نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ڈسٹرکٹ ڈی جی خان کی تحصیل تونسہ کے وزٹ کے دوران

سلیمانہ محمودیہ دربا تونسہ شریف دربار کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ڈی پی او عمر سعید ملک کو فل پروف سیکورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

آر پی او نے تونسہ شریف میں پناہ گاہ اور پولیس لائنز کی جگہ ساکڑ موڑ چیک کی اور میڈیا بریفنگ بھی دی شجر کار مہم کا اغاز کرتے ہوئے پودا لگایا ۔

معاشرتی برائیوں اور کرائم کنٹرول کے حوالے سے مواثر پیٹرولنگ اور مشکوک افراد پر نظر رکھنے معاشرے کا امن تباہ کرنے والے قانون شکن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے یہ بات آرپی او نے

ڈولفن اہلکاروں سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس کے بعد انہوں نے گرفتار
موٹرسائیکل چور گینگ اور ان کے

قبضہ سے16موٹرسائیکل برآمد اور مسروقہ موٹر سائیکل کی چابیاں اصل مالکان کے حوالے کی اور لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر مسائل کے فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے ویژن آئی پنجاب راؤ سردار علی کی ہدایات آر پی او فیصل رانا کی پروفیشنل کمانڈ میں پولیس سروس ڈلیوری،

احتساب، شفافیت، موثر عوامی رابطہ، ٹیکنالوجی کے استعمال، ، خدمت مراکز کے قیام، عوام کے تصفیہ طلب معاملات اور کرائم سے پاک معاشرہ کے منشورپر عمل پیرا ہے۔

آر پی او ڈیرہ غازیخان فیضل رانا نے ڈسٹرکٹ ڈی جی خان میں روزمرہ بڑھتی کرائم کی صورت اور قانون شکن عناصر کے خلاف بھر پور حکمت عملی تیار کرنے کے لیے

ڈی پی او ڈی جی خان عمر سیعد ملک کوسپیشل ٹاسک دیا گیا ۔آر پی او کی ہدایات پر کرائم کے خلاف بھر پور کاروائیاں عمل میں لائیں گئیں۔

معاشرتی برائیوں کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن کے سلسلہ میں ڈی جی خان پولیس نے موٹرسائیکل چور گینگز کوگرفتار کرکے

ان سے چوری شدہ موٹرسائیکل/فروختگی رقم (16 عدد موٹرسائیکل )اصل مالکان کے حوالے کی ۔

اس موقع پر آر پی او نے ڈی جی خان پولیس کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی ۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ریجن بھر کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا ہے۔کرائم سے پاک معاشرہ اور کرائمنل اشخاص کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی

عوام کے مال و متاع کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے اسی منشور کو سامنے رکھتے ہوئے

ایسی کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں یہ تسلسل جاری رہے گا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ ضلع میں بدلتے موسم کے دوران ڈینگی مچھر و لاروا پر قابو پانے بارے وسیع پیمانے پر اقدامات یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے

تحصیل سطح پر ٹائروں کی تلفی کے مراکز قائم کرنے اور دکانوں کی ڈیلی جانچ پڑتال کے احکامات جاری کر دئیے گئے،کھڑے پانی،تالابوں اور رود کوہیوں میں ڈینگی مچھر کے لاروا کھانے والی

مچھلیاں بھی چھوڑی جائیں گی۔اس حوالے سے فیصلے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اینڈ ریسپانس کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند نے کی۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت رندھاوا سمیت تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند نے کہا کہ

عوام کو ڈینگی مچھر سے محفوظ رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے،ہم اپنے فرائض سے غافل نہیں ہیں،منظم رابطوں کی بدولت ہم پہلے کی طرح اس مرتبہ بھی ڈینگی کو شکست دیں گے،

حکومتی ہدایات کے تحت انسداد ڈینگی کے لئے شہریوں کا تعاون بہت ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ حقائق پر مبنی ڈیٹا شئیر کیا جائے،میٹنگ میں نہ آنے والے افسران کے خلاف ایکشن لیا جائے،

