قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی متاثرکُن پرفارمنس سے بولنگ کوچ بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر وقار یونس نے شاہین شاہ آفریدی کی حوصلہ افزائی کرتےہوئے ایک تعریفی ٹوئٹ کیا۔
وقار یونس نے شاہین شاہ آفریدی کیلئے لکھا کہ ’اپنے مِشن پر گامزن، 10 وکٹیں ایک میچ میں جبکہ سیریز میں 28 وکٹیں، شاندار پرفارمنس دکھانے والے شاہین شاہ پر ہمیں فخر ہے۔‘
جواب میں نوجوان کرکٹر نے وقار یونس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے ساتھ کام کر کے ہمیں بھی فخر محسوس ہوتا ہے، آپ پاکستان کے لیجنڈ ہیں۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچ کی سیریز میں مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار پانے والے شاہین شاہ آفریدی نے دو میچز میں 18 وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ جمیکا ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان نے 109 رنز سے فتح سمیٹ کر ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا اختتام ایک ایک کی برابری سے کردیا۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی