دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے محکموں کی فزیکل ویری فکیشن کے بعد کوہ سلیمان میں نئے 19 روڈز کے منصوبوں کی منظوری دے دی

جن پر 99 کروڑ روپے خرچ ہوں گے کمشنر کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا

جس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن خالدمنظور،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشید اور دیگر نے شرکت کی۔

کمشنر سارہ اسلم نے متعلقہ افسران کے سکیموں کے باقاعدہ معائنہ اور تصدیق کے بعد کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی زیر نگرانی 19 روڈز کے نئے منصوبوں کی

مشروط منظوری دے دی ہے۔پہاڑوں کو کاٹ کر 28 کلومیٹر طویل روڈز کی تعمیر پر 99 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ میں آٹھ اور تونسہ کے علاقہ میں 11 روڈز تعمیر ہوں گی۔

کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے منصوبے دو سال کے اندر مکمل ہوں گے۔کمشنر سارہ اسلم نے چھوٹی روڈز ایک سال کے اندر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

انہوں نے کہا کہ روڈز پر بارش کی پانی کی نکاسی کیلئے کاز وے،کل ورٹس تعمیر کی جائیں۔

روڈز کے منصوبوں کی تکمیل سے آبادیوں کے مابین فاصلے سمٹ جائیں گے۔

کمشنر سارہ اسلم نے افسران کو تنبیہ کی کہ سکیموں کی لاگت بڑھنے اور ترمیم کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پہاڑوں میں سفر آسان بنایا جائیگا۔ روڈز کے ساتھ پروٹیکشن وال، پہاڑوں کی سلوپ اور قبائلیوں کی آسانیاں دیکھی جائیں۔ روڈز کی کامیابی کیلئے مٹریل کے معیار کو یقینی بنایا جائے۔

منصوبوں کی مدت تکمیل اور معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے،کمشنر سارہ اسلم نے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

بستی سادات تا بغل چر،زیرو پوائنٹ تا شہید،لنگر سر تا نیل گاہ،گھوڑے مٹک تا ابا کوہ،پہاڑ سر تا بستی محمد اکبر،مین روڈ تا بستی دوست محمد،مین روڈ تا مٹ چانڈیہ،مین روڈ تا کورنجی ٹک،کڑی سر ٹک،

نورگانی تا نل دف،تھل سر تا اک مار،مٹ چاکرانی تا ٹٹومار،سوڑے تا سب گھیرے وال اور دیگر روڈز کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل،سپرنٹنڈنٹ انجینئرز وقار احمد،ظفر حسین،شیخ اعجاز منظور،

ایگزیکٹو انجینئرز امجد خان،اشفاق الرحمن، ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر موجود تھے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔
ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم کی زیر صدارت ریونیو کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی

نیشن خالد منظور اور دیگر موجود تھے۔کمشنر نے ریونیو کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چاروں اضلاع میں تعینات ریونیو افسران کا کارکردگی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری واجبات کی سوفیصد وصولی یقینی بنائیں۔ریونیو ریکوری میں تاخیر اور افسران کی عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔کمشنر نے زیر التوا انکوئریز اور جوڈیشل کیسز نمٹانے کی ٹائم لائن دے دیں۔

انہوں نے کہا کہ وراثتی انتقالات کے اندارج کے وقت ضروری جانچ پڑتال یقینی بنائی جائے۔کسی خاتون کو جائیداد محروم کرنے والے ریونیو افسر کے

خلاف سخت کارروائی ہوگی۔وراثتی انتقالات کے اندراج میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں ہوگی۔ڈیجیٹل گردآوری،

اوور سیز پاکستانیوں کی درخواستوں پر عملدرآمد اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

احمد حسن رانجھا،پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک،اسسٹنٹ کمشنرز،تحصیلدار اور نائب تحصیلدار موجود تھے۔

راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ کے ڈپٹی کمشنرز اور ریونیو افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے غیر قانونی سپیڈ بریکرز،قبضہ مافیا اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیاہے

کمشنر ڈیرہ غازی خان سارہ اسلم نے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران کو ٹاسک دے دیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ

ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ صبح چھ بجے صفائی معاملات چیک کریں گے۔

صفائی معاملات کا روزانہ کی بنیاد پر تصاویری ریکارڈ پیش کرنا ہوگا۔مین ہولز پر ڈھکن لگانے کی خصوصی مہم شروع ہوگی۔

بجلی، پانی،جانوروں کی چوری کی روک تھام کیلئے موثر پالیسی اپنانا ہوگی۔

کسی بھی دفتر میں بدعنوان عناصر برداشت نہیں ہوں گے۔دفتری اوقات میں افسران اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔

عوام اور ماتحت عملہ کے ساتھ نامناسب رویہ برداشت نہیں
3
ہوگا۔افسران عوام تک براہ راست رسائی مزید آسان بنائیں۔قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن اور رقبہ واگزاری کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کی جائے۔

مراکز صحت اور دیگر عوامی مقامات پر سروس ڈلیوری بہتر کی جائے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کیلئے مختص دھوبی گھاٹ کا تین کنال 14مرلے سرکاری رقبہ واگزارکرا لیاگیا ہے

جس کی مالیت سات کروڑ روپے سے زائد ہے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے آپریشن کی نگرانی کی

اور کمرے اور سٹرکچر مسمار کر دیئے گئے.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں سمال انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کیلئے عملی آغاز کر د یاگیا.

ریجنل ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز سلیم اللہ قیصرانی نے بتایا کہ سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے زیر انتظام موضع رکھ چورہٹہ تونسہ ملتان بائی پاس روڈ دانش سکول سے

ملحقہ علاقے میں سمال انڈسٹریز سٹیٹ قائم کی جائے گی اور خواہشمند افراد سے سیلف فنانس سکیم کے تحت پلاٹوں کیلئے درخواستیں اور بکنگ طلب کر لی گئی ہے.

سلیم اللہ قیصرانی نے بتایاکہ86انڈسٹریل پلاٹس بنائے جائیں گے اے کیٹیگری میں دو کنال رقبہ پر پانچ پلاٹ، بی کیٹیگری میں ایک کنال پر 36، سی کیٹیگری میں

دس مرلہ پر41 اور ڈی کیٹیگری میں پندرہ مرلہ پر چار پلاٹس بنائے جائیں گے. پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی سمال انڈسٹریز سٹیٹ میں کنکریٹ کی کشادہ سڑکیں،

ماڈرن ویسٹ منیجمنٹ سسٹم، فائر بریگیڈ ایمبولینس سروس، ماڈرن سکیورٹی نظام، بجلی کی بلاتعطل فراہمی، چار دیواری،

سوئی گیس اور دیگر سہولیات فراہم ہوں گی پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر 30ستمبر تک پلاٹ بک کرائے جاسکتے ہیں

زیادہ درخواستوں پر پلاٹ کا نمبر بذریعہ قرعہ اندازی الاٹ کیا جائے گا. پلاٹ کی تخمینہ لاگت چالیس لاکھ روپے فی کنال بمعہ بجلی و گیس مقرر کی گئی ہے.

نصف قیمت درخواست فارم کے ساتھ پے آرڈر اور بنک
4
ڈرافٹ کی صورت میں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن ڈیرہ غازیخان کے نام جمع کرانا ہوگی بقایا قیمت چار اقساط میں ایک سال میں وصول کی جائے گی

خواہشمند حضرات ایک ہزار روپے ناقابل واپسی فیس ادا کر کے درخواست فارم جس کے ساتھ الاٹمنٹ کی شرائط، تفصیلی کاغذات ہوں گے

ادارہ سے حاصل اور جمع کراسکتے ہیں. ریجنل ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز نے مزید بتایاکہ درخواست فارم چیمبر آف کامرس ڈیرہ غازیخان کے ڈیسک، ویب سائیٹ www.psic.gop.pk سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں

انہوں نے بتایا کہ پہلے پلاٹس کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کرنے والے افراد کو ترجیح دی جائے گی.

