دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ فشریز جنوبی پنجاب ڈاکٹر خالد پرویز کا ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز رضا محمد بلوچ کے ہمراہ فش سیڈ ہیچری فاضل پور کا دورہ۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فش سیڈ ہیچری کے قیام سے علاقہ میں فش فارمنگ کے فروغ میں اضافہ ہوا ہے ۔فش فارمنگ سے بنجر اور ناکارہ زمینوں کو قابل استعمال بنایا جا سکتا ہے

۔اس دوران انہوں نے فش سیڈ ہیچری کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوںنے ہیچری کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز رضا محمد بلوچ نے فش سیڈ ہیچری بارے مکمل بریفنگ دی۔بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ فشریز جنوبی پنجاب ڈاکٹر خالد پرویز اور

دیگر افسران نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پودا بھی لگایا ۔اس موقع پر سیکشن آفیسر سیکریٹری وائلڈ لائف اینڈ فشریز جنوبی پنجاب چوہدری ابرار

،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز رحیم یار خان محمد ارشد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف راجن پور محمد اکرم قیصر اور دیگر موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ

ضلع راجن پور پولیو فری ضلع ہے اور انشاءاللہ پورے پاکستان کو پولیو سے پاک بنایا جائے گا۔محکمہ صحت کی ٹیمیں مائیکرو پلان کے مطابق آج سے ہی فیلڈ میں روانہ کر دی گئی ہیں۔

کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے ۔یہ باتیں انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال راجن پور میں بچوں کو ویکسین پلا کر انسداد پولیو مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہیں۔

اس مرتبہ پولیو سے بچاو کی ویکسین کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کی ڈوز بھی دی جا رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

انسدادپولیو مہم کے دوران داخلی اور خارجی راستوں کو فوکس کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ

اس مہم میں 1442ٹیمیں کام کریں گی اور 4لاکھ 80ہزار سے زائد پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کوانسداد پولیو کی ویکسین پلائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ

اس مہم کے دوران تمام ٹیمیں متحرک ہو کر کام کریں اور 100%ٹارگٹ کے حصول میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ

قانونی ٹریننگ لینے کے بعد تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پرائس کنٹرول ایکٹ 1977کے تحت اپنی کاروئیوں کا بھر پور طریقے سے آغاز کریں ۔

غیر قانونی طریقہ سے کاروبار کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

ذخیرہ اندوزی کرنے والے عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔

ہمارا مقصد لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق

ضلع بھر میں 25پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کام کر رہے ہیں۔جن کو آج قانونی تربیت دی جا رہی ہے ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

حکومت پنجاب کی ہدایت پر”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے تحت تیسرے فیز پر کام تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

تفصیل کے مطابق ضلع بھر میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے تحت اب تک تحصیل راجن پور میں 16236،تحصیل جام پور میں 29988تحصیل روجھان

میں 13905جبکہ ٹرائبل ایریا میں 66سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ضلع راجن پور میں اب تک خدمت ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کا 99فیصد ازالہ کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے پروگرام ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ کام تیزی کے ساتھ جاری ہے

اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔خدمت ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کا 24گھنٹے کے اندر اندر ازالہ کیا جا رہا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

کپاس کی گلابی سنڈی کا تدارک

تحریر : راحت حسین راشد

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ راجن پور

کپاس کی سنڈیوں میں گلابی سنڈی سب سے خطر ناک کیڑا ہے کیونک اس کے حملے کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہے۔ متاثرہ ٹینڈا بظاہر صحت مند نظر آتا ہے جبکہ

اندر سے سنڈی متاثرہ ٹینڈہ ٹھیک طرح سے کھل نہیں پاتا۔ متاثرہ ٹینڈ ے سے چنی ہوئی پھٹی بد رنگ ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے فصل کی پیداوار اور کوالٹی شدید متاثر ہوتی ہے۔

گزشتہ 2تا 3 سالوں سے کپاس کی بی ٹی اقسام پر بھی گلابی سنڈی کے حملے میں شدید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس وقت فصل پر پھولوں، کلیوں اور ٹینڈوں کی بھر مار ہے اور فصل کو گلابی سنڈی کے حملہ سے بچانا انتہائی اہم ہے

