نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب حکومت کا 6سے 11ستمبر تک اسکول بند رکھنے کا اعلان

یاد رہے کہ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ این سی او سی کے مطابق  پنجاب میں ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

وزیر تعلیم  پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 6 سے 11 ستمبر تک بند کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد لڑکیوں کے اسکول کھل گئے

وزیر تعلیم مراد راس نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اسکولوں کی بندش کا فیصلہ کورونا کی بگڑتی صورتحال کےباعث کیاگیا۔ شہری ایس او پیز پر عمل کو ممکن یقینی بنائیں ۔ فیصلے  کا اطلاق تمام پرائیوٹ اور سرکاری اسکولوں پر ہوگا۔

یاد رہے کہ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ این سی او سی کے مطابق  پنجاب میں ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا، اصلاحی سزائوں کی ضرورت||سارہ شمشاد

دوسری جانب پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

About The Author