نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: جام پور

( وقائع نگار )

پیپلزیوتھ آرگنائزیشن PYO ضلع راجن کے زیر اہتمام چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاو ل بھٹو زرداری کی 33ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

مہمان خصوصی میاں نورالہی ایڈووکیٹ سیکرٹری انفارمیشن پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سرائیکستان نے کہا کہ

پیپلز پارٹی وفاق کی نمائندہ عوامی جماعت ہے شہیدوں کی اس جماعت نے ہر دور ابتلاء میں ملکی سالمیت استحکام اور جمہوریت کیلئیے بے پناہ قربانیاں دیں

اور اب بھی اپنے نوجوان قائد بلاول بھٹو کی قیادت میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

انہوں نے موجودہ سلیکٹیڈ حکومت سے چھٹکارے اور مہنگائی سمیت تمام بحرانوں کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے اگر ملک میں شفاف الیکشن کرائے گئے

تو وفاق سمیت تمام صوبوں کے میں بھر پور اور واضح اکثریت حاصل کریں گے تقریب کی صدارت محسن رضا غلزئی صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع راجن پورنے کی

اس موقع پر صدر تقریب سمیت حفیظ اللّٰه گبول جنرل سیکرٹری پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع راجن پور، نے خطاب کرتے ہوئے کہ ہم چئیرمین بلاول کی قیادت میں متحد ہیں اور ہم سب جیالے اپنے نوجوان قائد کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

اور انشاء اللّٰه چئیرمین لاول بھٹو کی جدوجہد رنگ لائے گی ملک میں حقیقی اور عوامی حکومت قائم ہوگی

اور آئیندہ وزیر اعظم بھی بلاول بھٹو ہی ہونگے اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

اور ان کی درازی عمر کیلئے دعا کی گئی، تقریب میں زریاب بھٹہ ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ضلع راجن پور، صفی اللہ نائب صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع راجن،

نادر خان پتافی رہنما پی وائی او، تیمور خان لغاری رہنما پی وائی او، زنیر ملک ببر، آصف احمدانی، شاہد وفا لاشاری،ذیشان حیدر لانگ، ملک جعفر ببر،

راشد حسین چانڈیہ، اسد خان کھوسہ، محمد وسیم بھٹی ‘ ابو بکر لاشاری ‘ شیر محمد ‘ محمد امجد خان سمیت پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے کارکنوں کی اکثریت نے شرکت کی

جبکہ نامور سرائیکی گلوکار اعظم لاشاری نے سرائیکی ترانے پیش کر کے تقریب کی رونق کو دوبالا کر دیا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

جام پور

( وقائع نگار )

اسسٹنٹ کمشنر جام پور فاروق احمد ملک نے کہا ہے کہ گداگری بہت بڑی لعنت ہے اور اسلام میں بھی بھیک مانگنے کو حرام قرار دیا گیا ہے

ہمیں چاہئیے کہ اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلیے مل جل کر اپنا اپنا کردار ادا کریں وہ محکمہ سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال یو سی ڈی پی جام پور کے زیر اہتمام

انسداد گداگری مہم کے سلسلے میں نکالی جانے والی ریلی کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ

پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں انسداد گداگری ایکٹ نافذ ہو چکا ہے جسکے تحت پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی

سوشل ویلفئیر آفیسر تہمینہ امیر گورمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سول سوسائٹی اور سماجی تنظیمیں اس سلسلے میں بھر پور آگاہی مہم چلائیں

اور لوگوں میں شعوری بیداری پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کروانے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں قبل ازیں

اسسٹنٹ کمشنر اور سوشل ویلفئیر آفیسر کی قیادت میں میونسپل کمیٹی آفس سے انڈس ہائی وے تک ریلی نکالی گئی

جسمیں سماجی تنظیموں نیلاب چلڈرن اینڈ وومن ڈویلپمنٹ کونسل ‘ سرفراز میموریل فاونڈیشن ‘ قصوی ا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے علاوہ علماء کرام ‘ تاجروں ‘ نوجوانوں

اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر فاروق احمد ملک

اور تہمینہ امیر گورمانی نے شہریوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیئے

About The Author