دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن سارہ اسلم کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع ڈیرہ غازی خان کے ترقیاتی منصوبوں کا انفرادی جائزہ لیاگیا.

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، اسسٹنٹ کمشنر جنرل حاجی حیات اختر،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل،پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک،ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن اور دیگر محکموں کے افسران شریک تھے ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلی آفس کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی.

کمشنر سارہ اسلم نے سکیموں کی بروقت تکمیل کیلئے باقاعدہ ٹائم لائن مقرر کردیں کمشنر نے ہر ترقیاتی منصوبہ کی موجودہ صورتحال کا تصاویری ریکارڈ بھی طلب کرلیا

کمشنر کی طرف سے بارتھی قبرستان میں لائٹس فنکشنل کرنے کیلئے تین روز کا وقت دیا گیا. کمشنرنے کہاکہ

سکیموں کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائیگا،ہر محکمہ سکیموں کی ہفتہ وار ٹائم لائن دے کر عملدرآمد کرائے

منصوبوں میں مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،پبلک ہیلتھ کے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی کراس چیکنگ کے بھی احکامات،سردار فتح محمد کارڈیالوجی

انسٹیٹیوٹ کو اپریل 2022 میں مکمل کیا جائیگا، دل کے ہسپتال کی عمارت کا 90 فیصد کام مکمل کرلیا گیا،

کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ پر ساڑھے چار ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں،کمشنر نے کہاکہ دل ہسپتال خطہ کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا تحفہ ہے

کمشنرنے بارتھی گراؤنڈ میں لائٹس کی تنصیب کے احکامات بھی جاری کیے. انہوں نے کہاکہ بارتھی گراؤنڈ کو ہموار کرکے معیاری گھاس لگائی جائے،وہوا

کوٹ قیصرانی میں چار دیواری اور گراس کیلئے سیکم کو ریوائز کرنے کے احکامات،تمام سپورٹس سوفٹ گروانڈ کو گرین بنایا جائے،

کمشنر نے فلڈ بند اور سپرز کی تعمیر کے منصوبوں میں سست روی پر برہمی کا اظہار کیا انہوں نے کہاکہ

محکمہ انہار ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز تر کرے، کمشنر نے کہاکہ تونسہ موسی خیل روڈ پر نہایت اہمیت کا حامل منصوبہ ہے

بین الصوبائی روڈ کی بروقت تکمیل کیلئے تینوں پراجیکٹ کے تحت کام تیز رفتاری سے کام کیا جائے

غازی یونیورسٹی یونیورسٹی کے توسیعی منصوبہ پر ایک ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں،نیسپاک اور متعلقہ محکمے غازی یونیورسٹی منصوبہ کی کڑی مانیٹرنگ یقینی بنائیں

ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے،منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے دن رات شفٹوں میں کام کیا جائے

کمشنر نے لوکل گورنمنٹ،پبلک ہیلتھ،آئی ڈیپ،انہار، سپورٹس،این ایچ اے،پی ایس ڈی پی اور دیگر محکموں کی سکیموں کا جائزہ لیا

انہوں نے کہاکہ کام نہ کرنے والے افسران فارغ ہوں گے

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے اپنے آفس سے مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کردیا انہوں نے کمشنر کمپلیکس کے لان میں فاکسٹیل پام کا پودا لگایا

ملک کو سرسبز و شاداب بنانے اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید تنویر مرتضیٰ اور دیگر موجود تھے۔کمشنر سارہ اسلم نے

کہا کہ مون سون شجرکاری مہم کے دوران ڈویژن میں اٹھارہ لاکھ پودے لگانے کا ہدف دیا گیا ہے۔

پی ایچ اے کی زیر نگرانی شہر میں تین ہزار تیار پودے لگائے جائیں گے۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ

وزیر اعظم کی ٹین بلین ٹری سونامی کی کامیابی کیلئے ہر فرد کردار ادا کرے۔وزیر اعلی کی کلین اینڈ گرین مہم کو ملکر کامیاب کرنا ہوگا۔

موسمی تغیر اور درجہ حرارت میں کمی کا واحد اور آسان حل شجرکاری ہے۔

معاشرے کا ہر فرد کم سے کم اپنے حصے کا ایک پودا لگا کر اسے تن آور درخت بنائے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازی خان میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے مزید سختی کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز

اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران کو ٹاسک دے دیا ہے۔پبلک ٹرانسپورٹ،مارکیٹس اور عوامی مقامات پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کاروباری مراکز سربمہر کرنے کے ساتھ بھاری جرمانے کئے جائیں۔

ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کی شرح بڑھ رہی ہے

اس لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرایا جائے۔سی ای او ہیلتھ،ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال اور دیگر نے دوران بریفنگ بتایا کہ

ضلع ڈیرہ غازی خان میں کورونا کے 404 فعال کیسز میں سے 45 ٹیچنگ ہسپتال داخل اور باقی گھروں میں آئسولیٹ کردئیے گئے ہیں۔

کورونا کی شرح نو فیصد تک پہنچ گئی ہے۔اجلاس میں متعلقہ افسران شریک تھے.

