دسمبر 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلئے 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

کمشنر سارہ اسلم نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور افسران کو ذمہ داریاں سونپ دیں.

کمشنر سارہ اسلم کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور

اسسٹنٹ کمشنرزحیات اختر،اسد علی بدھ،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر موجود تھے راجنپور،لیہ اور مظفرگڑھ کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں

شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں بیک وقت بلیک ڈے ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز ریلیوں کی قیادت کریں گے۔ڈی جی خان ڈویژن کی ریلی میں وہ خود شریک ہوں گی۔

یوم سیاہ کی ریلیوں اور تقاریب میں پارلیمنٹیرینز کو مدعو کیا جائیگا۔سکول اور کالجز میں تقاریر،مباحثے کے مقابلے کرائے جائیں۔

شہر کے اہم مقامات پر کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے بینرز اور پینافلیس آویزاں کئے جائیں۔

دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے کیا جائے۔کشمیر سمیت دیگر شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے۔

کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ 27 اکتوبر کو بھارتی فوج غیر قانونی طور پر جموں و کشمیر میں داخل ہوگئی۔

بھارتی فوج نے کشمیر میں مسلمانوں کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ

پاکستانی حکومت اور قوم کشمیر کے ساتھ کھڑی ہے۔

کشمیر میں بھارتی جارحیت اور ظلم و ستم کے خلاف ہر پلیٹ فارم سے آواز بلند کی جاتی رہے گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازی خان میں قومی پولیو مہم کے دوسرے روز 200469 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

مجموعی طور پر 96 فیصد سے زائد ٹارگٹ پورا کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے گزشتہ شب جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ

پولیو مہم کی کامیابی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ملک کے مستقبل کو صحت مند بنانے کیلئے پولیو کی حفاظتی ویکسین ضروری ہے۔

ڈیرہ غازیخان بین الصوبائی سرحد پر واقع ہونے کی وجہ سے انتہائی حساس اضلاع میں شامل ہے۔

بلوچستان اور خیبرپختونخوا صوبوں سے خانہ بدوش خاندانوں کی نقل و حرکت کی وجہ سے پولیو کا وائرس پھیل سکتا ہے

اس لئے ہر مہم کے دوران ٹرانزٹ ٹیموں کو خصوصی طور پر متحرک کردار ادا کرنا ہوگا۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا 21 ستمبر کو 1578 خانہ بدوش بچوں کو بھی پولیو کی ویکسین پلائی گئی۔

اجلاس میں

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک،

اسسٹنٹ کمشنرز مہدی ملوف،محمد اسد علی بدھ کے علاوہ ڈاکٹر سعید،کلیم اللہ طاہر اور دیگر افسران شریک تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کا آغاز کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے پوسٹ گریجویٹ کالج تونسہ میں جاکر اپنی نگرانی میں طالب علموں کی کورونا ویکسی نیشن کرائی۔انہوں نے کہا کہ

حکومت پنجاب نے 15 سال سے 18 سال کے نوجوانوں کی ویکسی نیشن کی ہدایات جاری کی ہیں

جن پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائیگا۔

تونسہ تحصیل میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے مزید سختی کی جائے گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم کی زیر صدارت خدمت آپ کی دہلیز پر مہم کے حوالے جائزہ اجلاس منعقد ہوا

جس میں گزشتہ ہفتہ کی سرگرمیوں اور آئندہ ہفتہ کی تیاریوں سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن خالد منظور،اسسٹنٹ کمشنرز حیات اختر،

اسد علی بدھ،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر موجود تھے راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

کمشنر سارہ اسلم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 20 سے 26 ستمبر تک سرکاری عمارتوں میں صفائی کا ہفتہ منایا جائیگا۔

چاروں اضلاع میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 33811 سرگرمیاں ریکارڈ کی گئیں۔241 میں سے 237 عوامی شکایات کو حل کیا گیا۔

کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اور افسران میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے کردار ادا کریں۔

عوامی شکایات فوری حل کی جائیں۔وقت طلب عوامی مسائل کا پراسس شروع کرکے ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

عوام کے مثبت فیڈ بیک کی شرح بڑھانے کی ہرممکن کوشش کی جائے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ایک ہفتہ کا وقت دیا گیا،ناکامی پر مجسٹریٹ کے اختیارات واپس لئے جاسکتے ہیں

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے اجلاس طلب کرتے ہوئے تنبیہ کردی.کمشنر سارہ اسلم کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا

جس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد

منظور،اسسٹنٹ کمشنرز حیات اختر،اسد علی بدھ،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ موجود تھے راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع کے

