دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے ںامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں قومی پولیو مہم جاری ہے.کمشنر سارہ اسلم نے مضافاتی علاقوں کا دورہ کیا. وہ دراہمہ کی خانہ بدوش بستی میں پہنچ گئیں

اور انہوں نے جھگی میں جاکر بچی کو پولیو کے قطرے پلائے.اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ،اسسٹنٹ کمشنر مہدی ملوف،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت اللہ اور دیگر موجودتھے.

کمشنرنے بچی کی فنگر مارکنگ کرنے کے ساتھ ٹیموں کا ریکارڈ بھی چیک کیاانہوں نے جھگی نشینوں سے پولیو ٹیموں کی آمد سمیت متعلقہ معلومات حاصل کیں

اوروالدین کو پولیو کے قطرے پلوانے کی ترغیب بھی دی. کمشنر نے کہاکہ پولیو ایک مہلک مرض ہے،

پانچ سال تک کے ہر بچہ کو پولیو کے دو قطرے ہر بار پلوائیں. انہوں نے کہاکہ ملک سے پولیو مرض کے خاتمہ کیلئے سب کو محنت کرنا ہوگی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے آر ایچ سی چوٹی زیریں کا اچانک معائنہ کیا ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کرنے کے

ساتھ کورونا اور پولیو کاؤنٹرز دیکھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت علی اور دیگر ہمراہ تھے

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے چوٹی ہسپتال میں صفائی،کورونا ایس او پیز اور دیگر معاملات دیکھے۔

انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری بھی چیک کی۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے ہسپتال میں ادویات کی موجودگی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

مریضوں اور لواحقین سے بھی معلومات حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کورونا ویکسی نیشن کاؤنٹر کا معائنہ اور پولیو کی فکسڈ ٹیم کو بھی چیک کیا۔

انہوں نے پولیو ٹیم کے ریکارڈ اور موجود بچوں کی فنگر مارکنگ چیک کی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازی خان میں ڈیجیٹل گردآوری کا عمل جاری ہے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے چوٹی زیریں کے علاقہ میں جاکر فیلڈ میں گردآوری کے عمل کا جائزہ لیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر کو ریونیو عملہ نے گردآوری ایپ اور آن لائن عمل کے بارے میں آگاہ کیا.

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے

اینڈرائیڈ فون کے ذریعے اپنی نگرانی میں ڈیجیٹل گردآوری کرائی۔

انہوں نے زمینداروں سے بھی ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل گردآوری سے جعلسازی روکنے میں مدد ملے گی۔

ضلع میں 15 ستمبر سے ڈیجیٹل گردآوری کا سلسلہ شروع کیا گیا

اور 15 نومبر تک ڈیجیٹل گردآوری مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازی خان میں قومی پولیو مہم کے پہلے روز ٹارگٹ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ٹیموں نے3453 خانہ بدوش سمیت پانچ سال تک

کے 235684 بچوں کو حفاظتی ویکسین دی گئی جبکہ پہلے روز ہدف 232526 بچے تھے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی زیر صدارت مہم کے پہلے روز کے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت علی نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ ٹیمیں مائیکرو پلان کے تحت کام کریں۔ڈور اور فنگر مارکنگ یقینی بنائی جائے۔

ضلع کی حدود میں موجود پانچ سال تک کے ہربچہ کو پولیو کے قطرے پلانے تک مہم جاری رکھی جائے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ

مہم کے پہلے روز 24 فیصد این اے بچوں کو بھی کور کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک،

اسسٹنٹ کمشنر مہدی ملوف،اسد علی بدھ کے علاوہ ڈاکٹر سعید احمد،کلیم اللہ طاہر اور دیگر موجود تھے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا نے تونسہ کا دورہ کیا اور ڈیجیٹل گردآوری کے معاملات کی نگرانی کی اور موضع ڈاہر بارتھی روڈ پر بندوبست کے

معاملات پر کھلی کچہری لگائی۔سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر زبیر انجم اور دیگر موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد حسن رانجھا نے کہا کہ

زمینداروں کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل گردآوری اور قبائلی علاقہ میں بندوبست کیا جارہا ہے۔

زمیندار تمام معاملات کی نگرانی کریں۔اے ڈی سی آر اور ایس این اے نے

ریونیو ریکارڈ اور ڈیجٹل ایپ کی مدد سے گردآوری کے معاملات کی نگرانی کی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول غازی کالونی کا اچانک دورہ کیا اور کورونا ایس او پیز کے معاملات دیکھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے سکول کے داخلی گیٹ پر پہلے اپنا درجہ حرارت چیک کرایا

اور بعد میں ٹمپریچر گن سے گیٹ پر تعینات عملہ کا کورونا کے حوالے سے درجہ حرارت چیک کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے سکول میں کورونا ایس او پیز کے معاملات دیکھے۔انہوں نے طالبات سے نصابی اور عام معلومات کے سوالات بھی کئیڈپٹی کمشنر نے وائٹ بورڈ پر

