماعت ملتوی کردی گئی

About The Author