دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد لڑکیوں کے اسکول کھل گئے

طالبان رہنما کا کہنا تھا کہ ملک کے کچھ حصوں میں اس وقت بھی تعلیمی ادارے کھلے ہوئے ہیں

افغانستان میں طالبان ترجمان سہیل شاہین نے سوشل میڈیا پر لڑکیوں کے اسکولز کھلنے کی

ویڈیو شیئر کر دی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبات اسکول میں داخل ہو رہی ہیں۔

ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے اپنے پیغام میں لکھا کہ نئے افغانستان میں اسکول کھل گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے نئے افغانستان میں اسکولز کھولنے کا عندیہ دیا تھا۔

افغان طالبان نے کہا تھا کہ تعلیمی سرگرمیوں پر قدغن نہیں لگائی جائے گی جبکہ

اس حوالے سے 20 صوبائی گورنرز سے بھی ملاقات کریں گے۔

طالبان رہنما کا کہنا تھا کہ ملک کے کچھ حصوں میں اس وقت بھی تعلیمی ادارے کھلے ہوئے ہیں

تاہم جلد ہی پورے ملک میں تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں کسی قسم کی تعلیمی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کے خواہشمند نہیں ہیں

اور تعلیمی اداروں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

طالبان کمانڈرز جلد 34 میں سے 20 صوبوں کے سابق گورنرز اور بیوروکریٹس سے ملاقات کریں گے

اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

افغان طالبان رہنما کا کہنا تھا کہ جو لوگ ملک چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں وہ جا سکتے ہیں

کسی کو بھی نہیں ملک چھوڑنے سے نہیں روکا جائے گا۔

About The Author