مزید معلومات کیلئے فون نمبر 064-9260263ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ آفیسر 0649260523اور ادارہ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہے.
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔
ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ایمرجنسی وارڈ میں ویسٹ سے بھری ڈسٹ بن،

صفائی کی ناقص صورتحال اور ماسک نہ پہنے والے افراد کی موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس سے وضاحت طلب کرلی۔

کمشنر نے میڈیکل ایمرجنسی کے مختلف شعبوں اور وارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا۔انہوں نے ایم ایس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ

ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔کمشنر سارہ اسلم نے داخل مریضوں کی عیادت کی۔ ہسپتال میں موجود طبی سہولیات کا جائزہ لیاکمشنر نے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف اور مریضوں کے لواحقین سے معلومات بھی حاصل کیں۔

کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔

طب مسیحائی پیشہ ہے۔ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف مریضوں کا بہتر علاج معالجہ کرکے دنیا اور آخرت کی زندگی سنواری جائے۔ داخل مریضوں کو ادویات مفت فراہم کی جائیں۔

ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف باقاعدہ یونیفارم میں ملبوس رہے۔

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر نجیب نے سہولیات اور متعلقہ معاملات پر بریفنگ دی.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔۔
ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ڈپٹی کمشنر آفس میں دو روزہ تربیت کا آغاز کردیا گیا۔

کمشنر سارہ اسلم نے افتتاحی سیشن کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ شریک تھے

پراسیکیوشن برانچ کے افسران نے مجسٹریٹس کو قیمتوں کی چیکنگ،جرمانے،

مقدما ت عدالتی کارروائی، گرانفروشوں،ذخیرہ
5
اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کو سزا دلانے کیلئے قانونی معاملات پر تربیت دی۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ

پرائس کنٹرول ایکٹ نے مجسٹریٹس کو بااختیار بنادیا ہے۔مجسٹریٹس اختیارات کا درست استعمال کرتے ہوئے قانون شکن عناصر کے خلاف موثر کارروائی کریں۔

تربیتی سیشن سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جائے اور تربیتی سیشن مناسب وقفہ کے بعد پھر منعقد کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ تربیتی سیشن میں تمام مجسٹریٹس شرکت یقینی بنائیں.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

کمشنر سارہ اسلم کی زیر صدارت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف آفیسر و اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے بریفنگ دی۔

ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،اے سی جی حیات اختر،چیف کارپوریشن آفیسر ساجد ریاض اور دیگر شریک تھے۔شہر میں صفائی کے معاملات کی بہتری کا فیصلہ کیا گیا۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے صفائی عملہ کو یونیفارم میں ملبوس کرکے تمام شفٹوں حاضری چیک کی جائے۔

عملہ کو تنخواہوں کی ادائیگی ان کی حاضری اور کارکردگی سے مشروط ہوگی۔کنٹینرز سمیت دیگر مشینری خریدنے اور افرادی قوت کی بھرتی کا عمل تیز کیا جائے۔

عوام کی جائزہ شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔شکایات سیل کو فعال کرکے درخواستوں اور عملدرآمد کا ریکارڈ مرتب کیا جائے۔

کارپوریشن اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملکر میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے کام کریں۔عوام کے مسائل کا بروقت حل اولین ترجیح ہونی چاہئے،

کمشنر کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کمپنی کیلئے منیجرز سمیت اہم 18 آسامیوں پر پی ٹی ایس کے ذریعے 19 ستمبر کو ٹیسٹ ہوگا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید نے افسران کے ہمراہ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ، بارڈر ملٹری پولیس سرائے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا.

متعلقہ محکموں کے افسران نے بریفنگ دی. پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس وپلاننگ سیف الرحمن،

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی، چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و

اسسٹنٹ کمشنر محمداسد چانڈیہ، اسسٹنٹ کمشنر
6
صدر مہدی ملوف، کارپوریشن اور دیگر محکموں کے افسران ہمراہ تھے

ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لینے کے
ساتھ شہر میں صفائی، سیوریج اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا.

