نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی بہاول نگر کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں سینیٹر وچیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ سرورخان نیازی، سینیٹر عون عباس بپی،

ممبر قومی اسمبلی میاں عبدالغفار کالوکا وٹو، صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر میاں شوکت علی لالیکا، انفارمیشن سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب سہیل خان، ٹکٹ ہولڈر چوہدری عبد اللہ وینس، سید ندیم زمان شاہ، ملک مظفر، ممتاز مہاروی،

میاں طارق عثمان گدوکا، کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال، آر پی او محمد زبیر دریشک، ڈپٹی کمشنربہاول نگر شفقت اللہ مشتاق، ڈی پی اوبہاول نگر محمد ظفر بزدار اور تعمیراتی محکموں کے افسران موجود تھے۔

 

سینیٹر وچیف آرگنائزرپاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبے ترتیب دیتے وقت منتخب نمائندوں سے مشاورت کی جائے اور ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے

 

تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔سینیٹر عون عباس بپی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی محکموں کے افسران حکومت کے ویژن کے مطابق کام کریں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیمیں جلد مکمل کی جائیں تاکہ عوام ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔

 

انہوں نے کہا کہ گراں فروشی کے خاتمہ کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام ریلیف حاصل کر سکیں۔ اجلاس میں ضلع بھر کی ترقیاتی سکیموں، پرائس کنٹرول اور

خدمت آپ کی دہلیز پر کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22ء کے

تحت 133ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے جن کا تخمینہ لاگت 24009ملین روپے سے زائد ہے۔نیز ضلع بھر میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے

تحت 80نئی ترقیاتی سکیموں پر جلد کام شروع کیا جائے گا جن کا تخمینہ لاگت 7994ملین روپے سے زائد ہے۔

اسی طرح 49ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے جن کا تخمینہ لاگت 15939ملین روپے سے زائد ہے۔اجلاس میں ضلع بھر میں گراں فروشی کے خاتمہ کے لئے کئے جانے والے اقدامات بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں متحرک ہیں اور ضلع بھر میں جنوری 2021ء سے 10ستمبر2021ء تک پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 70499دکانوں، ریڑھیوں، مارکیٹس اور دیگر کاروباری مراکز

میں جا کر اشیائے خوردونوش کے نرخ کا معائنہ کیا۔ اس دوران 16753خلاف ورزیاں پائی گئیں جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے موقع پر ہی مجموعی طور

پر 11381646/-روپے جرمانہ کیا، 469ایف آئی آرز متعلقہ تھانوں میں درج کرائی گئیں اور 930افراد گرفتار کئے گئے۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام خدمت آپ کی دہلیز پر کی تفصیلات بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا

کہ 31مئی 2021ء سے 10ستمبر 2021ء تک ضلع بھر میں خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت 569499سرگرمیاں کی گئیں۔ اس دوران 2187شکایات رجسٹرڈ کرائی گئیں جن میں سے 2158حل کر دی گئی ہیں اور

ضلع بھر میں خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت متعلقہ ادارے فیلڈ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی میاں عبد الغفار کالوکا وٹو نے تعمیراتی محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت

مکمل کی جائیں اور حکومت کے ویژن کے مطابق کام کیا جائے تاکہ لوگوں کو ریلیف حاصل ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ

تعمیراتی محکموں کے افسران فیلڈ میں جا کر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کریں اور تمام ترقیاتی منصوبے اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کئے جائیں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد ظفربزدار کی ڈی پی او آفس میں میڈیا نمائندگان سے پریس کانفرنس،

تھانہ مدرسہ اور تھانہ میکلوڈ گنج پولیس نے اغواہ اور قتل کے7 ملزمان کوانتہائی قلیل وقت میں ٹریس کر کے گرفتار کرلیا،

تھانہ سٹی ہارون آباد پولیس نے مختلف وارداتوں میں 22لاکھ 50 ہزار برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے۔

 


تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے ڈپی او آفس میں پریس کانفر نس کرتے ہوئے میڈیا نمائندگا ن کو بتلایا کہ

 

تھانہ میکلوڈ گنج میں 14 سالہ بچی کو اغواہ کے بعد قتل کرنے والے درندہ صفت 6 ملزمان-1ارشاد احمد عرف شدوولد فریداحمد (مرکزی ملزم)-2 مقبول احمدولد فرید احمد

-3 مسمات زینب بی بی دختر فرید احمد -4 فضل احمد ولد میرن -5 رب نواز ولد محمد شریف اور اللہ دتہ شامل ہیں

اور تھانہ مدرسہ لڑکی کے اغواہ کے دوران بھائی کی مزاحمت پر بھائی کو قتل کرنے ولا سردار عرف سرداری ولد نور محمد (مرکزی ملزم) کو بھی گرفتار کر لیا۔ دوران انٹیروگیشن مغویہ کو بھی بازیاب کر وا کر

 

ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈی پی او نے ان واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن فاروق انور کی سربراہی میں سپیشل ٹیمز تشکیل دیں۔

پولیس ٹیم نے انتہائی قلیل وقت میں جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

اس طرح ایس ایچ او ابصار حسین تھانہ سٹی ہارون آباد نے شب و روز کی انتھک محنت کے بعد مختلف وارداتوں میں چوری شدہ رقم 22لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر کے

اصل مالکان کے حوالے کی دی۔ اس موقع پر ڈی پی ا و نے پولیس ٹیمز کو شاباش دی اور نقدانعامات کا بھی اعلان کیا۔

ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس کے جان و مال کو تحفظ بہاولنگر پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

About The Author