لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویکسی نیشن کا جعلی اندراج کردیا گیا۔
محکمہ صحت ذرائع کے مطابق نواز شریف کے شناختی کارڈ پر ویکسین کا جعلی اندراج ہوا ہے، سابق وزیراعظم کے شناختی کارڈ پر جعلی اندراج نادرا کے پورٹل پر اپ لوڈ بھی ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے شناختی کارڈ پر گزشتہ روز ویکسی نیشن کا اندراج کیا گیا، اندراج میں نوازشریف کو سائنوویک کی پہلی خوراک لگائی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کے شناختی کارڈ کا اندراج لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ویکسی نیشن سینٹر میں ہوا، نوازشریف کی ویکسی نیشن معاملے کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔
نواز شریف کی ویکسین کی انٹری کے الزام میں کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں ڈیوٹی پرموجود2اہلکارمعطل کردیے گئے ہیں۔
ایم ایس کوٹ خواجہ سعید ا سپتال کے مطابق دونوں اہلکاروں کو تحقیقات کے بعد دونوں کو معطل کیا گیا،ڈیوٹی پر موجود نرس یا پیرا میڈکس ا سٹاف انٹری کرتا ہے، عملے کے ملوث ہوئے بغیر انٹری نہیں ہوسکتی۔
محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ جعلی انٹری کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