شہریوں سے ملاقات کر کے مسائل دریافت کیے. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ منصوبوں کو مقررہ معیاد کے اندر مکمل ہونا چاہئیے.

دی گئی ٹائم لائن پر عملدرآمدکرایاجائے. مٹیریل کے معیار پر ہرگزسمجھوتہ نہیں کیاجائے گا. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ

سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی خطہ کیلئے تحفہ ہے اپریل 2022تک منصوبے کا تعمیراتی کام مکمل ہونے کے ساتھ مشینری کی خریداری

اور انسٹی ٹیوٹ کو فنکشنل کرنے کیلئے انتظامات شروع کر دیئے جائیں.

ڈپٹی کمشنر نے بی ایم پی سرائے کا معائنہ کرتے ہوئے عمارت کی بحالی اور تزئین وآرائش کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں.
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان سائرہ اسلم کی ہدایت پرکارپوریشن نے تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کرکے سامان ضبط کرلیا.

چیف کارپوریشن آفیسر ساجد ریاض نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیلئے ڈپٹی ایم او آر عمر ریاض جبکہ نالوں سیوریج مین ہولز کی صفائی کے لئے ڈپٹی ایم او آئی

ذیشان فرید کی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دکانوں کے باہر رکھاہوا سامان ریڑھیاں اور

پھٹے ضبط کرلئے نالوں پر تجاوزات مسمار کر کے صفائی کا عمل شروع کرادیا ہے انہوں نے دکانداروں سے کہا کہ

وہ اپناسامان دکانوں کے اندر رکھیں باہر رکھا گیا سامان ضبط کرلیا جائے گا

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

مظلوم کو انصاف کی فراہمی ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کا منشور

سانحہ وجے والا علاقہ تھانہ کوٹ چھٹہ میں سابقہ رنجش پر دوران جھگڑا زخمی ہونے

والوں کی ڈی پی او عمر سعید ملک نے ان کے گھر جا کر عیادت کی۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 24.08.2021 کو علاقہ تھانہ کوٹ چھٹہ میں سابقہ رنجش پر فریقین میں سابقہ رنجش پر جھگڑا ہو گیا

اور ملزمان محمد احسن عرف احسان، راجہ، جواد اور محمد جمال مسلح ہائے نے آتے ہی منظور،

اشفاق، محبوب وغیرہ پر فائرنگ شروع کر دی ملزمان کی فائرنگ سے اشفاق، محبوب، منظور، غلام سرور، سرفراز مضروب ہو گئے تھے۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے سانحہ وجے والا میں مضروب ہونے والوں کی عیادت کی۔

دوران عیادت ڈی پی او عمر سعید ملک نے ایس ایچ او کو وقوعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات دئے۔

ڈی پی او نے کہا کہ مظلوم کی دادرسی اور انصاف کی فراہمی میرا منشور ہے۔

وقوعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ملزمان کی گرفتاری کے لئے سپیشل ٹیمیں ریڈ کر رہی ہیں۔

ایک ملزم احسن عرف احسان گرفتار ہو چکا ہے جبکہ دیگر ملزمان بھی جلد گرفتار کر لئے جائیں گے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈائریکٹر جنرل پنجاب کونسل آف دی آرٹس لاہور ابرار عالم نے کہا ھے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق پنجاب بھر میں ثقافت کے فروغ کےلٸے

بھر پور اقدامات کیے جاٸیں گے۔ انہوں نے یہ بات ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف میں مقامی شاعروں’ ادیبوں’ دانشوروں اور فنکاروں سے ملاقات کے دوران کہی

اس موقع پر نامور سراٸیکی شاعر اقبال سوکڑی’ریاض عصمت’پروفیسر امتیاز’ کے علاوہ ڈائریکٹر ڈی جی خان آرٹس کونسل سلیم قیصر،ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم اللہ طفیل،فضل کریم

اور دیگر موجود تھے۔ڈی جی ابرار عالم نے کہا کہ اس خطے کی ثقافتی اقدار بے حد مضبوط اور توانا ہیں۔

