دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازی خان

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازی خان فیاض شیخ،پروفیسرز اور سٹاف کے مابین رنجش ختم کراکر صلح کرادی ہے

مشیر وزیر اعلی کی دعوت پر ڈائریکٹر کالجز اور سٹاف کی انصاف پبلک سیکرٹریٹ آئے۔

محمد حنیف پتافی تنازعہ کی وجوہات سننے کے بعد فریقین میں صلح کرادی۔مشیر وزیر اعلی نےمحبت،یگانگت اور بھائی چارہ کےلئے خصوصی دعا بھی کرائی

 

اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز فیاض شیخ ،پروفیسرزاور سٹاف نے مستقبل میں محبت کے ماحول میں دفتری امور انجام دینے کی یقین دہانی کرائی۔

ڈائریکٹر کالجز نے کہا کہ سٹاف کی عزت نفس کا خیال رکھا جائیگا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

آر پی ا وفیصل رانا کی ایک اور تاریخی پروفیشنل کامیابی،کم سن بچے کو اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بناکر قتل کرنے والے پانچوں سفاک درندے گرفتار کروا دئیے،

آر پی او کی پروفیشنل ”سائنسی ٹپس“ ملزمان کی گرفتاری کا باعث بنی،مقتول کے ورثاء کی آ ر پی او فیصل رانا کو جھولیاں اٹھا کر دعائیں،

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ڈی جی خان کے علاقہ میں 10سالہ عبد الرحمان کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا،

وقوعہ کی اطلاع پر آر پی او فیصل رانا جائے وقوعہ پر پہنچے،فرزنک سائنسی لیبارٹری اور کرائم سین کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں،شواہد اکٹھے کئے،

آر پی او فیصل رانا نے اس سنگین ترین وقوعہ کو ٹریس کرنے کے لئے آئی ٹی ماہرین سمیت ماہر پولیس افسران پر مشتمل پولیس کی خصوصی ٹیم کو پرفیشنل ”ٹپس“ دیں اور بتایا جائے

وقوعہ کے شواہد،مقتول کے لاش پر تشدد کے نشانات سمیت دیگر شواہد بتاتے ہیں کہ وقوعہ میں کم از کم 5ملزمان شامل ہو سکتے ہیں،آر پی او فیصل رانا نے اس ٹیم کو فوری طور پر تمام جدید سائنسی ٹیکنالوجی دستیاب کروائی

 

اور اسے استعمال کرکے12گھنٹوں میں واردات ٹریس کر کے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا،آر پی ا وفیصل رانا ہر3گھنٹے بعد اس واردات کو ٹریس کرنے کے حوالے سے

پراگرس پوچھتے،وہ ایک طرف ٹریس کرنے والے پولیس ٹیم پر ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے دباؤ بڑھاتے تو دوسری طرف ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے

مذید پروفیشنل ”ٹپس“ دیتے،جن کی بدولت پولیس نے وقوعہ میں شامل پانچوں ملزمان جمال ولد کمال،سجاد ولد نور محمد،غلام مصطفی ولد کالو،عبدالغفار ولد خدا بخش اور

محمد علی ولد غلام عباس کو گرفتار کر لیا جن سے تفتیش جاری ہے،آر پی او فیصل رانا نے ڈی پی ا وڈی جی خان عمر سعید ملک اور ان کی ٹیم کو سنگین ترین مقدمہ کے ملزمان کی فوری گرفتاری پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ

واردات کو ٹریس کر کے ملزمان گرفتار کرنے والوں کو خصوصی انعامات اور سرٹیفکیٹس دئیے جائیں گے

 

،

ادھر اجتماعہ بدفعلی کا نشانہ بننے والے کم سن مقتول عبد الرحمان کے ورثاء بدفعلی اور قتل کی سنگین ترین واردات ٹریس کرنے پر آر پی ا وفیصل رانا کے پروفیشنل ازم کی تعریف کرتے ہوئے انہیں روائتی انداز میں جھولیاں اٹھا کر دعائیں دی ہیں

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقتول بچہ تو واپس نہیں آ سکتا لیکن یہ ظلم کرنے والوں کو جس طرح فیصل رانا نے فوری گرفتار کروایا

ا س سے ڈی جی خان کے دیگر بچے ملزمان کی سفاکیت سے بچ گئے،ادھر آر پی ا وفیصل رانا نے حکم دیا ہے کہ ڈی پی ا وڈی جی خان اس مقدمہ کی تفتیش کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے۔

About The Author