دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا تقرر کردیا گیا

تینوں میچز آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں ۔

پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا تقرر کردیا گیا۔۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق ایلیٹ پینلسٹ امپائر علیم ڈار اور احسن رضا پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے دوران

امپائرنگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ اس سیریز میں ڈی آر ایس دستیاب نہیں ہوگا،علیم ڈار اور احسن رضا کے علاوہ آصف یعقوب، فیصل آفریدی، راشد ریاض اور شوزب رضا

بھی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔آصف یعقوب، راشد ریاض اور شوزب رضا آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کا حصہ ہیں،

یہ تینوں میچز آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں ۔

سیریز میں شامل تینوں میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے

اس دوران میچ ریفری کے فرائض محمد جاوید اداکریں گے

About The Author