یہاں کے فنکاروں اور قلم کاروں نے اپنے فن کے ذریعے ہمیشہ اپنی ثقافت کو اجاگر کیا ھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ثقافت کے فروغ اور فنکاروں کی فلاح و بہبود میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں

اور ان کی خواھش ہے کہ پنجاب بھر میں ثقافت کو پروان چڑھایا جاۓ اور خطے کی تہذیب کو دنیا بھر میں روشناس کرایا جاۓ۔

ڈاٸریکٹر جرنل پنجاب آرٹس کونسل ابرار عالم نے مزید کہا کہ تونسہ میں آرٹس کونسل کی منظوری وزیر اعلی پنجاب کی فن اور فنکاروں سے دوستی کی روشن مثال ھے

جس سے اس خطے کے فنون کے احیا کے ساتھ ساتھ یہاں کے شاعروں’ادیبوں’فنکاروں کو اظہار و بیان کے مواقع مل سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان اور تونسہ میں تین روزہ عوامی ثقافتی تقریبات کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جاٸیگا۔

اس سے قبل ڈاٸریکٹر جنرل نے اسسٹنٹ کمشنر تونسہ اسد حیات کے ہمراہ تونسہ آرٹس کونسل کی بلڈنگ کی تعمیر کے سلسلے میں مجوزہ جگہوں کا وزٹ کیا

اور انہیں آرٹس کونسل کی تعمیر کے حوالے سے بنیادوں ضرورتوں سے آگاہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران ڈی جی ابرار عالم نے کمشنر سارہ اسلم اور

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں ڈی جی خان’تونسہ اور کوہ سلیمان میں آنے والے دنوں میں ادبی اور ثقافتی تقریبات کے انعقاد’تونسہ آرٹس کونسل کی

تعمیر اور فنکاروں کی فلاح وبہبود کے پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈی جی خان،تونسہ،بارتھی اور مبارکی کے فنکاروں اور دانشوروں نے ڈاٸریکٹر جرنل ابرار

عالم کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ھوۓ خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی تعیناتی سے پنجاب بھر میں ثقافتی تقریبات کے تسلسل کو ایک نٸ جہت ملے گی۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

تھانہ وہوا پولیس نے سینکڑوں گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر اے ایس پی سرکل تونسہ میرروحل خان نے کچھ دن پہلے ایس ایچ او سرکل تونسہ سے میٹنگ کرکے کرائم کے

خلاف ایک حکمت عملی بنائی تھی جس بناء پر تونسہ پولیس کی طرف سے مسلسل بہترین کاروائیوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے

کامیاب پالیسوں کی بابت تھانہ وہوا پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے

ملزم مجاہد ولد امان اللہ قوم بنگش سکنہ جامع مسجد شادی خیل تحصیل وضلع کوہاٹ سے 600گولیاں کلاشنکوف برآمد کرکے مقدمہ درج کردیا۔

اس موقع پر اے ایس پی سرکل تونسہ میرروحل خان نے کہا کہ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے

انشاء اللہ جلد ہی کرائم کے خلاف مزید کاروائی کی بابت عوام الناس کو آگاہ کیا جائے گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان و کمانڈنٹ محمد اکرام ملک نے بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی فورس کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے

راکھی گاج میں بلوچستان سے پنجاب آنے کروڑوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سامان سے بھرے دو ٹرکوں کو پکڑ لیا ہے۔

ٹرکوں سے غیر ملکی سگریٹ، چھالیہ اور گٹکا وغیرہ برآمد ہوا ہے۔ سمگلروں نے نان کسٹم پیڈ سامان کو سییب کے نیچے اور نمبر پلیٹیں جگہ جگہ تبدیل کرتے ہوئے

پنجاب میں سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ کمانڈنٹ محمد اکرام ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نان کسٹم پیڈ سامان کو لاہور سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

جس کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ہے۔

نان کسٹم پیڈ سامان کو قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق

کوہ سلیمان سے جرائم اور سمگلنگ کا خاتمہ ترجیحات ہیں۔

About The Author