دسمبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سدھارتھ شُکلا کی موت کیسے ہوئی ،رپورٹ سامنے آگئی

سدھارتھ شکلا کی مداحوں کی تعداد میں بگ باس کے بعد کئی گنا اضافہ ہوا، اور ان کی شہناز گل کے ساتھ دوستی نے بھی کئی فین کلبز کو جنم دیا، رپورٹس کے مطابق دونوں عنقریب شادی بھی کرنے والے تھے،

گزشتہ روز اچانک دارِ فانی سے کوچ کرجانے والے بھارتی اداکار سدھارتھ شُکلا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں اسپتال کے ڈاکٹروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا  ہے کہ سدھارتھ شُکلا کی موت طبعی تھی، ابتدائی رپورٹس میں موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بتائی گئی تھی۔

پوسٹ مارٹم  میں کوئی اندرونی یا بیرونی چوٹ کے نشان نہیں ملے جبکہ اداکار کے اہلِ خانہ نے بھی ابھی تک کسی قسم کے شک کا اظہار نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ساحر علی بگا نے علیزے شاہ کو بھی گلوکارہ بنادیا

اداکار سدھارتھ شکلا کے پوسٹ مارٹم کو ویڈیو میں ریکارڈ کیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹرز کی جانب سے اب تک کوئی حتمی رائے نہیں دی گئی۔

دوسری جانب سدھارتھ شکلا کی آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں۔ آخری رسومات  ان کی دوست شہناز گل نے ادا کیں۔ بگ باس میں سدھارتھ کے قریبی دوست عاصم ریاض اور رشمی بھی آخری رسومات کا حصہ بنے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13  اور خطروں کے کھلاڑی کے فاتح سدھارتھ شُکلا 40 برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے تھے۔

سدھارتھ شکلا کی مداحوں کی تعداد میں بگ باس کے بعد کئی گنا اضافہ ہوا، اور ان کی شہناز گل کے ساتھ دوستی نے بھی کئی فین کلبز کو جنم دیا، رپورٹس کے مطابق دونوں عنقریب شادی بھی کرنے والے تھے، لیکن مداحوں کا کہنا ہے کہ ان کی محبت کی کہانی نامکمل رہ گئی کیونکہ کتاب وقت سے پہلے ہی بند ہو گئی۔

About The Author