دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ 125ایکڑ اراضی پر بنے گا،عثمان بزدار

اجلاس میں لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا

لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بز دار کی زیر صدارت لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ

اتھارٹی کااجلاس

 اجلاس میں لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا

لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ تحریک انصاف کی

حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ شہر کی پرائم اراضی پر بنایا جارہاہے۔

لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ 125ایکڑ اراضی پر بنے گا۔

 لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ سے کاروباری سرگرمیوں کوبے پناہ فروغ ملے

گا۔
یہ منصوبہ روزگار کی فراہمی کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت

غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے یہ منصوبہ انتہائی پرکشش مواقع رکھتا ہے۔عثمان بزدار

غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے اس منصوبے کی بہترین اور موثر انداز سے شوکیسنگ کرنے

کی ضرورت ہے۔

دبئی ایکسپو میں بھی لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ کی شوکیسنگ کی جائے

گی۔

منصوبے کی 8ایکڑ اراضی 22ارب روپے کی ریکارڈ قیمت میں فروخت کی ہے۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ

یہ اراضی ریزرو پرائس سے 165فیصد زائدپر فروخت ہوئی ہے۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ

چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی عمران امین نے منصوبے

پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی

About The Author