دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکی جمناسٹ سیمون بائلزجنسی ہراسانی کا شکار

جمناسٹ سیمون بائلز نے امریکی سینیٹ کے سامنے جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کی تصدیق کر دی

عالمی شہرت یافتہ امریکی جمناسٹ سیمون بائلز نے امریکی سینیٹ کے سامنے

جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کی تصدیق کر دی۔

امریکی جمناسٹ نے کہا ہے کہ وہ لیری ناسر کے ساتھ ساتھ پورے سسٹم کو اس ہراسانی کا الزام دیتی ہیں۔

سیمون بائلز کا کہنا تھا کہ اگر سسٹم کسی ہراسانی کرنے والے شخص کو بچوں کو

نقصان پہنچانے کا موقع دے تو اثرات نہایت برے ہوں گے۔

واضح رہے کہ امریکی جمناسٹ ٹیم کے سابق ڈاکٹر لیری ناسر ہراسانی کے الزام میں

عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

About The Author