راجن پور
ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کو دیے گئے ریلیف کو عوام تک پہنچانے کے لیے متحرک ہو جائیں مارکیٹ کا وزٹ کریں
ضروری اشیاءکے نرخوں اور کوالٹی پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہ کریں
اوورچارجنگ اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے بڑے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر جانچا جائے گا۔
مصنوعی قلت اور مہنگائی کرنے والے عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صارفین قیمت پنجاب ایپ کا بھی ا ستعمال کریں۔دکاندار کو چاہئے کہ
وہ سرکاری نرخناہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی وکوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
سبزی اور پھلوں کی کوالٹی پر بھی کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