ڈپٹی کمشنرز اور مجسٹریٹس کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا جائے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اپنی کارکردگی بہتر بنائیں ایک ہفتہ کے

اندر واضح تبدیلی نظر آنی چاہیے ناقص کارکردگی پر مجسٹریٹ کے اختیارات واپس لئے جائیں گے۔

کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ منڈیوں میں پھل اور سبزیوں کی نیلامی پر روانہ نظر رکھی جائے۔

ٹماٹر،آلو،دیگر سبزیوں اور پھلوں کی درست قیمتیں اپ لوڈ کی جائیں مارکیٹ کمیٹی کے افسران بروقت نرخنامے تیار اور آویزاں کرائیں۔انٹر ڈسٹرکٹ اضلاع میں پھل اور

سبزیوں کے نرخ کا موازنہ کیا جائے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی حقیقی وجوہات بیان کی جائیں۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں میں نکلیں۔سرکاری نرخ پر اشیاء خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

قیمتیں چیک کرنے کیلئے فرضی گاہک مارکیٹوں میں بھیجے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں گرانفروشی،ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں کورونا ایس او پیز پر نظر رکھیں

۔پولیو مہم کی موئثر مانیٹرنگ کی جائے۔پانچ سال تک کے ہر بچہ کو حفاظتی قطرے پلانے کے انتظامات کئے جائیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنرڈیرہ غازیخان سارہ اسلم کے احکامات پر کارپوریشن کی طرف سے غیرقانونی دکانوں، پلازوں، مکانات اور کمرشل سنٹرز کے خلاف آپریشن جاری ہے.

گیارہ دکانیں سیل اور سات کو وارننگ نوٹس جاری جبکہ عثمانیہ کمرشل سنٹر کوبھی غیرقانونی تعمیر پرنوٹس جاری کردیاگیا

تاجر اور شہری کارپوریشن سے تعاون کرتے ہوئے اپنی عمارتوں دکانوں اور کمرشل سنٹرزکے نقشہ جات پاس کرائیں چیف کارپوریشن آفیسر ساجد ریاض نے بتایا کہ

کمشنرڈیرہ غازی خان ڈویژن سائرہ اسلم کے احکامات پر ایم او پی مختیار حسین کی نگرانی میں انسپکٹرز بلڈنگ غلام محمد سلطان ٹیپو اور انسپکٹر عرفان فرید نے

کارپوریشن ریگولیشن برانچ اور پنجاب پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کارپوریشن کی حدود میں قائم غیر قانونی تعمیر شدہ دکانوں، پلازوں، مکانات، ہوٹلز

،

ریسٹورنٹ اور کمرشل سنٹرز کے خلاف آپریشن کیا.

چیف آفیسر نے کہاہے کہ تاجر اور شہری پریشانی سے بچنے کے لئے فوری اپنی عمارتوں کے نقشہ جات کارپوریشن سے پاس کرائیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

20صفر المظفر کو حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر انتظامات کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند نے کی.۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو ڈاکٹر نئیر عالم،ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نجیب الرحمن،ڈی ایس پی ریحان الرسول،ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہرکے علاوہ

سید صفدر عباس رضوی،عبدالرشید سیفی،سعید بزدار،محمد محسن رضا ہاشمی،سید صفدر حسین نقوی، سید وسیم عباس،سید شیر باز حسنین نقوی،

ڈسٹرکٹ خطیب مولانا محمد ابراہیم چشتی،خادم حسین سمیت ممبران و افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند نے کہا کہ

ہمارا مذہب اسلام ہمیں پیارو محبت،امن،رواداری اور تحمل کا درس دیتا ہے،محرم الحرام کی طرح ہم نے

اب چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر بھی مثالی امن و رواداری کا مظاہرہ کرنا ہے،ہر مسلک کے علماء کرام سمیت تمام سٹیک ہولڈرز قیام امن کے لئے ایک پیچ پر ہیں

ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کی امن کے لئے کاوشیں قابل ستائش ہیں اور وہ ہمیشہ ضلعی انتظامیہ کا بھرپورساتھ دیتے ہیں۔

ڈی ایس پی ریحان الرسول نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چہلم کے موقع پر ضلع میں 5 جلوس نکالے جائیں گے

اور 11مجالس منعقد ہوں گی،850پولیس و دیگر فورسز کے اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے

انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی کے لئے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹر،ڈرون اورسی سی ٹی وی کیمروں کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قیصر عباس رند نے کہا کہ موقع کی مناسبت سے ایمر جنسی سروسز کا پلان بنایا جائے

جلوسوں اور مجالس میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے،فیس ماسک کا استعمال، سماجی فاصلے کا خیال ضرور رکھا جائے

انہوں نے کہا کہ تمام محکمے باہمی رابطہ کو فروغ دیں اور موقع پر مسائل حل کریں

اجلاس میں ممبران امن کمیٹی نے قیام امن کیلئے اپنے بھر پور تعاون کابھی یقین دلایا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ پنجاب عمران سکندر نے تونسہ کا دورہ کیا

اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جنوبی پنجاب ڈاکٹر خلیل احمد کے ہمراہ ہسپتال میں فراہم سہولیات اور توسیعی منصوبے کا جائزہ لیا۔

انہوں نے داخل مریضوں کی عیادت کی۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر تونسہ ہسپتال کو ایک سو

سے 190 بیڈ تک کی توسیع دی جارہی ہے منصوبے پر ایک ارب 48 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

منصوبہ کی تکمیل سے نہ صرف تونسہ بلکہ خیبرپختونخوا کے لوگ بھی مستفید ہوں گے۔

ہسپتال میں علاج معالجہ کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

منصوبہ کی بروقت تکمیل کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔
ڈی پی او ڈی جی خان عمر سعید ملک کی ہدایت پر ضلع بھر کے داخلی و خارجی

راستوں پر چیکنگ کا نظام سخت ، اسی طرح چیک پوسٹ سخی سرور کی بڑی کاروائی خواتین سمگلرز سے 21 کلو چرس برآمد۔

ایس ایچ او محمد اقبال نے بتایا کہ بین الصوبائی چرس سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا

۔بلوچستان سے پنجاب آنے والی APV میں سوار خواتین سمگلرز سے 21 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔

چرس بلوچستان سے خرید کر کے پنجاب اور سندھ سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

ایس ایچ او سخی سرور

ملزمہ جنت بی بی سکنہ لورالائی، حلیمہ بی بی سکنہ جیکب آباد سندھ اور نسرین سکنہ لورالائی سے الگ الگ چرس کے پیکٹ برآمد کرتے ہوئے

تینوں ملزمہ کے خلاف تھانہ سخی سرور میں مقدمات درج کر لئے گئے۔

تینوں ملزمہ سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ ایس ایچ او رانا محمد اقبال

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا.

ڈپٹی کمشنر نے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا پراجیکٹ ڈائریکٹر عمران احمد نے تعمیراتی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ سیف الرحمن،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اور دیگر افسران ہمراہ تھے.

ڈپٹی کمشنر نے دل ہسپتال کے تعمیراتی منصوبہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی

ہدایات جاری کیں
136 بیڈ کے حامل کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کی تعمیر پر چار ارب 28 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں

اورہسپتال کو اپریل 2022 تک مکمل کرنے کی حتمی تاریخ دی گئی ہے.

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے دوسرے روز پل ڈاٹ چوک کا دورہ کیا اور گزشتہ روز دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

چانسلر و گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کو اچھی کارکردگی پر گولڈ میڈل سے نوازا.

یونیورسٹی کی طرف سے جاری مراسلہ کے مطابق گزشتہ روز گورنر ہاوس لاہور میں اس سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی جس میں انہیں گولڈ میڈل دیاگیا

.

غازی یونیورسٹی کے اساتذہ اور سٹاف نے وائس چانسلر کو مبارکباد دیتے ہو ئے کہا ہے کہ

اس اعزازپر نہ صرف یونیورسٹی بلکہ شہر ڈیرہ غازی خان کے لوگوں کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن سارہ اسلم نے امن و امان کے حوالے سے صوبائی سطح کے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی.

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈی پی او عمر سعید،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن خالد منظور اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے.

اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا اورڈیرہ غازی خان اور راجن پور اضلاع کے قبائلی علاقوں کو خصوصی طور پر فوکس کیا گیا

.

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن سارہ اسلم نے ویمن ہراسمنٹ،شہدائے کربلا کے چہلم کی سکیورٹی اور امن و امان کے حوالے سے صوبائی سطح کے ویڈیو لنک اجلاس میں

شرکت کی ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن خالد منظور،ایس پی آر آئی بی اور دیگر موجود تھے. اجلاس میں امن و امان اور ویمن ہراسمنٹ کے امور کا جائزہ لیا گیا.

کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہدائے کربلا کے چہلم پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے

.

انہوں نے کہاکہ ورکنگ ویمن سمیت خواتین کو تحفظ فراہم کیا جائیگااورخواتین کی ہراسمنٹ پر قانون کے تحت بلا امتیاز کارروائی ہوگی.

انہوں نے کہاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اطہر سکھانی کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی

ڈیرہ غازی خان کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے

اور سی ای او ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ لاہور

رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

About The Author