دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن سمیت ملک بھر میں قومی پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔ کمشنر سارہ اسلم نے بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے.کمشنر سارہ اسلم کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس بھی منعقد ہوا

جس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن خالد منظور،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت علی،عالمی ادارہ صحت کے یاسر نواز،یونیسف کے کلیم اللہ طاہر،اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد علی بدھ،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر موجود تھے

راجنپور،مظفرگڑھ اور لیہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پانچ سال تک کے 2428691 بچوں کو مہم کے دوران پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

چھ ماہ سے زائد ٹارگٹ بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔ چاروں اضلاع میں 7334 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں

جن میں 6684 موبائل،288 ٹرانزٹ اور 362 فکسڈ ٹیمیں شامل شامل ہیں۔1339 ایریا انچارجز مانیٹرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کوہدایات جاری کیں کہ مائیکرو پلان پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

فیک انٹری پر سخت کارروائی ہوگی۔فنگر اور ڈور مارکنگ کو یقینی بنایا جائے۔ٹرانزٹ پوائنٹس پر متحرک عملہ تعینات ہونا چاہئے۔

ہر مسافر بچہ کو قطرے پلائے جائیں۔کولڈ چین کو خصوصی فوکس کیا جائے۔بند گھر اسی روز کور کرنے کی کوشش کی جائے

کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ مساجد اور دیگر اہم مقامات پر اعلانات اور آگاہی مہم چلائی جائے۔

بس سٹینڈ اور دیگر مصروف مقامات پر پولیو عملہ متحرک رہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے افسران کے ہمراہ فیلڈ اور ٹرانزٹ سائٹس پر پولیو ٹیموں کو چیک کیا۔ریکارڈ کے مطابق فنگر اور ڈور مارکنگ بھی چیک کی گئی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت علی اور دیگر موجود تھے

ڈپٹی کمشنر نے بلاک 37،سٹی لنکر،میختر بس سٹینڈ کی ٹرانزٹ سائٹس اور شہر کے دیگر علاقوں میں جا کر پولیو ٹیموں کا کام چیک کیا۔

انہوں نے بچوں کی فنگر مارکنگ،ڈور مارکنگ کے مطابق ٹیموں کے ریکارڈ کی پڑتال کی۔

ڈپٹی کمشنرنے ٹرانزٹ ٹیم کو متحرک رہ کر کام کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ

ہر مسافر بچہ کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔24 ستمبر تک ضلع میں 697578 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔1955 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

جن کی سکیورٹی اور کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ

ضلع کی حدود میں موجود ہر بچہ کو پولیو ویکسین پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچانا ہے پولیو ٹیموں اور محکمہ صحت کو ویجیلنٹ رہنا ہوگا۔

مہم میں کوتاہی و عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

محمد اسد چانڈیہ نے اسسٹنٹ کمشنر تونسہ کا چارج سنبھال لیا اور صبح سویرے سبزی منڈی میں پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا

۔مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران کورونا ایس او پیز اور گرانفروشی پر تین دکانیں سربمہر کردیں۔

اراضی ریکارڈ سنٹر کے معائنہ کے دوران غیر حاضر اے ڈی ایل آر سے وضاحت طلب کرلی۔

تونسہ شہر میں صفائی کا جائزہ لینے کے ساتھ پولیو ٹیموں کو بھی چیک کیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں الیکٹرانکس کے جدید پراجیکٹس کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے شعبہ کمپیوٹر سائنس،انفارمیشن ٹیکنالوجی فائنل سال کے طلباء و طالبات کے پراجیکٹس کی نمائش کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نور، شعبہ کمپیوٹر سائنس کے سربراہ ڈاکٹر حافظ گلفام احمد بھی موجود تھے

طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر نے تعلیم اور ہنر کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ہم حقیقی سماجی خدمات فراہم کر رہے ہیں یہاں تک کہ آخری سال کے

پروجیکٹ بھی معاشرہ کے حقیقی مسائل پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ نمائش کا مقصد کاروبار، صنعت،اور شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد کو غازی یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ سے گریجویشن کرنے والے طلباء سے واقف کرانا اور طلباء کی

تعمیری صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔یہ پراجیکٹس شعبہ کمپیوٹر سائنس کے طلباء ایشا ارم، حماد واجد، کامران سجاد، خدیجہ بی بی، ارتضی سجاد،

فیصل صدیق، محمد جاوید، احمد عدیل انجم، جنید اسلم، محمد طاہر، سیف اللہ، شہزاد یعقوب، یونس مصطفی، کاشف علی، محمد شعیب، محمد یوسف، اور محمد ماجد خان کی طرف سے تیار کیے گئے۔

