نومبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاول نگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی )

ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا ہے کہ ٹائیگرز فورس کے جوان وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق خدمات سر انجام دے رہے ہیں.

ٹائیگر فورس کے جوان انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں.یہ بات انہوں نے اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں ٹائیگر فورس کے جوانوں کےاعزاز میں منعقدہ تقریب سے

اظہار خیال میں کیا. اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی اور ضلع کی تحصیلوں کے ٹائیگر فورس کے کیپٹن موجود تھے.

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے جوان اپنی خدمات رضا کارانہ طور پر پیش کر رہے ہیں.

اس موقع پرانکی خدمات کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم, وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے بہاولنگر ضلع کے

ٹائیگر فورس کی اچھی کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیے گئے ہیں.اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شفقت اللّٰہ مشتاق اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عابد حسین بھٹی نے

سرٹیفکیٹ اور میڈل دیے. اس موقع پر پانچوں تحصیلوں کے کیپٹن محمد سرور شاھین پھلروان بہاولنگر،جاوید وائس کیپٹن بہاولنگر، محمدمعاویہ ہارون آباد کیپٹن

،

محمد احمد منچن آباد کیپٹن ،وقاص جتوئی چشتیاں کیپٹن ،ابوحمزہ ساجد فورٹ عباس کیپٹن ،عارف ملک سیکٹر انچارج پناہ گاہ ،محمد عرفان سیکٹر انچارج عید گاہ روڈ

سہولت بازار ،وسیم لنگاہ ممبر ،شہباز امین ممبر میڈیا کوآرڈینیٹر فیصل چوھدری اور ڈسٹرکٹ میڈیا کوآرڈینیٹر محمد عمران چوہدری

اور پی ٹی آئی کی تحصیل صدر لیڈیز ونگ میڈم اعجاز فاطمہ نے بھی شرکت کی


.

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی )

ریجنل پولیس آفیسربہاولپورمحمدزبیردریشک کا دورہ بہاولنگر،

سرکل منچن آباد کے تھانہ جات کی انفارمل انسپکشن۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور محمد زبیر دریشک اپنے ایک روزہ دورہ پر بہاولنگر پہنچے،

آر پی او بہاولپور نے سرکل منچن آباد  کا دور ہ کیا۔ اپنے دورہ کے دوران سرکل منچن آباد کے تھانہ میکلوڈ گنج،

گھمنڈ پور، منڈی صادق گنج اور منچن آباد کی انفارمل انسپکشن کرتے ہوئے

تھانہ کے ریکارڈ،حوالات،تھانہ کی صفائی اور تھانہ کی بلڈنگ کوچیک کیا۔

انسپکشن کے دوران زیر تفتیش مقدمات پر ڈسکس کی اوران کو جلد از جلد حقائق پر یکسو کرنے کی ہدایت کی۔ فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ کو چیک کیا

مینول اور آن لائن ریکارڈکو اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی۔تھانہ کی حوالات کاوزٹ کرتے ہوئے حوالات میں موجودملزمان سے گفتگو کی،

تھانہ میں صفائی کے نظام کو چیک کیا۔اس موقع پر آرپی او بہاولپورکا کہناتھا کہ تھانہ میں آنے والے شہریوں کوعزت دیں اور ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں تاکہ

تھانہ میں آنے والے سائلین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔ نیک نیتی،ایمانداری اور محنت کواپنا منشور بناتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں تاکہ

عوام اور پولیس کے درمیان خلیج کو دور کیا جا سکے۔

About The Author