نصابی سوالات لکھ کر طالبات سے جوابات پوچھے۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ سکول میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

اساتذہ اپنی اور بچیوں کی صحت بچانے کیلئے ماسک،ہینڈ سنیٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں۔

بچیوں کی تعلیم اور تربیت کے ساتھ کردار سازی پر توجہ دی جائے۔بچوں میں جذبہ حب الوطنی بیدار کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان سٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام پل پیارے والی میں فیصل موورز بس سٹینڈ پر”اوور سپیڈ گاڑیوں کا حد سے تجاوز کرنے سے اجتناب” بارے آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ٹریفک پولیس انسپکٹر ہیڈکوارٹر سید محمد آصف شاہ نے کہا کہ شاہراؤں پر تیز رفتاری،،اوورلوڈنگ سے اجتناب کیا جائے

جو کسی بھی صورت قبول نہیں ہے،ڈرائیورز حکومت کی طرف سے جاری کردہ قوائد کی پاسداری کریں،آبادی اور سکولوں کے علاقوں کے نزدیک سپید کم رکھی جائے

ٹریفک قوانین عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بنائے گئے ہیں،اسی میں ہی ہماری جان و مال کی حفاظت پوشیدہ ہے

ان قوانین پر عمل کرنا اور دوسروں تک انہیں پہچانا ہم سب کی اہم زمہ داری ہے

انہوں نے کہا کہ گاڑی چلانے والے اپنے میڈیکل سرٹیفکیٹ ضرور بنوائیں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی

آگاہی پروگرام میں انچارج ایجوکیشن یونٹ فرحت عباس، محمد نعیم،محمد عمران سمیت ڈرائیوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

بعد ازاں شرکاء میں معلوماتی لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کنزیومر کورٹ ڈیرہ غازی خان میں تعینات ہونے والے پرزائیڈنگ آفیسر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جلیل احمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے

کنزیومر کورٹ کے سٹاف اور افسران سے تعارفی میٹنگ میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بروقت میرٹ پر انصاف کی فراہمی ہمارا مشن ہونا چاہیے تاکہ

آنے والی سائلین کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے،دنیا میں وہی قومیں کامیابی کا زینہ طے کرتی ہیں

جو بروقت انصاف کی فراہمی پر یقین رکھتی ہیں،ہم سب نے انصاف کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے

اس موقع پر سید مخدوم حسین رجسٹرار کنزیومر کوٹ اور ارجمند شہباز اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل نے پریزائیڈنگ آفیسر کو بریفنگ بھی دی۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن سارہ اسلم کی زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا

جس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈی پی او عمر سعید اور دیگر افسران موجود تھے. راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوز

اور متعلقہ افسران کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی. اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا.

کمشنر سارہ اسلم نے شہدائے کربلا کے چہلم کی سکیورٹی اور دیگر متعلقہ معاملات کا بھی جائزہ لیا.

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہاکہ ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز چہلم پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کریں،

امن کمیٹی کے اراکین کا تعاون حاصل کیا جائے. انہوں نے کہاکہ سکیورٹی کے معاملات میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید نے پل ڈاٹ چوک کا دورہ کیا. چوک پر مانومنٹ کے تعمیراتی کام کاجائزہ لیتے ہوئے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ مانومنٹ کی تنصیب میں مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا.

سکوپ آف ورک کے تحت کام کی بروقت تکمیل کیلئے افرادی قوت بڑھائی جائے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

ڈیرہ غازیخان۔
ڈی پی او عمر سعید ملک کی ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی کے ہمراہ ثناء اللہ قتل کیس کے متعلق جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم سے سمارٹ سٹی میں بذریعہ کیمرہ آن لائن میٹنگ۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم سے مقتول ثناء اللہ کیس میں مزید پیش رفت کے متعلق دریافت کیا۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ثناء اللہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اے ایس پی تونسہ میر روحل سمیت جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے ممبران نے بتایا کہ کچھ شواہد ملے ہیں جن سے نامعلوم ملزمان جلد ٹریس کر لئے جائیں گے۔

اے ایس پی نے بتایا کہ تمام تر معاملات کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق عبرتناک سزا دلوائی جائے گی۔

ثناء اللہ کو ناحق قتل کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن سارہ اسلم کی زیر صدارت بارڈر ملٹری پولیس اور

بلوچ لیوی کے معاملات سے متعلق اجلاس منعقد ہوا

جس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید، پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک اور

دیگر شریک تھے.

اجلاس میں ڈیرہ غازیخان او رراجن پو راضلاع کے قبائلی علاقوں میں

امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا

اورکمشنر سارہ اسلم کو قبائلی فورسز کی کارکردگی

مسائل اور معاملات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی.

About The Author