ان پراجیکٹس میں طلباء نے لیزر سیکورٹی سسٹم، گیس اینڈ سموک ڈیٹیکٹر، سٹور کی حفاظت، آٹو میٹک فائر الارم، فش پونڈ مانیٹر سسٹم، تھری ڈی پرنٹر،

ڈاکومینٹس روبوٹ، بائیک لاک، گھریلو حفاظت اور کثیر المقاصد روبوٹ کی تیاری شامل تھی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کی طرف سے میٹرک سالانہ امتحان 2020کے نتائج کی بنیاد پر67قائد اعظم اور 60ہجری سکالرشپ دینے کا اعلان کیا ہے

اسی طرح انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2020کے نتائج کی بنیاد پر 40 طلباؤ طالبات کو قائد اعظم سکالرشپ دینے کااعلان کیاگیا ہے.

سیکرٹری بورڈ محمد بلال شاہین کی طرف سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ میٹرک سالانہ امتحان 2020کے نتائج کے مطابق ہجری سکالرشپ لینے

والوں میں 28طلباء، سات طالبات، بورڈملازمین کے 15، اساتذہ کے پانچ بچوں

سمیت پانچ حفاظ قرآن طلباؤطالبات شامل ہیں. سیکرٹری بورڈ نے بورڈ سے الحاق

شدہ تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا ہے کہ اساتذہ کے بچوں میں سے کم سے کم 990 نمبرز کے حامل چار طلباء اور ایک طالبہ اسی طرح چار

حافظ قرآن اور ایک حافظہ قرآن ہجری سکالرشپ کیلئے مخصوص کوٹہ پر مجوزہ فارم جو کہ بورڈ کی ویب سائیٹ سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے

کو پر کر کے 31اکتوبر 2021تک جمع کراسکتے ہیں مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں مسترد تصور ہوں گی

اور کوئی عذر قابل قبول نہیں ہو گا. سیکرٹری بورڈ محمد بلال شاہین نے بتایا کہ میٹرک سالانہ امتحان 2020کے نتائج کی بنیاد پر قائد اعظم سکالرشپ لینے

والے 67طلباؤطالبات میں 1091سے 1075 نمبر ز کے حامل جبکہ ہجری سکالرشپ لینے والوں میں 1075سے 1072نمبر کے حامل 35طلباؤطالبات شامل ہیں.

اسی طرح انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان2020 کی بنیاد پر پری میڈیکل کے 1083سے 1061نمبر لینے والے 18طلباؤطالبات، پری انجینئرنگ کے 1064سے 1041نمبر لینے والے

چھ طلباؤطالبات، جنرل سائنس کے 1049سے 1024نمبر لینے والے تین جبکہ ہیومنٹیز اور کامرس گروپ کے 1022سے 979نمبر لینے والے 13 طلباؤطالبات شامل ہیں.

سیکرٹری بورڈ بلال شاہین نے کہاکہ میرٹ پر قائد اعظم اور ہجری وظائف کے سلسلے میں اشاعت کے سات یوم کے اندر اعتراض جمع کرا یا جاسکے گا

اس کے بعد کوئی عذر قابل قبول نہیں ہو گا.انہوں نے کہاکہ مزید معلومات کیلئے ادارہ سے رجوع کیاجاسکتاہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

تونسہ شریف

ڈی پی او عمر سعید ملک کی مقتول ثناء اللہ کے لواحقین سے ملاقات اور موقع واردات کا وزٹ کر کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری

تفصیلات کے مطابق نامعلوم ملزمان نے علاقہ تھانہ صدرِ تونسہ کی حدود میں ثناء اللہ کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر قتل کیا گیا تھا

اس سلسلہ میں ڈی پی او عمر سعید ملک نے اےایس پی سرکل تونسہ اور سپیشل ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ کا ملاحظہ کیا۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے سپیشل ٹیم سے میٹنگ کر کے ثناء اللہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا۔

سپیشل ٹیم نے دوبارہ جائے واردات کا وزٹ کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے خود مقتول کے گھر جا کر لواحقین سے ملاقات کی۔

تمام تر معاملات کی چھان بین کی جارہی ہے انشاء اللہ مقتول فیملی کوجلد انصاف فراہم کیا جائے گا اور ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا

واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے تحت عبرتناک سزا کے دلوائی جائے گی۔

ثناءاللہ کو نا حق قتل کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مقتول ثناء اللہ کے غمزدہ خاندان کو جلد انصاف دلانا ہماری ترجیح ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے دیہی مرکز مال سرور والی کا اچانک دورہ کیا اور تیار انتقال کی دستاویزات مالک کے حوالے کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ، اسسٹنٹ کمشنر مہدی ملوف اور دیگر ہمراہ تھے کمشنرنے دیہی مرکز مال سرور والی کا دورہ کرتے ہوئے انتقالات کے اندراج کا