کیونکہ انڈوں سے نکلتے ہی سنڈیاں پھولوں اور ٹینڈوں پر حملہ آور ہوتی ہے اور یہی وقت گلابی سنڈیاں پھولوں اور ٹینڈوں پر حملہ آور ہوتی ہیں

اور یہی وقت گلابی سنڈی کے تدارک کے لئے انتہائی اہم ہے۔ متاثرہ ٹینڈوں پر زرعی ادویات کا سپرے سرائیت نہیں کر پاتا جس کی وجہ سے کیمیائی تدارک انتہائی مشکل ہوجا تا ہے۔

اس مضمون میں کاشتکاروں کی رہنمائی کے لئے گلابی سنڈی کی پہچان افزائش نسل، نقصان،غیر کیمیائی اور کیمیائی انسداد کے بارے میں معلومات فراہم کی جارہی ہیں

تا کہ کاشتکار گلابی سنڈی کے انسداد کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کرسکیں اور اس سے ہونے والے نقصان سے اپنی فصل بچا سکیں۔

(پہچان)

انڈہ: گلابی سنڈی کے انڈے،بیضوی اور جھری دار سطح والے ہوتے ہیں۔ نوازائید ہ انڈے کی رنگت سفید ہوتی ہے جو تیسرے دن بھور ے ہوجاتے ہیں

اور ان میں سنڈیاں نکل آتی ہیں۔
لاروا:

گلابی سنڈی کے بچے یا سنڈیاں 4مختلف حالتیں یا انسٹار میں بدلتی ہیں۔

پہلی حالت کی سنڈیاں سفید رنگت کی ہوتی ہیں اور ان کا سر گہرا بھورا ہوتا ہے۔

تیسرے چوتھے انسٹار کی سنڈیوں کی رنگت گلابی ہو جاتی ہے۔

پیوپا: گلابی سنڈی کا پیوپاگہرے بھورے رنگ کا ہوتا ہے

اور اس کے پیٹ (Abdomen)

کے آخر پر کانٹے دار ہک موجود ہوتا ہے۔
بالغ:

اس کیڑے کا بالغ جسامت میں چھوٹے اور رنگت میں بھورے ہوتے ہیں۔ اگلے سرمائی پیلے رنگ کے ہوتے ہیں اور پروں کے درمیان میں کالے رنگ کے دھبے موجود ہوتے ہیں۔

پچھلے پروں کا رنگ چاندی جیسا ہوتا ہے اور ان کے سر باہر کی طرف مڑے ہوتے ہیں۔

(افزائش نسل)

گلابی سنڈی کی مادہ 14سے 20دن تک انڈے دیتی ہے اور ایک مادہ 100سے 250تک انڈے علیحدہ پتوں کی نچلی سطح پر رگوں کے درمیان،

ڈوڈیوں اور پھولوں پر دیتی ہے کیونکہ گلابی سنڈی کی مادہ کو انڈے دینے کیلئے یہ جگہیں زیادہ مرغوب لگتی ہیں۔

انڈوں سے 3تا10دن میں سنڈیاں نکل آتی ہیں۔ نوزائیداہ سنڈیاں انڈے سے نکلنے کے فوراً بعد ایک یا آدھے گھنٹے میں نرم ٹینڈوں اور پھولوں میں داخل ہوجاتی ہیں۔

عموماًیہ سنڈیاں اپنی نشوو نما انہی ڈوڈیوں یا ٹینڈوں میں مکمل کر تی ہیں۔ خوراک کھانے کا عمل 8سے 16دن میں مکمل ہوجاتا ہے۔

کم دورانیے والی سنڈیاں زمین پر گر کر کویا کی حالت میں چلی جاتی ہیں جبکہ لمبے دورانیے والی سنڈیاں ٹینڈوں میں موجود بیجوں کو جوڑ کر سرمائی نیند میں چلی جاتی ہیں۔

کویا کی حالت 6سے 7دن میں مکمل ہوجاتی ہے جبکہ بالغ 2سے 29دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔ چھوٹے دوران زندگی میں پروانے نکلنے کا عمل جولائی اگست میں ہوتا ہے

جو کپاس کی فصل پر حملہ آور ہو کر نقصان کا باعث بنتے ہیں۔

(نقصان)

گلابی سنڈی ڈوڈیوں اور پھولوں میں چھوٹا سوراخ کر کے اندر داخل ہوجاتی ہے۔ متاثرہ ڈوڈیاں عام طور پر گر جاتی ہیں جبکہ

