رحیم یارخان
ماہر امراض گردہ پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین چودھری نےگانگا ادبی اکیڈمی کے چیئرمین و کالم نگار جام ایم ڈی گانگا سے خصوصی ملاقات کے
دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوگر اور بلڈ پریشر کی وجہ سے انسان مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو جاتا ہے.
شوگر اور بلڈ پریشر گردے کی خرابی کی اہم وجوہات ہیں. گردے کے تمام مریض جو ادویات پر ہیں یا گردے کی صفائی کروا رہے ہیں
ان تمام مریضوں کو کورونا ویکسین ضرور لگوانی چاہئیے تاکہ وہ مرض سے بچ سکیں. ڈاکٹر عابد چودھری نے کہا کہ
گردے کے ایسے مریض جو قوت مدافعت کو کم کرنے والی ادویات استعمال کر رہے ہیں یا وہ مریض جنھیں گردہ ٹرانسپلانٹ کرنے کا کہا گیا ہے.
ان کو بھی کرونا ویکسین ضرور لگوانی چاہئیے.کیونکہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ
گردے کے مریضوں میں کرونا وائرس کی شدت دوسرے لوگوں کی نسبت زیادہ رہی ہے.
گردے کے مریضوں میں کرونا وائرس سے اموات کی شرح20فیصد رہی جوکہ تمام عوام سے بہت زیادہ ہے.
نیشنل کڈنی فاؤنڈیشن اور پاکستان سوسائٹی آف نیفرالوجی کی ہدایات کی روشنی میں گردے کے تمام مریضوں کو کرونا ویکسین ضرور لگوانی چاہئیے.
ویکسین ہی اس مرض سے بچاؤ کے لیے اہم ہتھیار ہے.
ویکسین نہ صرف اس بیماری بلکہ اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے بھی بچاتی ہے.
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون