دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب ثمن رائے کی ڈی جی خان آمد.

انہوں نے
ریجنل پبلک ریلیشنز آفس ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیااور افسران اور سٹاف کے محکمانہ اجلاس کی صدارت کی.

اس موقع پرڈائریکٹر رحیم طلب، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد جنید جتوئی اور انفارمیشن آفیسر خالد رسول کے علاوہ تمام سٹاف ممبران موجو دتھے.

ڈائریکٹر جنرل ثمن رائے نے محکمانہ ذمہ داریوں سے متعلق ہدایات جاری کیں

انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کا اہم کردار ہے.

انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی مثبت تشہیر کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازی خان میں پانچ روزہ قومی پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا ہے

مشیر صحت محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے خانہ بدوش بستی میں جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا،

ملک کو صحت مند بنانے اور استحکام پاکستان کی خصوصی دعا کی گئی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت علی نے مہم کے انتظامات کے بارے میں آگاہی دی

اس موقع پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈویژنل ہیڈ ڈاکٹر یاسر نواز اور یونیسیف کے ڈویژنل ہیڈ کلیم طاہر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید احمد او ردیگر موجود تھے.

مشیر صحت محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کھتران کالونی کی خانہ بدوش بستی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ڈیرہ غازی خان سمیت ملک بھر میں قومی پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز 20 ستمبر سے ہوگا

مہم کے دوران ضلع میں پانچ سال تک کے تقریباً چھ لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔1955 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں

جن میں 1801 موبائل،97 فکسڈ اور 47 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ضلع میں موجود پانچ سال تک کے ہربچہ کو

پولیو حفاظتی ویکسین دینی ہے۔ملک کے مستقبل کو صحت مند بنانے کیلئے ہر بچہ کو دو قطرے ہر بار پلانے ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ ضلع کے داخلی و خارجی مقامات کو سیل کرکے ہر ٹارگٹ مسافر بچہ کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔

پولیو ٹیموں کی سکیورٹی اور مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے رات گئے

ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے ٹراما سنٹر اور میڈیکل ایمرجنسی کا تفصیلی معائنہ
کرتے ہوئے فراہم طبی سہولیات کا جائزہ لیا ڈیوٹی روسٹر کے مطابق

حاضری چیک کی اور مریضوں سے بھی طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ٹیچنگ ہسپتال سمیت مراکز صحت میں
2
بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف بروقت حاضری کو یقینی بنانے کے ساتھ مریضوں کو

علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کریں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی خصوصی دلچسپی سے حکومت محروم علاقوں کو مناسب طریقے سے فوکس کررہی ہے۔

چئیر مین پی ایچ اے محمد حنیف پتافی سے نئے آنے والے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سیف الرحمن اور دیگر سٹاف نے ملاقات کی

اور ڈی جی پی ایچ اے نے چیئرمین محمد حنیف پتافی کو بریفنگ دی. انہوں نے بتایاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی خصوصی ہدایت پر

ڈیرہ غازی خان کو خوبصورت بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے. مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے کہاکہ ڈی جی خان میں پارکس اور گرین بیلٹس پر کام جاری ہے.

پل ڈاٹ پر دیواروں کی تزئین و آرائش کرکے شہر کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایاکہ خیابان سرور میں نیشنل بنک کے ساتھ والے پلاٹ کو بہت جلد پارک میں تبدیل کیا

جائے گااورخیابان سرور اور ماڈل ٹاؤن میں بننے والوں پارکوں کو جلد مکمل کیا جائے گا۔شہر کے چوکوں، سنٹرل ڈیوائڈر اور گرین بیلٹس کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے

مشیروزیر اعلی و چیئرمین پی ایچ اے محمد حنیف پتافی نے ہدایت کی کہ ڈی جی خان میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد پایہ تکمیل پہنچائیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

اوج میڈیکل سنٹر بھٹہ کالونی ڈیرہ غازیخان میں سوشل ویلفیئر اور اوج ترقیاتی تنظیم رجسٹرڈ ڈیرہ غازیخان کے اشتراک سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

جس میں ماہر امراض گردہ و مثانہ ڈاکٹر کمیل سجاد نقوی، ماہر امراض بچگان ڈاکٹر نفیسہ کمیل نقوی نے تین سو سے زائد مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیا

اور ادویات فراہم کی گئیں. محکمہ سوشل ویلفیئر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک محمد اکرم نے اوج تنظیم کے صدر ڈاکٹر ملک جاوید اقبال کی کوششوں کو سراہا.

اوج تنظیم کے سرپرست ملک غلام رسول اور ملک محمد اکرم نے کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کیا.

اس موقع پر حافظ حقنواز پتافی، ملک غلام حسین،ملک زاہد اقبال اور دیگر موجود تھے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

ڈیرہ غازیخان

صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ڈی جی خان آمد. صوبائی وزیر نے انصاف پبلک سیکرٹریٹ میں مشیر وزیر اعلیٰ محمد حنیف پتافی

سے ملاقات کے دوران سیاسی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا. صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ

پنجاب حکومت عوامی خدمت کے منشور پر عمل کررہی ہے. انہوں نے کہاکہ
سیاسی قیادت ٹیم ورک سے اجتماعی مسائل کے

حل اور خطہ کی ترقی کیلئے کام کرے. مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے کہاکہ ڈیرہ غازی خان پی ٹی آئی کا قلعہ ہے

اورآئندہ انتخابات میں بھی پاکستان تحریک انصاف بھاری مارجن سے جیتے گی

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ڈیرہ غازیخان میں سپورٹس سرگرمیوں کی بحالی کیلئے عالمی معیار کے آسٹروٹرف ہاکی

گراونڈ علامتی افتتاح کیا. مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی،ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنزپنجاب ثمن رائے، ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید، ترجمان پاکستان تحریک انصاف بہاولپور سمیرا ملک اور دیگر ہمراہ تھے.

صوبائی وزیر نے آسٹروٹرف پر ہاکی میچ بھی دیکھا. کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ننھے کھلاڑیوں کو شاباش بھی دی.

صوبائی وزیر نے بحال و تزئین و آرائش شدہ کشمیر پارک کا بھی دورہ کیا. شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا. انہوں نے سٹیٹ آف دی آرٹ تعمیر ہونے والے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا بھی دورہ کیا.

کام کی رفتار اور مٹیریل کا معیار چیک کرنے کے ساتھ منصوبہ کی جلد تکمیل کیلئے ہدایات جاری کیں. انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پنجاب کے نمائندوں نے بریفنگ دی.

چار ارب اٹھائیس کروڑ روپے کی لاگت سے 136بیڈ کا پہلا مرحلہ اپریل 2022تک مکمل ہو جائے گا. صوبائی وزیر نے ٹیچنگ ہسپتال کی حدود میں زیر تعمیر پناہ گاہ،

زچہ بچہ ہسپتال اور گائنی وا و پی ڈی بلاک کی مجوزہ سائیٹس کا بھی معائنہ کیا. صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیر قیادت حکومت پنجاب

ڈیرہ غازیخان سمیت صوبہ بھر میں انفراسٹرکچر کی بحالی، عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے خدمت خلق کے جذبہ کے تحت کام کر رہی ہے

اور گزشتہ دور حکومت کے دیئے گئے مہنگائی سمیت دیگر بحران کو جلد حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں

About The Author