دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم کی زیر صدارت کورونا ایس او پیز سے متعلق ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز

سی ای او ہیلتھ،ڈی ایچ اوز اور دیگر افسران شریک تھے.کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر زیادہ خطرناک ہے اپنی اور دوسروں کی جانیں بچانے کیلئے

بروقت ویکسی نیشن یقینی بنائی جائے۔تحصیل سطح تک ویکسی نیشن سنٹرز اور کاؤنٹرز بڑھائے جائیں۔روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا ریکارڈ کرایا جائے اپنے آفس میں

منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلنے کی شرح روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہے

وباء کو روکنے کا واحد حل ویکسی نیشن،ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر ہیں۔محکمہ صحت اور دیگر ٹیمیں ویکسی نیشن کے روزانہ اہداف کو یقینی بنائیں۔

کمشنر سارہ اسلم نے مزید کہا کہ چاروں اضلاع میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے۔

سرکاری دفاتر میں ماسک اور ہینڈ سنیٹائزر کا استعمال یقینی بنایا جائے۔مارکیٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے۔

کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں ویکسی نیشن اور ایس او پیز کی خود نگرانی کریں۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو متحرک کردار ادا کرنا ہوگا عوام کے جائز مسائل کے حل

میں افسران کی عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ خدمت آپ کی دہلیز پر مہم باقاعدگی سے جاری رکھی جائے۔ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدہ ٹائم لائنز مقرر کرکے کڑی نگرانی کی جائے۔

کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں میں مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

افسران فیلڈ میں ترقیاتی منصوبوں کو مانیٹر کرتے نظر آئیں۔ کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ وہ خود بھی ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کیلئے فیلڈ کے دورے کریں گی۔

کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیری حربے استعمال کرنے والی تعمیراتی کمپنیوں کو بھاری جرمانے اور بلیک لسٹ کرنے سمیت دیگر قانونی

کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے افسران کوہدایات جاری کیں کہ عمارتوں کے نقشہ منظوری کا عمل تیز کیا جائے۔

عمل کو شفاف بنانے کے ساتھ درخواست گزاروں کی باقاعدہ رہنمائی کی جائے۔محکمہ کے واجبات کی سوفیصد وصولی کویقینی بنایا جائے۔

کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ کارپوریشن کے افسران غیر قانونی عمارتوں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کریں۔


ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری اوقاف پنجاب نبیل جاوید نے سخی سرور کا دورہ کیا. انہوں نے دربار حضرت سخی سرور ؒپر حاضری دیتے ہوئے زائرین کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کاجائزہ لیا

اور مجاوران کے مسائل سنے اور خصوصی احکامات جاری کیے۔ زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف مرزا زاہد اقبال ڈسٹرکٹ منیجر شمشیر اختر سمیت دیگر افسران موجود تھے.

سیکرٹری اوقاف پنجاب نبیل جاوید نے دربارحضرت سخی سرور ؒپر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔سیکرٹری اوقاف نے دربارکا تفصیلی معائنہ کیا۔

زونل ایڈمنسٹریٹر نے سیکرٹری اوقاف کو بریفنگ دی سیکرٹری اوقاف پنجاب کو محکمہ اوقاف کی سرکاری زمین بارے بھی بریفنگ دی گئی۔

سیکرٹری اوقاف نے کہاکہ دربار سخی سرور پر زائرین کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے زائرین مجاوروں کے مسائل سنتے ہوئے حل کرنے کے خصوصی احکامات جاری کر دئیے۔

انہوں نے کہاکہ درباروں اور سرکاری زمینوں پر کسی کو قبضے نہیں کرنے دیں گے اور سرکاری زمینوں کو واگزار کرایا جائے گا۔

محکمہ اوقاف پنجاب کی طرف سے کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے

دربار سخی سرورؒ سے متعلق جتنے مسائل تھے انکے حل کے لیے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے یوم دفاع کے موقع پر کہا ہے کہ6ستمبر 1965 پاکستان کی تاریخ کا روشن اورقابل فخردن ہے،

پاک افواج نے بزدل دشمن بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع کے جذبے سے سرشار مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں نے دشمن کے

مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ6ستمبر 1965 کو مکار دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے شہداء آج بھی قوم کے دلو ں میں زندہ ہیں۔

پوری قوم دھرتی کے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کوشاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم شہداء کی عظیم قربانیو ں کو سلام پیش کرتے ہیں.


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن سارہ اسلم نے ٹیچنگ ہسپتال میں ڈیڈ باڈی کے ساتھ نامناسب سلوک کا نوٹس لیتے ہوئے ٹیچنگ ہسپتال کے ڈی ایم ایس اور ڈیوٹی ڈاکٹر کے

خلاف محکمانہ انکوائری کے احکامات جاری کردئیے کمشنر سارہ اسلم نے ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال کو میت کی وصولی کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں. کمشنر نے کہاکہ

ایم ایس یقینی بنائیں کہ آئندہ ہسپتال میں ایسا واقعہ دوبارہ نہ ہوانہوں نے کہاکہ ایم ایس انکوئری
3
رپورٹ کی سفارشات پر من وعن عملدرآمد کرائیں. کمشنر سارہ اسلم نے کہاکہ

ڈویژن بھر کے مراکز صحت میں بھی ایس او پیز پر
عملدرآمد کرایا جائیگا.انہوں نے کہاکہ سی ای اوز ہیلتھ ٹی ایچ کیوہسپتال،

آر ایچ سی اور بی ایچ یوز میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں.


