دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اداکار مائیکل کے ولیمز 54 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

مائیکل ولیمز پیر کی سہ پہر اپنے نیو یارک سٹی اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے، جہاں ان کے پاس سے منشیات کا سامان دریافت ہوا۔

ایچ بی او کے مشہور ڈرامہ سیریز ’دی وائر‘ سے مشہورہونے والے اداکار مائیکل کے ولیمز 54 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔

رپورٹ کے مطابق مائیکل ولیمز پیر کی سہ پہر اپنے نیو یارک سٹی اپارٹمنٹ میں

مردہ پائے گئے، جہاں ان کے پاس سے منشیات کا سامان دریافت ہوا۔

ابتدائی تحقیقات میں ان کی موت کی وجہ منشیات کا زیادہ استمال بتائی جا رہی ہے

  لیکن اس بارے میں کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

ہالی وڈ اداکار کو اپنے کیرئیر میں تین ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

انہوں نے متعدد انٹرویوز میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ نشے کی لت میں بری طرح گرفتار ہیں

وہ اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوششیں کر چکے ہیں لیکن اس میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

مائیکل ولیمزنے دی وائر میں میں ’عمر لٹل‘ کا کردار نبھایا ۔

وہ ممنوعہ دور کی ٹی وی سیریز بورڈ واک ایمپائر میں ایک طاقتور گینگسٹر البرٹ “چاکی” وائٹ کے کردارمیں بھی نظر آئے۔

About The Author