دسمبر 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ:طیارہ عمارت پر گرنے سے 4افراد ہلاک

طیارے کے وجہ سے عمارت میں بھی آگ لگ گئی جس کے بعد عمارے کو خالی کرانا پڑا، انتظامیہ کے مطابق آگ سے دو ملازمین زخمی ہو ئے ہیں لیکن کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں طیارہ عمارت پرگرنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثہ طیارت کے ٹک آف کے کچھ دیر بعد ہی پیش آگیا جس کہ وجہ طیارے میں فنی خرابی بتائی جا رہی ہے۔ طیارے کریش ہونے سے اس میں آگ بھڑک اٹھی جس پر 20 منٹ میں قابو پا لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عمارت پر گرا ، حادثے کے وقت عمارت میں 100 سے زائد افراد موجود تھے۔

مقامی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ طیارہ رابرٹسن ہوائی اڈے سے صبح 10 بجے روانہ ہوا ، اس سے پہلے کہ وہ اپنی منزل تک پہنچتا وہ ایک ٹرمپ کمپنی کی عمارت سے ٹکرا گیا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ طیارہ شمالی کیرولائنا کے مانٹیو کے ڈیر کاؤنٹی ریجنل ایئرپورٹ کی طرف جا رہا تھا۔ جس میں دو پائلٹ اور ایک مسافر سوار تھا۔

تاہم مرنے والوں کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

طیارے کے وجہ سے عمارت میں بھی آگ لگ گئی جس کے بعد عمارے کو خالی کرانا پڑا، انتظامیہ کے مطابق آگ سے دو ملازمین زخمی ہو ئے ہیں لیکن کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

مسنگ سٹی۔۔۔عزیز سنگھور

گوادر پنجرے میں۔۔۔عزیز سنگھور

لسبیلہ میں جعلی ہاؤسنگ اسکیمز کی بھرمار||عزیز سنگھور

کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف ماہی گیروں کا احتجاج۔۔۔عزیز سنگھور

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بشکریہ : روزنامہ آزادی، کوئٹہ

عزیز سنگھور کی مزید تحریریں پڑھیے

About The Author