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پناہ گاہ کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کمشنر سارہ اسلم نے تین روز کے اندر چاروں اضلاع میں مزید ایک ایک نئی پناہ گاہ قائم کرکے

فنکشنل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔انہوں نے یہ ہدایات اپنے آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینشن خالد منظور، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر چوہدری محمد اظہر یوسف اور دیگر موجود تھے۔

کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ ڈویژن کی پناہ گاہوں میں قیام پذیر مہمانوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے۔

عزت و تکریم کے ساتھ معیاری کھانا،صاف بستر اور دیگر معیاری سہولیات فراہم کی جائیں۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ کسی بھی پناہ گاہ میں قیام پذیر افراد کی عزت نفس مجروح کرنے کی شکایات پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

پناہ گاہوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ ڈیرہ غازی خان، راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع میں بارہ پناہ گاہ فنکشنل ہیں

جہاں قیام اور طعام سمیت بہترین انتظامات یقینی بنائے جارہے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے ٹیچنگ ہسپتال میں زیر تعمیر پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل،

ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر چوہدری محمد اظہر یوسف،ایکسئین بلڈنگز محمد وقاص اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔کمشنر سارہ اسلم نے پراجیکٹ میں استعمال ہونے والے میٹریل کا خود جائزہ لیا انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ میٹریل پر نظر رکھیں۔

میٹریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ منصوبہ کی بروقت تکمیل کیلئے ہفتہ کی بنیاد پر ٹائم لائنز دی جائیں اور ٹائم لائنز کے مطابق منصوبہ کی تکمیل کیلئے شفٹوں میں دن رات کام کیا جائے۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ

ٹیچنگ ہسپتال میں پناہ گاہ مریضوں کے لواحقین کے ساتھ مسافروں کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے بہت بڑی سہولت ہے۔

منصوبہ کی جلد تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے.


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام ”ہیلمٹ اور سائیڈ شیشوں کا استعمال جان کی سلامتی ہے” کے عنوان پر آگاہی پروگرام منعقد کیاگیا.

انچارج ایجوکیشن پروگرام ٹریفک پولیس فرحت عباس شاہ نے شہریوں کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ ہیلمٹ اورشیشوں کا استعمال جان کی سلامتی کیلئے

انتہائی ضروری ہے،ہیلمٹ کے استعمال سے ہیڈ انجری کے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے،ٹریفک قوانین کی پابندی مہلک حادثات سے بچاو کے ساتھ ساتھ مہذب اقوام کا شیوہ بھی ہے،ایک اچھے شہری کا فرض ہے کہ وہ

خود ٹریفک قوانین پر عمل کرے اور دوسرے لوگوں کو بھی اس بارے آگاہی فراہم کرے۔

انچارج ایجوکیشن پروگرام نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس ڈیرہ غازی خان کی طرف سے عوام الناس میں روزانہ کی بنیاد پر ہیلمٹ کے

استعمال اور اس کی افادیت بارے آگاہی دی جا رہی ہے بعدازاں شرکاء میں معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔


ڈیرہ غازیخان

محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈی جی خان آرٹس کونسل میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول و کالج میجر ریٹائرڈ اعظم کمال نے کہا کہ

قوم شہدا کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ 6ستمبر 1965 کے موقع پر پاک فوج کے شیر دل جوانوں نے جس پامردی کے ساتھ دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا وہ تاریخ میں اپنی مثال آپ ھے۔

انہوں نے کہا کہ ھمارے جوان دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئے لیکن انہوں نے وطن پر آنچ نہیں آنے دی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے جس جرات و جوانمردی کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا اس سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ھوگیا۔

ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ امن ھو یا جنگ پاک فوج کے جوانوں نے ملک و قوم کی سلامتی کے لیے اپنی خدمات سب سے پہلے پیش کی ھیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے


ڈیرہ غازیخان

رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ چھ ستمبر 1965 کو پاک فوج نے بھارت سمیت تمام دشمنوں پر بہادری کی دھاک بٹھا دی

سماجی شخصیت خادم حسین سولنگی کے جانب سے پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی کی قیادت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

چھ ستمبر 1965 کو وطن کے دفاع کے جذبے

سے سرشار مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ عالم پاک فوج کی بہادری کی لازوال داستانیں رقم کرنے کی کوئی دوسری مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔

مکار دشمن کو دندان شکن جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ دفاع وطن کے لئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء ہماری آن،بان اور شان ہیں –

آج پوری قوم شہدائے وطن اور ان کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کااظہار کرتی ہے-

انہوں نے کہا کہ 1965 کی جنگ میں دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے

غازیوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں.


ڈیرہ غازیخان

غازی کالونی ڈیرہ غازیخان میں سوئی گیس کے کم پریشر اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے اہالیان شدید پریشانی میں مبتلا ہیں.

اہالیان غازی کالونی آفاق جبار، قاری ساجد، یاسین، حسن کھوسہ، محمد عبداللہ، ثناء اللہ، عبدالشکور، صفدر اور اقبال بزدار وغیرہ نے حکام بالا سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے.

انہوں نے کہاکہ کچھ عرصہ قبل خطیر فنڈز سے نئی پائپ لائن کی تنصیب کی گئی مگر سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کی شکایت بدستور موجود ہے.

اہالیان نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر نئی پائپ لائن سے بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا تو ان کے پہلے والے کنکشن بحال کیے جائیں.

انہوں نے کہاکہ سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت کے بغیر شدید مشکلات درپیش ہیں. مقامی دفتر میں متعدد بار شکایات درج کرائی گئیں

اور درخواستیں دی گئیں مگر تاحال مسئلہ حل نہیں ہوا. اہالیان نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے


ڈیرہ غازیخان۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسروں کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک جعفر حبیب، جواد احمد ASI ، ارشد ASI و دیگر اہلکاران کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

ڈی پی او نے بدنام زمانہ لادی گینگ کے خلاف بہترین کاروائی کرنے والے پولیس اہلکاران کو آفس بلا کرحوصلہ افزائی کی اور امن عامہ کے لئے شاندار کارکردگی پر پولیس افسروں کو شاباش دی۔

عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے سرگرم عمل پولیس افسران ہمارے ہیرو ہیں۔ڈی پی او عمر سعید ملک

ایسے پولیس افسران پنجاب پولیس کے لئے فخر ہیں۔ڈی پی او

بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی-

مظلوم کی داد رسی پولیس کا بنیادی فرض اور ذمہ داری ہے- ڈی پی او


ڈیرہ غازی خان

آر پی او فیصل رانا کی ایک سال کی تعیناتی کا ایک اور ریکارڈ قائم،ایوان صدر،وزیر اعظم آفس اور وزیر اعلی آفس سمیت 8787،اوورسیز کی طرف سے مسائل کے

حل کے لئے موصولہ 3 ہزار 123 درخواستوں میں سے 3 ہزار 109 کو میرٹ پر یکسو کرنے کے مسائل حل۔کر دئیے،آر پی او پنجاب بھر میں وزیر اعظم پورٹل سے

آنے والی درخواستوں کے مثبت فیڈ بیک کے حوالے سے 78 فیصد پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ چکے ہیں،

تفصیلات کے مطابق ریجنل۔پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے جہاں پر گزشتہ ایک سال کے دوران ہر قسم کے کرائم کی بیخ کنی پر مکمل فوکس رکھا وہاں پر

حکومت کی ہائیر اتھارٹیز کے دفاتر سے موصولہ عوام کی طرف سے بھجوائی جانے والی درخواستوں پر فوری قانونی کارروائی پر مکمل فوکس رکھا ،

آر پی او فیصل رانا کے دفتر کو وزیر اعظم،وزیر اعلی آفسز 8788 اوورسیز پاکستانیوں سمیت دیگر فورمز سے مجموعی طور پر3 ہزار 123 درخواستیں موصول ہوئیں،آر پی او فیصل رانا نے ہر درخواست کو متعلقہ ڈی پی او کے پاس بھجوایا،

متعلقہ تفتیشی آفیسر کو خود فون کر کے اسے معاملہ قانون کے مطابق حل کرنے کے لئے ڈیڈ لائن دی،مسلسل فالو اپ لیاجس کی وجہ سے ریجن بھر کے چاروں اضلاع میں

وصول ہونے والی 3 ہزار 123 درخواستوں میں سے 3 ہزار ایک سو 9 درخواستیں میرے پر یکسو ہو کر اس پر قانون کے مطابق کارروائی ہوئی ،

موصولہ 3 ہزار 123 درخواستوں میں ایوان صدر سے موصول ہونے والی 7 وزیر اعظم پبلک اینڈ گورنینس ونگ سے 2 وزیر اعلی سیکرٹریٹ سے 44،شکایات سیل 8787 سے 344،ایڈیشنل آئی جی ساوتھ کے

دفتر سے 55،اوورسیز پاکستانیوں کی 2 اور بذریعہ ڈاک 2 ہزار 663 درخواستیں موصول ہوئیں،واضح رہے کہ آر پی او فیصل رانا پہلے

ہی وزیر اعظم۔پرفارمنس ڈلیوری یونٹ سے موصولہ درخواستوں پر مثبت فیڈ بیک کے حوالے سے 78 فیڈ پوائنٹس کے ساتھ سی سی پی او لاہور

آفس سمیت پنجاب بھر کی پولیس رینجز کو ٹاپ کر چکے ہیں.

About The Author