جائزہ لیا۔

انہوں نے دیہی مرکز مال میں موجود سائلین سے معلومات بھی حاصل کیں۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ

دیہی مرکز مال حکومت کی طرف سے عوام کیلئے بہت بڑی سہولت ہے۔اراضی ریکارڈ سنٹر اور پٹوار خانوں میں سائلین کا بوجھ کم ہوگیا۔

عوام کو ان کے گھر کے نزدیک بہت بڑی سہولت فراہم کی گئی ہے۔گھر کے نزدیک ریونیو کی سہولت فراہم ہونے سے سائلین کا وقت اور سفر خرچ بچے گا۔

دیہی مرکز مال میں ریونیو معاملات کے آن لائن اندراج سے دھوکہ دہی سے نجات مل گئی۔

جائیداد خرید و فروخت کرنے والوں کی بائیو میٹرک،تصاویر اور دیگر شناخت یقینی بنائی جاتی ہے۔

ضلع ڈیرہ غازی خان میں عوام کی سہولت کیلئے 33 مقامات پر دیہی مرکز مال قائم کئے گئے ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن سارہ اسلم اور ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے سبزی منڈی سرور والی کے اچانک دورے کیے. اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ،اسسٹنٹ کمشنر مہدی ملوف اور دیگر افسران ہمراہ تھے.

کمشنر نے سبزی منڈی میں ٹماٹر،سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیاکمشنرنے مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے سبزی منڈی میں فراہم سہولیات کا بھی جائزہ لیا

اورسبزی منڈی میں موجود زمینداروں، آڑھتیوں اور خریداروں سے بھی ملاقات کی.انہوں نے سبزی منڈی سے وابستہ کاروباری افراد کے مسائل بھی سنے.

کمشنر نے ہدایت کی کہ افسران نیلامی کے عمل کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کریں. انہوں نے کہاکہ عام آدمی کو ریلیف دلانے کیلئے گراس روٹ لیول سے کام کرنا ہوگا،

منڈی سے ہی پھل اور سبزیوں کے نرخ کنٹرول کرنے سے مہنگائی کم کی جاسکتی ہے،

مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر سرکاری نرخ کا تعین کرے،سرکاری نرخ نامے منڈی کے ساتھ تھوک اور پرچون کی دکانوں،ریڑھیوں پر آویزاں کئے جائیں

اورناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی جائے شہر اور قصبات میں سرکاری نرخ پر پھل،سبزیوں سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جائے.

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے سبزی منڈی میں اوزان، صفائی اور دیگر معاملات چیک کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ڈیجیٹل گرداوری جاری ہے. کمشنر سارہ اسلم اور ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے فیلڈ میں جاکر ڈیجیٹل گرداوری کے عمل کا جائزہ لیا

اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ،اسسٹنٹ کمشنر مہدی ملوف اور دیگر ہمراہ تھے. تحصیلدار مہر شمعون اور دیگر نے کمشنر کو بریفنگ دی.

کمشنر سارہ اسلم نے موضع درج اوپلا میں چاول فصل کی ڈیجیٹل گرداوری کرائی. انہوں نے کہاکہ

ڈیجیٹل گرداوری سے جعلسازی روکنے میں مدد ملی ہے اورچاروں اضلاع میں 15 ستمبر سے ڈیجیٹل گرداوری کا سلسلہ شروع کیا گیا

اور 15 نومبر تک ڈیجیٹل گرداوری مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے.

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہاکہ ڈیجیٹل گرداوری سے زمیندار مطمئن نظر آرہے ہیں.

انہوں نے کہاکہ حکومت کی ہدایت پر شفافیت کو یقینی بناجائے گا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر سارہ اسلم کی زیر صدارت لینڈ ایکوزیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے.

کمشنر سارہ اسلم نے تحصیل کوہ سلیمان کمپلیکس،ماڈل لائیو سٹاک فارم اور دیگر پراجیکٹ کی سائٹس کے بارے میں بریفنگ لی.

اس موقع پرکمشنر کو یونیورسٹی آف تونسہ،کیمپنگ گراؤنڈ تونسہ،آرٹیزن ویلیج،سوڑا ڈیم

اور دیگر منصوبوں کی مجوزہ جگہوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے ڈیرہ غازیخان ثناء اللہ ریاض نے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں کے کورونا ویکسی نیشن کارڈ

اور ایس او پیز کاجائزہ لیا. انہوں نے پبلک ٹرانسپورٹ سٹینڈ مالکان کو ہدایت کی کہ مسافروں سے ویکسی نیشن کارڈ طلب کیے جائیں

اور محفوظ سفر کو یقینی بنایاجائے. سٹینڈ اور ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے.

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر نو ویکسی نیشن نو سروس کے سلوگن پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا.

خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹ مالکان سمیت مسافروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی.

About The Author