اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی کورونا ویکسی نیشن کے اندراج کا انکشاف

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق نواز شریف کے شناختی کارڈ پر ویکسین کا جعلی اندراج ہوا ہے، سابق وزیراعظم کے شناختی کارڈ پر جعلی اندراج نادرا کے پورٹل پر اپ لوڈ بھی ہوگیا۔

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے  تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویکسی نیشن کا جعلی اندراج کردیا گیا۔

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق نواز شریف کے شناختی کارڈ پر ویکسین کا جعلی اندراج ہوا ہے، سابق وزیراعظم کے شناختی کارڈ پر جعلی اندراج نادرا کے پورٹل پر اپ لوڈ بھی ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے شناختی کارڈ پر گزشتہ روز ویکسی نیشن کا اندراج کیا گیا، اندراج میں نوازشریف کو سائنوویک کی پہلی خوراک لگائی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کے شناختی کارڈ کا اندراج لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ویکسی نیشن سینٹر میں ہوا، نوازشریف کی ویکسی نیشن معاملے کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔

نواز شریف کی ویکسین کی انٹری کے الزام میں کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں ڈیوٹی پرموجود2اہلکارمعطل کردیے گئے ہیں۔
ایم ایس کوٹ خواجہ سعید ا سپتال کے مطابق دونوں اہلکاروں کو تحقیقات کے بعد دونوں کو معطل کیا گیا،ڈیوٹی پر موجود نرس یا پیرا میڈکس ا سٹاف انٹری کرتا ہے، عملے کے ملوث ہوئے بغیر انٹری نہیں ہوسکتی۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ جعلی انٹری کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی

%d bloggers like this: