راجن پور
ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا ہے کہ ”خدمت آپکی دہلیز پر“ پروگرام کے فیز 3کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی ہدایات پر عوام کی طرف سے زبردست پذیرائی اور اس سسٹم کے تحت اپنی شکایات کے
حل کے لئے متعلقہ محکموں سے رجوع کرنے کے رجحان کو دیکھتے ہوئے
پہلے دو مرحلوں کی کامیابی کے بعد پنجاب میں ”خدمت آپکی دہلیز پر“پروگرام کا تیسرا مرحلہ شروع کیا گیا ہے
جو چھ ہفتوں پرمحیط ہو گا ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تیسرا مرحلہ 30اگست تا 10 اکتوبر جاری رہے گا
شیڈول کے مطابق 30 اگست تا 5 ستمبر ہفتہ صفائی،6تا12 ستمبرہفتہ نکاسی آب منایا جائے گا۔13تا19ستمبر ہفتہ برائے صفائی و نکاسی آب،20تا 26ستمبر ہفتہ برائے
شہری تزئین و آرائش منایا جائے گا۔27ستمبر تا3اکتوبرہفتہ برائے روڈ سیفٹی، 4تا10اکتوبرہفتہ برائے خدمت رسائی منایا جائے گا۔
خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام میں کارکردگی کے لحاظ سے اضلاع کی درجہ بندی کی گئی ہے ۔
صوبے کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز پروگرام پر عملدرآمد کی نگرانی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کہ
خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کا اگلا مرحلہ اس انداز سے شروع کیاگیا ہے کہ لوگوں کو یقین ہو کہ حکومت انکے کیلئے آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل مکمل کیے گئے پروگرام کے دوران ضلع بھر میں 50297 سے زائد سر گرمیاں سر انجام دی گئیں۔
شہریوں نے خدمت ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرکے اپنی شکایات اس ایپ کی مدد سے متعلقہ محکموں تک پہنچائیں۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو تیسرے مرحلہ کے دوران
تمام شکایات کو 24گھنٹے کے اندر اندر حل کرنے کا بھی حکم دیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زبیر احمد اعجاز
سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹیٹر عبدالرحمان اور بلدیاتی ادروں کے افسران نے شرکت کی۔
راجن پور
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجن پور زبیراحمد اعجاز کی زیر صدارت کرونا ویکسی نیشن بارے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بس اڈا مالکان اور منیجرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے تمام ملازمین کی ویکسی نیشن کو مکمل کریں۔
علاوہ ازیں کرو نا ویکسی نیٹڈمسافروں کو بس میں سوار ہونے کی اجازت دی جائے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے بس سٹینڈ راجن پور پرکرونا ویکسی نیشن سینٹر قائم کرنے کا بھی حکم دیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر کو بھی ہدایت کی کہ بس سٹینڈ کا روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کریں۔
میریوسف بلوچ اور فیصل مورز کے منیجر نے بتایا کہ تمام ملازمین کو پہلی ڈوز لگا دی گئی ہے
اور انشاءاللہ بہت جلد دوسری ڈوز بھی لگا دی جائے گی۔
راجن پور
ڈ پٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع راجن پور محمد آصف نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کے ساتھ ساتھ کپاس کی پیداوار میں بڑھوتری کے لئے سماجی تنظیموں کا کردار بھی
قابل ستائش ہے اور وقت کی اہم ضرورت ہے ۔تفصیلات کے مطابق انڈس ڈویلپمنٹ پروگرام کے زیر اہتمام ”ریل کاٹن پروگرام “کے تحت کپاس کی پیداوار کو بڑحانے کے لئے
ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس کا مقصد کپاس کی پیداوار کو بڑھانا،بیماریوں سے پاک کرنا اور کسانوں میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔
سیمینار سے چیف ایگزیکٹو آفیسر آئی ڈی پی محمد عابد،چیئرمین آئی ڈی پی سجاد خان دریشک، ”ریل کاٹن پروگرام “ کے کوارڈنیٹر قاضی محمد اظہر
پروگرام منیجر محمد ابوبکر،اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر کاٹن ریسرچ سنٹر فاضل پور ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیائ،پروگرام منیجر شفیق احمد شاہ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شرکاءکو ”ریل کاٹن پروگرام “بارے مکمل بریفنگ دی اور انڈس ڈویلپمنٹ پروگرام کے فیوچر پروگرام بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔
سیمینار میں کپاس کی بجائی سے لے کر چنائی تک کو زیر بحث لایا گیا۔
کپاس پر اسپرے کی جانے والی زہروں کے ٹھیک استعمال بارے بھی سفارش کی گئی۔
راجن پور
ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجا ب شا ہد حسن کلیانی کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر راجن پور کی زیر نگرانی راجن پور کے تعلیمی اداروں اور انڈسٹریز میں سول ڈیفنس ٹریننگ سیشنز
کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سول ڈیفنس کی جانب سے راجن پور میں تربیتی سیشن مبارک فلور مل میں ہوا ۔
جسمیں ملازمین کو ایمرجینسیز سے نبردآزما ہونے اور ہنگامی حالات میں اپنی
اور دوسروں کی حفاظت کیلئے سول ڈیفنس کے عملی اقدامات بارے آگاہی دی گئی۔
اس عملی تربیتی سیشن میں ملز کے سٹاف اور ملازمین نے حصہ لیا
اور سول ڈیفنس کے اس اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ
کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔
مزید برآں ڈپٹی کمشنر راجن پور کے حکم پر موضع چک شکاری تھانہ صدر راجن پور
میں 03 عدد غیر قانونی آئل ایجنسی کو سیل کر کے استغاثہ جات تھانہ صدر راجن پور کو بھجوا دیئے گئے۔
راجن پور
سانحہ نوشہرہ شرقی 10 سالہ معصوم بچے اسد کا سفاک قاتل گرفتار
ترجمان پولیس ضلع راجن پور کے مطابق اسد کو مورخہ 19 اگست کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔
وقوعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی جانب سے مقدمہ نمبر 584/21 درج کیا گیا تھا۔ ڈی پی او راجن پور کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیئے
اسپیشل پولیس ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
اسپیشل ٹیم میں ایس پی انویسٹیگیشن ، ڈی ایس پی صدر ، ایس ایچ اوز اور آئی ٹی ایکسپرٹس شامل تھے۔
پولیس ٹیم کی شب و روز کی کاوشوں سے سفاک قاتل گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم آصف ولد قاسم قوم دل بچے کا خالہ زاد بھائی ہے۔
ملزم نے بچے کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کیا تھا۔
ملزم کو اسپیشل پولیس ٹیم کی کاوشوں سے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کیا گیا۔
تمام ثبوت اکٹھے کر کے اور تفتیش کو مکمل کر کے ملزم کو سخت سزا دلوائیں گے۔
معصوم بچے کے قاتل کو ٹریس کرنے والی پوری پولیس ٹیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں
پولیس ٹیم کے تمام ممبرز کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات دیئے جائیں گے
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