گریڈ 22 کے افسران، ججز اور سول سرونٹس کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کیس کا بڑا فیصلہ سامنے آگیاہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے گریڈ 22 کے افسران، ججز اور سول سرونٹس کو پلاٹس کی الاٹمنٹ غیر قانونی قرار دے دی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کہاججز اور سول سرونٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کے حوالے سے کوئی قانون موجود نہیں، حکومت اگر ججز اور سول سرونٹس کو پلاٹ دینا چاہتی ہے تو پہلے قانون سازی کرے۔
عدالت نے معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ وفاقی کابینہ نے اگر پیکج برقرار رکھنا ہے تو قانون سازی کرے، جن کو پلاٹ الاٹ ہو چکے ان کو منسوخ نہیں کیا یہ معاملہ بھی کابینہ دیکھے۔
عدالت نے جیوریسٹ فاؤنڈیشن کے چیئرمین ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا
اے وی پڑھو
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو