نومبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تعمیراتی پراجیکٹ میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے اجلاس منعقد کرتے

افسران کو منصوبہ کی بروقت تکمیل کیلئے حائل رکاوٹیں دور کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف،پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد عمران،ڈی بی اے شہزاد قدیر، لاء آفیسر چوہدری اکرم،کارپوریشن کے ذیشان فرید،

محمد عمران جتوئی، محمد افضل جتوئی اور دیگر موجود تھے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کیلئے ضروری رقبہ واگزار کرانے کے احکامات جاری کئے

انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے قریبی رابطہ رکھیں۔کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ خطہ کیلئے وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کا تحفہ ہے۔منصوبہ کی تکمیل سے دل کے مریضوں کو ملتان نہیں جانا پڑے گا

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کو بتایا گیا کہ کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ 76 کنال 7 مرلہ پر تعمیر ہوگا۔منصوبہ پر ساڑھے چار ارب روپے لاگت آئے گی۔فیز ون کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔


ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ محمد اکرم نعیم بھروکا اور ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازی خان ریجن ہما نصیب کی خصوصی ہدایت پر انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمودالحسن گجر نے

اپنی موبائل ٹیم کے ہمراہ داجل تحصیل جام پور ضلع راجن پور کے لاری اڈا، بس اور ویگن اسٹینڈ، آفاق پبلک سکول، ڈی جی کینال اوردیگر مقامات پر ڈرائیوروں

طلباء اور شہریوں کو ٹریفک قوانین، پریشر ہارن کے نقصانات، ہیلمٹ کی افادیت کورونا ایس او پیز اور پیٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124 سے آگاہی بارے تفصیلی لیکچرز دیے انہوں نے کہا کہ

ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں ون ویلنگ مقابلہ بازی جان لیوا ہے اس سے مکمل اجتناب کیا جائے

دوران ڈرائیونگ اور لوڈنگ،تیز رفتاری سے گریز کیا جائے اور موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کیا جائے

بعد ازاں ٹیم نے داجل روڈ پر روڈ سیفٹی کیمپ کا انعقاد کیا

اور کیمپ کے دوران سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں میں ٹریفک قوانین سے آگاہی بارے معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کئے.


ڈیرہ غازیخان

شاہین فاونڈیشن پاکستان ایئر فورس کے زیر انتظام چار روزہ فری آئی سرجری کیمپ 28اگست کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کھر فورٹ منرو میں منعقد ہو گا

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور مشیر صحت محمد حنیف پتافی کیمپ کا

باقاعدہ افتتاح کریں گے. یہ بات سیکرٹری فاونڈیشن و ایئر کموڈور خلیل الرحمن شیرانی نے یہاں بتائی. انہوں نے بتایاکہ کیمپ میں لینز، ادویات سمیت دیگر طبی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی.

انہوں نے بتایا کیمپ صبح نو بجے سے تین بجے سہ پہر تک کام کرے گا. پاکستان میں آنکھوں کے علاج کے سب سے بڑے ادارے الشفاء آئی ہسپتال ٹرسٹ راولپنڈی کے ماہر ڈاکٹر مریضوں کا مفت معائنہ

اور آپریشن کریں گے. کیمپ میں طبی معائنہ، موتیے کا مفت آپریشن، لینز، عینک اورادویات مفت فراہم ہوں گی.

کھر فورٹ منرو اور گردونواح کے رہائشی سہولیات کی فائدہ اٹھا سکتے ہیں


ڈیرہ غازی خان
لاکھوں روپے مالیتی نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کے خلاف پولیس تھانہ سخی سرور کی کاروائی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سخی سرور نے بلوچستان سے پنجاب سمگل ہونے والے

نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔

نان کسٹم پیڈ سامان جن میں سگریٹ ، چھالیہ ، گٹکا ، سپئیر پارٹس اور شاپر وغیرہ شامل ہیں کی

سمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سخی سرور افتخار احمد ملکانی کا کہنا تھا کہ

نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے میں اور میری پولیس کی ٹیم پوری کوشش کر رہی ہے۔

About The Author