بدلتے موسم میں ہماری ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں،ہر محکمہ عبادت سمجھ کر اپنے فرائض نبھائے،محکمہ ماحولیات ٹائر شاپس کی انسپکش کے لئے ٹیمیں متحرک کرے،کوتاہی برتنے والوں کو جرمانے کئے

جائیں۔محکمہ فشریز تالابوں،وسیع پیمانے پر ذخیرہ کردہ پانی میں ڈینگی لاروا کھانے والی مچھلیاں چھوڑے تاکہ ان کی افزائش کو روکا جا سکے۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت رندھاوا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لائن ڈیپارٹمنٹس محکمہ صحت سے تعاون کریں،

بوگس سرگرمیوں سے اجتناب کیا جائے،کسی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے،ٹائروں،کباڑ خانوں اور ائیر کولروں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے،

ماحول کو صاف ستھرا اور پینے کے پانی کو ڈھانپ کر رکھا جائے۔اجلاس میں تمام محکموں کی انسداد ڈینگی بارے سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ و نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رقیہ رمضان ایڈووکیٹ پرنٹ میڈیا ونگ جنوبی پنجاب کی کنوینر مقررکر دیاگیا

فضل الرحمان نیازی اور احسن رضا خالد کو ڈپٹی کنوینر بنادیا گیاصوبائی وزیر جیل خانہ جات وترجمان حکومت فیاض الحسن چوہان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا.

پرنٹ میڈیا ونگ رپورٹرز،تجزیہ نگار اورکالم نگار زسے قریبی رابطہ رکھے گاپرنٹ میڈیا ونگ پی ٹی آئی حکومت کی ترجمانی کرے گا

اور حکومت کی مفاد عامہ کی سکیموں کی تشہیر یقینی بنائی جائے گی

اخبارات اور میگزین میں بزدار حکومت کی کارکردگی بتائی جائے گی پرنٹ میڈیا ونگ براہ راست صوبائی وزیر جیل خانہ جات کو رپورٹ کرے گا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید نے حضرت خواجہ شاہ سلیمان تونسوی ؒ کے 176ویں عرس مبارک

کے موقع پر 15ستمبر کو تحصیل تونسہ شریف میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیاہے

او راس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو ہوٹل اور دو تھیٹر سربمہر کر دیئے گئے.

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف کی زیر نگرانی

گزشتہ شب نیو ناز تھیٹر فریدی بازار، کہکشاں تھیٹر جام پور روڈ، ایوبی ہوٹل اور نذیر ہوٹل کو

سربمہر کردیاگیا.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق پٹواریوں کی تربیت شروع کر دی گئی ہے.

پٹواریوں کو ڈیجیٹل گوشوارے کی تیاری کے حوالے سے ضلع کونسل ہال میں تربیتی سیشن کا انعقاد کیاگیا.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا نے تربیت دی.

اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر زبیر خان اوردیگر موجود تھے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

ڈیرہ غازیخان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ

اور میٹرک سالانہ امتحانات 2021 کے رزلٹ کی مرحلہ وار تیاری جاری ہے ڈپٹی کنٹرولر

امتحانات شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021 کا نتیجہ کا اعلان 30 ستمبر کو جبکہ میٹرک سالانہ امتحان 2021 کے رزلٹ کا اعلان اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں متوقع ہے

تاہم حکومتی احکامات /پالیسی اور پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیرمین کی ہدایات اور رہنمائی پر من وعن عمل کیا جائے گا

اور بروقت تمام امور منظم انداز میں مکمل چیک اینڈ بیلنس کے تحت احسن طریقے سے نمٹائے جائیں گے.

ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے امیدواران اور ادارہ جات سے کہا ہے کہ

وہ بورڈ کی طرف سے جاری شدہ اعتراضاتی مراسلہ جات/ نوٹسز کا بروقت جواب داخل کرائیں تاکہ

ان کو رزلٹ کی تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

About The Author