ٹینڈوں میں داخل ہو کر بیج اور روئی کی کوالٹی کو متاثر کرنے کے علاوہ تیل کی مقدار اور بیج کے اگاؤ کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہیں۔

پھولوں میں موجود سنڈی پھول کی پتیوں کو لعاب سے جوڑ کر بند کر لیتی ہے جس سے متاثرہ پھول کھل نہیں سکتے

اور یہ پھول مدھانی نما (Rossett)شکل اختیارکر لیتے ہیں۔

(گلابی سنڈی کے غیر کیمیائی انسداد کیلئے سفارشات)

گلابی سنڈی کے انسداد کیلئے کیمیائی زہروں کے استعمال کی بجائے کلچر ل طریقہ انسداد پر زیادہ توجہ دی جائے کیونکہ سنڈی چھپ کر کھانے والا کیڑا ہے

اور سپرے کردہ زہریں مطلوبہ ٹارگٹ تک آسانی سے نہیں پہنچ پاتیں۔
اس وقت کھیتوں میں چنائی کا عمل جاری ہے

اور کپاس جننگ فیکٹریوں میں پہنچائی جا رہی ہے اس لئے جننگ اور آئل فیکٹریوں میں بھی ڈھیروں اور جننگ یا آئل فیکٹریوں میں

جنسی کشش والے پھندے لگائے جائیں۔ 40سے 45دن کی فصل میں پی بی روپس لگانے چاہیئیں۔

کیمیائی ادویات کے سپرے کی بجائے نباتاتی اجزا کا سپرے کیاجائے۔

(کیمیائی انسداد)

کپاس کی فصل جب تک 80دن کی نہ ہو اس پر کسی قسم کا کیمیائی زہر سپرے نہ کریں بعد ازاں حتی الا مکان پائریتھرائیڈ اور آرگینو فاسفیٹ گروپ کی ادویات بلا وجہ سپرے نہ کریں۔کپاس کی گلابی سنڈی کے بروقت انسداد کیلئے فصل کی ہفتہ میں

دوبار پیسٹ سکاؤٹنگ کی جائے۔ گلابی سنڈی کے حملہ کے معائنہ کیلئے 100نرم ٹینڈوں کو کاٹ کر ان میں موجود سنڈیوں کی تعداد نوٹ کریں۔

بی ٹی اقسام کے لیے 100نرم ٹینڈوں میں پانچ سنڈیاں گلابی سنڈی کے حملہ کی معاشی نقصان کی حد ہیں۔

گلابی سنڈی کا حملہ معاشی نقصان کی حد پر پہنچنے کی صورت میں ٹرائی ایز و فاس 40ای سی بحساب 660ملی لیٹر یا ڈیلٹا میتھر ین 2.5ای سی

بحساب 250ملی لٹر یا سپائنٹو رام 120ایس سی بحساب 100سے 120ملی لٹر یا بائی فینتھرین 10فیصد ای سی بحساب 300ملی لٹر فی ایکڑ کا محکمانہ سفارشات کے مطابق سپرے کیا جائے۔

نباتاتی اجزا خاص طور پر تمباکو کی سفارش کردہ مقدار کا محکمانہ سفارشات کے مطابق تجویز کردہ وقفے سے لازمی سپرے کرنا چاہیئے۔

سپرے کے لئے100لٹر پانی کا محلول استعمال کیا جائے۔
امید کی جاتی ہے کہ

کپاس کے کاشتکار درج بالا سفارشات پرعمل کر کے گلابی سنڈی کے بروقت انسداد کو یقینی بنائیں گے

اور کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ سے ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

: راجن پور پولیس کی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی،19 پیشہ ور بھکاری گرفتار، 19 مقدمات درج

ترجمان پنجاب پولیس ضلع راجن پور کیمطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور راؤ سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی

ہدایات پرپیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ضلع بھر میں 19 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتارکرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے ہاتھ پاؤں اور جسم بالکل صحت مند ہے جو کہ

بھیک مانگنے کے عادی ہیں جن کے خلاف بھکاری ایکٹ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

اس موقع پر ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار کا کہنا تھا کہ گداگری ایک لعنت ہے

جس کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیئے۔

پولیس کے ساتھ مل کر ان پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کی جائے تاکہ

معاشرے کو ان ناسوروں سے پاک کیا جائے۔

About The Author