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے فوکل پرسنز کی طرف سے انسداد ڈینگی سرگرمی نہ کرنے اور اجلاس میں عدم شرکت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے

وضاحت کیلئے ذاتی طور پر طلب کرلیا۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ

ڈینگی لاروا کی پرورش گاہوں کو تلف کرنے کے ساتھ سرگرمیاں متعلقہ ڈیش بورڈ پر ریکارڈ کرائی جائیں۔

غلط اعداد و شمار اور بوگس سرگرمیوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فوکل پرسنز کی کارکردگی مرحلہ وار اجلاس میں چیک کی جائے گی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں دو کنفرم اور 1125 مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایس او پیز کے تحت کنفرم کیسز کے گھروں کے گرد احتیاطی اور حفاظتی اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان

کنٹرولر امتحانات ثانوی واعلی ثا نوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے اعلامیہ میں ڈیرہ غازیخان کی حدود میں واقع تمام اداروں گورنمنٹ بوائز / گرلز ہائی و ہائر سکینڈری سکولز کے سربراہوں سے کہا گیا ہے کہ

وہ آئندہ سال 2022کے نہم و دہم امتحان کیلئے اپنے ادارہ کی طرف سے رجسٹرڈ امیدواروں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے

سپروائزری سٹاف کا آن لائن ڈیٹا فراہم کریں. بورڈ ویب سائیٹ پر سپروائزری سٹاف سے متعلق آن لائن پروگرام میں ڈیٹا کی فیڈنگ کے بعد سپرنٹنڈنٹس، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور

نگران کے ناموں کی نشاندہی کی جائے. اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ادارہ کے رجسٹرڈ امیدوار وں کی تعداد اگر سو ہو تو اس میں ایک سپرنٹنڈنٹ،

ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور تین نگران کے ناموں کی وضاحت کی جائے.

رجسٹرڈ امیدوار امتحانی ڈیوٹی دینے کے پابند ہوں گے جبکہ رجسٹریشن ریٹرن ڈیمانڈ کردہ ڈیٹا کی فراہمی پر ہی پرنٹ کی جاسکے گی

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف گھرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا اجلاس طلب کرکے ٹاسک دے دیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ سرکاری نرخ پر اشیاء خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں میں نکلیں۔دکانوں میں نمایاں جگہوں پر سرکاری نرخنامہ آویزاں ہونا چاہئیے۔

ضلع میں کسی بھی جگہ پر گراں فروشی،ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔فرضی گاہک بناکر قیمتیں چیک کی جائیں.

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورز ی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے.

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے ملازمین کی ویکسی نیشن نہ کرانے پر نوتک محمید میں العمران ہوٹل سیل کر دیا

تحصیل میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ جرمانے بھی عائد کیے.

انہوں نے کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا بھی دورہ کیا. سہولیات اوردیگر معاملات کا جائزہ لیاگیا.

تحصیل کوٹ چھٹہ میں ابتک 32725 افراد کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی.

علاوہ ازیں سیکرٹری آر ٹی اے ثناء اللہ ریاض نے بھی بس ویگن سٹینڈ کامعائنہ کرتے ہوئے مسافروں اور عملہ میں ماسک تقسیم کیے.

انہوں نے ترغیب دی کہ اپنی اور دوسروں کی جان بچانے کیلئے کورونا ایس او پیز، فیس ماسک کا استعمال لازمی کیاجائے.

پبلک ٹرانسپورٹ میں پچاس فیصد مسافروں سمیت دیگر ایس او پیز پر عمل یقینی بنایاجائے

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

ڈیرہ غازیخان۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے اور امن و امان بحال رکھنے کے لۓ پولیس کا سرچ آپریشن،

دوران سرچ آپریشن علاقہ تھانہ جھوک اتراء میں اسلحہ برآمد کرتے ہوۓ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جھوک اتراء کے علاقہ سکنہ ڈتے والا موضع ابڑیند میں ڈی ایس پی سرکل کوٹ چھٹہ منور خان بزدار کی قیادت میں ایس ایچ اوز سرکل کوٹ چھٹہ

معہ پولیس کی دیگر نفری کے ہمراہ بھر پور سرچ آپریشن کیا گیا۔ دوران سرچ آپریشن ملزمان مظہر حسین ولد منظور حسین، محمد حنیف ولد نذیر احمد ،

محمد ہاشم ولد فیض محمد کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ جس میں 01 عدد کلاشنکوف 01 میگزین،1 عدد پسٹل 30 بور اور ایک عدد بندوق 12 بور برآمد کر کے

ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی ایس پی کوٹ چھٹہ منور بزدار نے کہا کہ

سرچ آپریشن عوام الناس کی عزت و تکریم کو مدنظر رکھتے ہوۓ کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شر پسند عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے

تمام ملک دشمن عناصر، دہشت گردوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔

.

About The Author