دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نامزد چیئرمین پی سی بی کی قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی

کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ لوکل کوچز ہمیشہ کھلاڑیوں سے مقابلہ کرتے ہیں

نامزد چیئرمین پی سی بی کی قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ملاقات میں رمیز راجہ نے ایک سے دو تبدیلیاں کا عندیہ دے دیا

جبکہ ملاقات میں چھ سینئر کھلاڑیوں نے رمیز راجہ سے سوالات کئے

نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں رمیز راجہ اور کھلاڑیوں کے درمیان پونے دو گھنٹے تک ملاقات جاری رہی

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم بھی ملاقات کا حصہ تھے،، ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایک کھلاڑی کی جانب سے اعظم خان کی سلیکشن پر تحفظات کا اظہار بھی کیاگیا

کھلاڑی کا کہنا تھا کہ جب فٹنس ٹھیک نہیں ایسا کھلاڑی ٹیم میں کیوں آتا ہے،،ملاقات میں سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے غیرملکی کوچ کی تعیناتی کی سفارش کی گئی

کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ لوکل کوچز ہمیشہ کھلاڑیوں سے مقابلہ کرتے ہیں

ملاقات میں رمیز راجہ کی جانب سے فہیم اشرف، حارث رؤف اور سعود شکیل کو مخاطب کرکے پرفارمنس بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ جیتے یا ہارے، آپ لوگوں کو نے بس جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہے،،انہوں نے مزید کہا کہ

میں جانتا ہوں ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ پر تنقید ہورہی ہے لیکن فکر نہ کریں ابھی ٹیم میں تبدیلی کی گنجائش اور وقت موجود ہے

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ آپ لوگ کارکردگی پر توجہ دیں، میڈیا کو میں سنبھال لوں گا

About The Author