دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تنزانیہ: فرانسیسی سفارتخانے پرحملہ، 4 پولیس اہلکار ہلاک

پولیس اور سیکیورٹی گارڈز کی جوابی فائرنگ  کے نتیجے میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

تنزانیہ کے دارلحکومت دارالسلام میں فرانسیسی سفارت خانہ پر حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس اور سیکیورٹی گارڈز کی جوابی فائرنگ  کے نتیجے میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  بندوق بردار شخص  نے فرانسیسی سفارت خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

 سفارت خانے میں داخل ہونے کی کوشش میں ناکامی پر مسلح شخص نے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

بندوق بردار شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس افسران اور ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک جب کہ دیگر 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

تنزانیہ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سائمن سیرو نے میڈیا کو بتایا کہ فرانسیسی سفارت خانے پر مامور پولیس پارٹی نے بہادری کے ساتھ حملہ آور کا مقابلہ کیا۔

جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا جس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب تنزانیہ کی صدر سامیہ حسن ملک کے

مرکزی تجارتی شہر داراالسلام میں ایک تقریب میں سیکورٹی حکام سے خطاب کر رہی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوابی فائرنگ میں حملہ آور کو فرانسیسی سفارت خانہ کے مرکزی گیٹ پر مارا گیا۔

About The Author