افغانستان خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑی اپنے خاندانوں کے ہمراہ طورخم بارڈر پر پہنچ گئیں، سرحد پر دستاویزات کی چیکنگ اوراندراج کے بعد ملک میں داخلہ ملے گا۔
حال ہی میں حکومت نے خواتین کے کھیلوں پر پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد افغان خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑی اپنے خاندان سمیت پناہ لینے کیلیے پاکستان آچکی ہیں۔
افغانستان میں طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد خواتین پر مختلف پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے
یونیورسٹی کی طالبات کو نقاب اور پردہ کرنے کے احکامات بھی صادر کیے جاچکے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار کے مطابق خواتین ٹیم کو وصول کرنےکے لئے
پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نمائندہ طورخم پہنچ گیا ہے، ٹیم کو ان کے خاندانوں سمیت سخت سکیورٹی حصار میں پشاور بھیجا جائے گا۔
خواتین ٹیم اور ان کے ہمراہ آنے والے افراد کی تعداد 115 ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار نے بتایا کہ پاکستان آنے والے افغان مہمانوں کی دستاویزات کا مکمل اندراج کیا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خواتین ٹیم کو خوش آمدید کیا۔
کئی حلقوں نے اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ افغانستان میں حکومت کی جانب سے
خواتین سپورٹس پر پابندی کے بعد خواتین ٹیم مایوس ہو کر پاکستان اور بعد ازاں ممکنہ طور پر دوسرے ممالک میں پناہ لے گی۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی