دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: بہاول نگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ ہمارا فرض ہے بیرون ممالک میں ہماری پہچان ہیں ملک کی معاشی ترقی میں ان کا اہم کردار ہے.

یہ بات انہوں ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ضلعی اوورسیز کمیٹی کے چئیرمین مبشر زمان شاہ کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کے کرتے ہوئے کہی

جس میں فوکل پرسن اوورسیز کمیٹی مسز امامہ اعجاز ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابدحسین بھٹی ، محمد احمد لالیکا ضلعی کوآرڈینیٹر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی 164شکایات موصول ہوئیی جن میں سے 131 شکایات کو نمٹا دیا گیا ہے


: بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

سی ای او ہیلتھ بہاولنگر ڈاکٹر اسفند یار ان ایکشن فرائض میں غفلت اور ڈیوٹی سے غیر

حاضر کام چور ملازمین کے خلاف سخت ایکشن
متعدد کو شو کاز نوٹس اور تنخواہوں الاونسز کی کٹوتی سمیت مختلیف سزائیں
تفصیلات کے مطابق

ضلع بہاولنگر کے ہیلتھ سنٹرز پر تعینات پیرا میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز کی آگئی شامت سی ای او ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگرڈاکٹر اسفند یار نے بہاولنگر ہیلتھ سنٹرز کی کارکردگی

بہتر بنانے کے لیئے طوفانی سرپرائز وزٹ شروع کر رکھے ہیں اور وزٹ کے دوران ڈیوٹی سے غیر حاضر۔ فرائض میں غفلت صفائ کے ناقص انتظامات کمزور

اور ناقص کارکردگی کے حامل افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے جس کے مطابق بی ایچ یو مرزیکا کی ایل ایچ وی کائنات گل۔بی ایچ یو قاسمکا کی ایل ایچ وی عاصمہ پروین۔

بی ایچ یو قاسمکا کی مڈوائف طاہرہ نور۔بی ایچ یو قاسمکا کی ایل ایچ وی خدیجہ انور کو ڈیوٹی سے غیر حاضری پر دو دن اور تین دن کی تنخواہ بطور سزا کاٹنے

اور اسی طرح بی ایچ یو 227 ایچ آر کی فراصت نزیر سکول ہیلتھ نیوٹریشن کو ڈیوٹی سے غیر حاضری پر ایک دن کی تنخواہ کاٹنے بی ایچ یو کوٹ ہیمراج کی ایل ایچ وی

عقیلہ رزاق کو ناقص کارکردگی پر ایک ماہ کا ہیلتھ سیکٹر کی کٹوتی کوٹ ہیمراج کی زینب قاضی سمیت متعدد ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو وارننگ اور شوکاز نوٹس جاری کیئے

گئے سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ کام چور اور کرپٹ ملازمین اپنا قبلہ درست کر لیں انہوں نے کہا کہ

فرائض میں غفلت برتنے والے ملازمین کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ایسے ملازمین کے خلاف بلا تفریق اور کسی بھی دباو کے بغیر کاروائیاں جاری رہیں گیں

انہوں نے مختلف سنٹرز میں کرپشن کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ہیلتھ سنٹرز کے بجٹ کا آڈٹ بھی شروع کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

About The Author