نومبر 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

پاکستان فضائیہ کی شاہین فاؤنڈیشن کے زیر انتظام جنوبی پنجاب کے صحت

افزا مقام فورٹ منرو میں چار روزہ فری آئی سرجری کیمپ کا آغاز کردیا گیا۔

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

الشفاء ٹرسٹ راولپنڈی کی ہائی پروفیشنل 29 رکنی ٹیم 31 اگست تک کھر فورٹ منرو ہسپتال میں مریضوں کا طبی معائنہ

سرجری اور دیگر سہولیات کے ساتھ عینکیں اور ادویات مفت فراہم کرے گی

سیکرٹری فاونڈیشن و ایئر کموڈور خلیل الرحمن شیرانی نے کیمپ کی سہولیات سے متعلق آگاہی دی۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جنوبی پنجاب ڈاکٹر خلیل احمد،الشفاء ٹرسٹ کے کیمپ انچارج کرنل طارق عثمان،گروپ کیپٹن ریٹائرڈ محمد سلیم،پائلٹ آفیسر محمد موفل،پی ٹی آئی ویمن ونگ کی

رہنما بشری سعید،نوشین بی بی،سائرہ بی بی،ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال اور دیگر موجود تھے وزیر مملکت کو قبائلی عمائدین نے چادریں پہنائیں۔

سیکرٹری شاہین فاؤنڈیشن ائیر کموڈور خلیل الرحمٰن شیرانی نے زرتاج گل وزیر اور خلیل احمد کو سووینئیر بھی پیش کیے۔

زرتاج گل وزیر نے کیمپ میں فراہم طبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔

مریضوں اور لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے معلومات حاصل کیں

۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کھر فورٹ منرو میں سرجری کیمپ 31اگست تک جاری رہے گا

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ملک کے پسماندہ علاقوں میں معیاری کیمپ نعمت سے کم نہیں۔پاکستان ائیر فورس کی خدمت خلق کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

پاکستان فضائیہ اور الشفاء ٹرسٹ کی مشکور ہوں کہ انہوں نے میری تجویز پر لاہور اور اسلام آباد کے مساوی طبی سہولیات فراہم کیں۔

زرتاج گل وزیر نے کہا کہ سرداروں نے گزشتہ ادوار میں فورٹ منرو کو نظر انداز کیا۔اب پسماندہ علاقوں کی 70 سالہ محرومیوں کا ازالہ کیا جارہا ہے۔

یہ کسی پر احسان نہیں بلکہ غریب اور وسائل سے محروم افراد کو ان کا حق دیا جارہا ہے۔

فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج اور ویلفئیر کمپلیکس سے انقلاب آئے گا کیڈٹ کالج سے نہ صرف اس خطہ بلکہ پورا ملک مستفید ہوگا۔دیگر علاقوں میں بھی ایسے

معیاری میڈیکل کیمپ لگائیں گے۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

پاکستان فضائیہ کی زیر نگرانی فورٹ منرو ہسپتال میں شوگر کی انسولین،سانپ اور کتے کے کاٹے کی

ویکسین کی مفت فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔

پاکستان فضائیہ کی شاہین فاؤنڈیشن کے سکرٹری ائیر کموڈور خلیل الرحمن شیرانی نے کہا کہ کیمپ میں لینز، ادویات سمیت دیگر طبی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی.

سرجری کیمپ صبح نو بجے سے تین بجے سہ پہر تک کام کرے گا۔طبی معائنہ، موتیے کا مفت آپریشن، لینز

عینک اورادویات مفت فراہم ہوں گی۔کیمپ سے کھر فورٹ منرو اور گردونواح کے رہائشی سہولیات کی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیراعلی پنجاب و چیئرمین پی ایچ اے محمد حنیف پتافی نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا

افسران سے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ لی ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید تنویر مرتضیٰ اور دیگر موجود تھے چیئرمین پی ایچ اے محمد حنیف پتافی نے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان کو سرسبز و شاداب بناناہے

جس میں پی ایچ اے کا مرکزی کردار ہوگا۔ڈیرہ غازی خان شہر میں تین بڑے پارکس بحال کرکے عوام کیلئے کھول دئیے ہیں۔

مشیر وزیر اعلی نے کہا کہ شہر کے میڈینز،چوک اہم مقامات کو خوبصورت بنانے کے ساتھ گرین بیلٹس اور شجرکاری پر توجہ دی جا رہی ہے

شہری بھی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور اپنے حصے کا کم سے کم ایک پودا لگا کر اس کی بہتر نگہداشت کریں۔

محمد حنیف پتافی نے پی ایچ اے کے افسران سے کہا کہ

وہ ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کیلئے افرادی قوت بڑھا کر دن رات کام کریں۔

دریں اثنا مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے گورنمنٹ ریلوے سکول نمبر 3ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا اور شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا.


ڈیرہ غازیخان

ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب شاہد حسن کلیانی کی ہدایت پر انسٹرکٹر سول ڈیفنس ڈیرہ غازیخان عمران مہدی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جھوک اترا کے طلبہ

چلتن ایل پی جی پلانٹ کے ورکرز اور عظیم ہسپتال بلخ سرور کے پیرا میڈیکل سٹاف کو سول ڈیفنس، فائر فائٹنگ سے متعلق آگاہی دی

اور آگ بجھانے کے آلات چلانے کی عملی تربیت بھی دی


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خدمت آپ کی دہلیز پر

مہم کے تحت ضلع ڈیرہ غازی خان میں 75055 سرگرمیوں کا انعقاد کیاگیا۔

عوامی شکایات میں سے1010 کو نمٹادیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے کہا کہ

تمام محکمے عوامی خدمت کو شعار بنائیں۔

سرکاری فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی۔

About The Author